geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

محکمہ اوقاف کی 3 سالہ کارکردگی

September 13, 2021 0 1 min read
Government of Punjab
Share this:

Government of Punjab

تحریر : روہیل اکبر

پنجاب حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا اگر جائزہ لیا جائے تو جہاں چند محکمے اپنی نااہلیوں کی بدولت سر فہرست رہے وہی پر بہت سے محکموں اور اداروں نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر کام کیا ماضی کی حکومتوں نے ان محکموں کو اپنی آمدن کا زریعہ بنایا ہوا تھا وزیرو مشیروں اور کرتادھرتاؤں کے علاوہ خادم اعلی بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے پی ٹی آئی کی تین سالہ حکومت نے بہت سے مردہ گھوڑوں میں جان ڈالی ان میں سے ایک محکمہ اوقاف بھی ہے جسے سابق حکمرانوں نے اپنی ذاتی جائیداد کے طور پر استعمال کیا اور ایسی کوئی پالیسی نہ بنا ئی جس سے محکمہ اوقاف اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر ترقی کی طرف گامزن ہو سکتا وزیر اعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار کے ویزن اور 17نکاتی پروگرام کو مد نظر رکھتے ہوئے اوقاف آرگنائزیشن نے بے مثال ترقی کر کے دیگر محکموں کے لئے تاریخ رقم کی ہے۔

محکمہ اوقاف کے زیر انتظام پنجاب اوقاف آرگنائزیشن 546مزارات اور 437مساجدکی دیکھ بھال اور انتظام و انصرام میں سرگرم عمل ہے۔منافع سرمایہ کاری پالیسی کے تحت محکمہ کے منافع میں سال2018-19میں 100.36ملین روپے، سال 2019-20میں 171.90ملین روپے اور سال 2020-21میں 175.71ملین روپے اضافہ ہوا۔فیس منتقلی کرایہ داری کی پالیسی کے تحت مالی سال 2018-19میں 8.36ملین روپے،سال 2019-20میں 17.1ملین جبکہ سال 2020-21میں 22.68ملین روپے روپے کی آمدن ہوئی۔سرپلس فنڈ کی مد میں بنک آف پنجاب میں قلیل المدتی سرمایہ کاری کے تحت محکمہ کی آمدن میں 71.28فیصد اضافہ جبکہ محکمہ کے سرمایہ کاری اثاثہ جات میں 77.34فیصد اضافہ ہوا۔ صوبہ بھر میں واقع محکمہ اوقاف کے کمرشل یونٹس کے کرایہ جات کی تشخیص نو بمطابق مارکیٹ کے نتیجہ میں سال 2019-20میں موصو لہ کرایہ مبلغ 189.85ملین روپے کے مقابلے میں 2020-21کے دوران 263.88ملین روپے کی وصولی ہو ئی۔محکمہ اوقاف کو 2021-22ء کیلئے 700.00ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔یہ رقم مجموعی طور پر37سکیموں کے لئے جاری کی گئی ہے جبکہ جاری 9سکیمیں 176.658 ملین روپے سے مکمل کی جائیں گی۔

جبکہ نئی شروع ہونے والی 25ریگولرسکیمیں کے لئے439.014 ملین اور 3 سکیمیں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 84.328 ملین روپے سے مکمل کی جائیں گی۔ گز شتہ ادوار میں محکمہ اوقا ف کی ہمیشہ ساکھ خراب کی جا تی رہی اور کسی قسم کا ترقیاتی کام انجام نہ دیا جا سکا،جنو بی پنجاب کے درباروں اور مسا جد کی تزئین و آرائش کو بھی محرومی رکھا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرمحکمہ اوقاف نے جنوبی پنجاب میں واقع ا وقاف کے زیر انتظام بزرگان دین کے مزا رات و مساجد کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کی مختلف سکیموں اور ترقیاتی کاموں کیلئے 248.476 ملین روپے مختص کئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرمحکمہ اوقاف نے جنوبی پنجاب میں واقع ا وقاف کے زیر انتظام بزرگان دین کے مزا رات و مساجد کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کی مختلف سکیموں اور ترقیاتی کاموں کیلئے 248.476 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ 6جاری سکیموں کو 47.393ملین روپے سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

جبکہ 8 سکیموں کو116.755ملین روپے سے اور3 سکیموں کو ضلعی ترقیاتی پیکج کے تحت 84.328ملین روپے سے مکمل کیا جائے گا۔دربار حضرت سلطان احمد قتال جلال پور پیر والا کے تحفظ اور بحالی کیلئے 10 ملین روپے،دربار حضرت سخی سرور ڈیرہ غازی خان کی بحالی کیلئے 10 ملین روپے،دربار حضرت عبدالوہاب بخاری کے تحفظ اور بحالی کیلئے 20 ملین روپے،ڈویزن کی سطح پرشہید قرآن پاک کو محفوظ کرنے کیلئے9 قرآن محل کی تعمیر کیلئے 54.00ملین روپے،صوبہ بھر میں جیو میپنگ سے اوقاف اراضی کے تحفظ کیلئے 64.790ملین روپے، تمام درباروں پر زائرین کی طرف سے پیش کئے گئے نذرانوں کی جدید الیکٹرانک خود کارمشینوں کے نظام کیلئے 10.124ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب کی 6 نئی سکیمیں جن میں دربار حضرت شاہ رکن عالم ملتان او ر دربار حضرت بہاؤالدین ذکریا ملتان میں زیر زمین60ملین گیلن پانی کے ذخیرہ کیلئے ٹینک کی تعمیر 30.00ملین روپے، دربار حضرت نور شاہ بخاری موضع محسن وال میاں چنوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے14.00ملین روپے،دربار حضرت چن نن پیر بہا ولپور میں زائرین کی سہولت کے لئے بر آمدہ،لنگر خانہ،پارکنگ کی تعمیر کیلئے10ملین روپے،دربار حضرت اکرم شاہ جیلانی صادق آباد کی اپ گریڈیشن کیلئے 5.00ملین روپے،صوبہ کے 15درباروں پر لائبریری کے قیام کے لئے90.00ملین روپے،جنوبی پنجاب کے درباروں کی دیکھ بھال، انضمام اور کنٹرول اور منظوری کیلئے 100.00ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

جنوبی پنجاب میں اوقاف کی ضلعی ترقیاتی پیکج کے تحت 3 سکیمیں 84.328 ملین روپے سے مکمل کی جائیں گی۔دربار حضرت خواجہ فرید کوٹ مٹھن راجن پور کی اپ گریڈیشن اور ایکسٹینشن کیلئے 69.328ملین روپے، دربار حضرت محبوب سبحانی اوچ شریف احمد پور شرقیہ کے مسجد کی تعمیر و مرمت کیلئے 5.00ملین روپے، دربار پیر غوث الا عظم اور دربار پیر جلال الدین اوچ شریف احمد پور شرقیہ کے دروازوں کی تعمیر کیلئے 10.00ملین روپے سے آغاز کیا جائے گا۔محکمہ اوقاف کی جاری 9 سکیمیوں کیلئے 176.658ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے صوبہ بھر میں اوقاف کے زیر انتظام درباروں اور مساجد کو جامع حکمت عملی سے خوب قابل دید بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں بادشاہی مسجد لاہور کی بحالی اور منسلک سہولیات کی فراہمی کے لئے 10ملین روپے،دربار بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن اور تعمیراتی کاموں کیلئے193.805 ملین،دربار بابا فریدالدین گنج شکر پاک پتن میں زائرین کو سہولیت کی فراہمی کے لئے 15ملین،درباربابا سلطان احمد قتال جلال پور پیر والا ملتان کی بحالی کیلئے 10ملین،دربار بابا سخی سرور ڈیرہ غازی خان کی بحالی کیلئے 10ملین،دربارعبدالوہاب بخاری ڈیرہ دین پناہ مظفر گڑھ کے تحفظ اور بحالی کیلئے 20ملین،پنجاب میں ڈویڑن کی سطح پر 9 قرآن محل کی تعمیر کیلئے54ملین،اوقاف پنجاب کی قیمتی اراضی کے تحفظ کے لئے جیومیپنگ کیلئے 64.790ملین،اوقاف پنجاب کے زیر انتظام تمام درباروں پرچندہ کی خود کارذخیرہ کے نظم کے لئے 10.124ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اوقاف کی 25 نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے439.014ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں دربارسخی سیدن شاہ شیرازی چووا سیدن شاہ چکوال پر عوامی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کیلئے 10ملین روپے،دربار شاہ جہان چشتی جہلم میں عوامی سہولیات،پانی کی فراہمی کے انتظامات اوردربار، مسجد، وراندہ اور تالاب کے اپ گریڈیشن کے لئے 15ملین، دربار سائیں جمال سرگودہا کی تعمیر نو،لنگرخانہ،ورانڈہ ا ور قبرستان کی رتعمیر اور عوامی سہولیات کی فراہمی،مسجد اور دارالنساء کی تعمیر کیلئے10ملین،دربارمٹھا معصوم سرگودہا کی تعمیر نو،لنگرخانہ،ورانڈہ ا ور قبرستان کی تعمیر اور عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے30ملین،دربارپیر بڑہایا دریا خان میں عوامی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کیلئے25ملین،دربارشاہ صادق نہنگ جھنگ کی بحالی اور منسلک سہولیات کی فراہمی کے لئے50ملین،جامع مسجد مرکزی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تعمیر نو کے لئے45ملین،دربارشاہ عبدالرحمان بھری کلاں گوجرانوالہ کی اپ گریڈیشن اور دیگر ضروری سہولیات کی فرہمی کیلئے15ملین،دربارصابر حسین شاہ کھاریاں گجرات کی تعمیر نو اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے15ملین،دربار پیر جماعت علی شاہ علی پور سیداں نارووال کی اپ گریڈیشن اور تعمیراتی کاموں کیلئے40ملین، دربار بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن اور تعمیراتی کاموں کیلئے500ملین،دربار مادھو لال حسین پر زیر زمین60 ہزار گیلن وضو کے استعمال شدہ پانی کے ذخیرہ کے لئے ٹینک کا قیام 15 ملین،دربار بابا بہار شاہ شیخو پورہ کی تعمیر نو اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے20ملین،دربار بابا کما ل چشتی قصور کی چار دیواری و دیگر سہولیت کی فراہمی کیلئے 75ملین،شیر گڑھ اوکاڑہ میں تاریخی، اسلامی عمارات تعمیر نو وبحالی کیلئے 25ملین،دربار بابا شاہ رکن عالم ملتان میں وضو کے استعمال شدہ 60 ہزار گیلن پانی کے ذخیرہ کیلئے ٹینک کا قیام 15ملین،دربار بابا نور شاہ بخاری موضع محسن وال تحصیل میا ں چنوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے 14 ملین،دربار بابا چنن پیر بہاولپور میں زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے 10ملین،دربار بابا اکرم شاہ جیلانی تحصیل صادق آباد کی اپ گریڈیشن اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے 5ملین،درباربابا سخی عبدالوہاب چنیوٹ کی مسجد کی تعمیر نو اور سہولیات کی فراہمی کے لئے 15 ملین،دربار بابا محمد صادق لالی،لالیاں چنیوٹ کی تعمیر نوو دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے 20ملین،صوبہ میں 15درباروں پر اسلامی لائبریریز کا قیام کیلئے90ملین،درباروں اور مسا جد کی قابل موافق اراضی کوباہمی رضامندی سے استعمال میں لانے کے لئے 100ملین،جنوبی پنجاب کے درباروں اور مسا جد کی قابل موافق اراضی کوباہمی رضامندی سے استعمال میں لانے کے لئے 100ملین روپے رکھے گئے ہیں۔محکمہ اوقاف کی 3سکیموں کو84.328 ملین روپے سے ضلعی تر قیاتی پیکج کے تحت مکمل کیا جائے گا۔حکومت ضلعی ترقیاتی پیکج کے تحت دربار باباخواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن ضلع راجن پور کے چاردیواری او راپ گیڈیشن کیلئے 69.328ملین،دربار بابا محبوب سبحانی اوچ احمد پور شر قیہ بہاولپورکی مسجد کی تعمیر و مرمت کیلئے 5ملین اوردرباربابا جلال الدین بخاری اور دربار بابا غوث الا عظم اوچ شریف احمد پور شر قیہ بہاولپور کے گیٹ کی تعمیر و مرمت 10ملین روپے سے پایہ تکمیل کیا جائے گا۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Parliament
Previous Post پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا، اپوزیشن کے احتجاج کا امکان
Next Post واٹس ایپ کے آڈیو پیغام سننے کے بجائے پڑھیں
WhatsApp

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.