geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایلس ویلز کا دورہ: کیا پاکستان گرے لسٹ سے نکل پائے گا؟

January 21, 2020 1 1 min read
Alice Wells and Qamar Javed Bajwa
Share this:

 Alice Wells  and Qamar Javed Bajwa

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور ایلس ویلز کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد یہ توقع کر رہا ہے کہ امریکی حکومت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں مدد دے گی۔

ایلس ویلز کل بروز اتوار اپنے چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچی تھیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد پاکستانی حکام سے خطے کی صورت حال، افغانستان میں قیام امن کی کوششیں اور کشمیر کی صورت حال صورت حال پر گفتگو کرنا ہے۔ تاہم پاکستان میں سرکاری حلقے اس بات کی امید کر رہے ہیں کہ اس دورے سے پاکستان کے لیے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا راستہ ہموار ہو گا اور یہ کہ پاکستانی حکام امریکی عہدیدار کو قائل کریں گے کہ امریکا اس لسٹ میں سے پاکستان کو نکلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اس خواہش کا اظہار پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے حالیہ دورہ امریکا کے دوران بھی کیا، جس میں انہوں نے امریکا کو یاد دلایا کہ پاکستان نے افغانستان کے استحکام کے لیے بھرپور تعاون کیا اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے کر آیا۔

ایلس ویلز کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب چین میں منگل کو بین الاقوامی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔ اس کی سربراہی چین اور بھارت مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس اجلاس میں پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر ملک کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو ستائیس نکات پر عمل درآمد کے لیے کہا تھا۔ ان نکات کے تفصیلی جوابات پاکستان آٹھ جنوری کو جمع کرا چکا ہے اور امید ہے کہ کل کے اجلاس میں ان نکات کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان کے سرکاری حلقے پر امید ہیں کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ پاکستان میں کئی حلقے اس خوش امیدی سے اتفاق بھی کرتے ہیں۔ قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کے خیال میں امریکا کا بنیادی مفاد طالبان کے ساتھ امن معاہدے سے جڑا ہے، ”اس کے لیے پاکستان امریکا کا بھر پور ساتھ دے رہے ہے۔ ایلس ویلز کے دورے میں بھی طالبان سے مذاکرات اور افغانستان میں امن جیسے موضوعات زیر بحث رہیں گے۔ پاکستان یہ چاہے گا کہ امریکا اس کو ایف اے ٹی ایف سے نکوالنے میں مدد کرے اور میرے خیال میں واشنگٹن ایسا کرنے کی کوشش بھی کرے گا۔‘‘

دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب بھی اس بات سے متفق ہیں کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کے لیے امریکا کی مدد چاہتا ہے، ”پاکستان نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لا کر بٹھا دیا۔ میرے خیال میں افغانستان میں تشدد میں کمی بھی آئے گی اور طالبان اپنے حملوں میں کمی کریں گے تاکہ امریکی فوجوں کا انخلا ہو سکے۔ تو یقیناﹰ پاکستان ایلس ویلز سے یہ کہہ گا کہ واشنگٹن پاکستان کو گرے لسٹ میں سے نکلوالنے میں مدد کرے۔ ایف اے ٹی ایف اور افغان امن عمل اس دورے کے بنیادی نکات ہیں لیکن میرے خیال میں امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری بھی کرنا چاہتا ہے اور اس دورے میں اس حوالے سے بھی بات چیت کا امکان ہے۔‘‘

تاہم کئی ناقدین کا خیال ہے کہ امریکا کا ایف اے ٹی ایف سیمت بین الاقوامی مالیاتی اداروں پر اثر و رسوخ ہے لیکن اس تنظیم میں تیس سے زائد ارکان ہیں، جن میں اکثریت پاکستان کے حوالے سے کوئی مثبت سوچ نہیں رکھتی۔ پشاور یونیورسٹی کے ایریا اسٹڈی سینٹر کے سابق سربراہ ڈاکٹر محمد سرفراز خان کا خیال ہے کہ امریکا ابھی پاکستان کی اس حوالے سے مدد نہیں کرے گا، ”میرا خیال ہے کہ امریکا ابھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلوانے میں مدد نہیں کرے گا کیونکہ ابھی تک ہم نے افغانستان میں قیام امن کے لیے بھر پور اقدامات نہیں کیے ہیں۔ امریکا ابھی تک اسلام آباد پر مکمل بھروسہ نہیں کرتا کیونکہ یہ در پردہ افغان طالبان کی مدد کرتے ہیں اور انہیں مکمل طور پر جنگ بندی کے لیے قائل نہیں کر سکیں ہیں۔‘‘

اقتصادیات اور بینکنگ سیکٹر سے وابستہ کچھ ماہرین بھی اس دورے سے کوئی خاص امید نہیں لگا رہے۔ کراچی کے بینکنگ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے شاہ فہد کہتے ہیں کہ اگر پاکستان ایف اے ٹی ایف کی سخت شرائط کو پورا نہیں کرتا تو گرے لسٹ سے نہیں نکلے گا، ”ہمیں ایلس ویلز کے دورے سے امیدیں لگانے کے بجائے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہمارے پاس ان شرائط کو پورا کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں ہے۔ اسٹیٹ بینک اور خود بینکوں کو بھی صحیح معنوں میں منی لانڈرنگ کی تعریف نہیں پتا تو یہ دوسرے اقدامات کیسے کریں گے؟ ابھی کچھ مہینے پہلے بینکوں کے اسٹاف کو اس حوالے سے کچھ تربیت دی گئی ہے۔ تو میرے خیال میں ان شرائط کو پورا کرنے میں وقت لگے گا اور پاکستان کم از کم ابھی گرے لسٹ پر ہی رہے گا۔‘‘

پاکستانی ذرائع ابلاغ میں یہ بھی دعوی کیا گیا کہ ایلس ویلز اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ تاہم اسٹیٹ بینک کے ایک ترجمان نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایسی کسی بھی ملاقات سے لا علمی کا اظہار کیا۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بھی ڈی ڈبلیو کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود سے ابھی تک کوئی ملاقات طے نہیں ہوئی۔ تاہم ایلس ویلز نے امریکی وفد کے ساتھ وزیر تجارت رزاق داود سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی، جہاں ایلس ویلز نے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تجارتی تعاون کے حوالے سے بات چیت کی۔

Share this:
Virus
Previous Post پرسرار وائرس، دوسرے چینی علاقوں میں بھی پھیلنا شروع
Next Post لیبیا میں ترکی کی موجودگی امید کی روشن کرن ہے: ایردوان
President Erdogan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.