geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نفاذ اردو ضروری ہے

January 9, 2021 0 1 min read
Urdu
Share this:

 Urdu

تحریر : نبیلہ شہزاد

وائسرائے ہند ، مولانا ابوالکلام آزاد سے ملنے ان کی رہائش گاہ آیا، وائسرائے کا دونوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ایک دوسرے کو اس کی زبان میں بتاتا جارہا تھا۔ اتنے میں جب ترجمان ترجمہ درست نہ کر سکا تو مولانا آزاد نے اس کی غلطی درست کر کے کہا کہ یوں کہو۔ ملاقات کے اختتام پر وائسرائے نے مولانا آزاد سے پوچھا ”جب آپ کو انگریزی آتی ہے تو ساتھ ترجمان کیوں بٹھایا؟“ مولانا نے جواب دیا، ”آپ ہزاروں میل چل کر اپنی زبان نہیں چھوڑ سکتے۔ میں گھر بیٹھے ہوئے کیسے اپنی زبان چھوڑ دوں“۔ یہ تو تھا مولانا ابوالکلام آزاد کا سکھایا ہوا سبق۔۔ اب ہم آتے ہیں اپنی زبان اردو کی طرف۔۔۔ اردو ترکی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی لشکر یا فوج ہے۔ اسے لشکری زبان بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ہندی، ترکی، عربی، فارسی اور سنسکرت زبان کا مرکب ہے۔ اور یہ برصغیر میں سب سے زیادہ بولی اور سمجھی جانے والی زبان ہے۔ پاکستان بننے کے بعد اردو کو پاکستان کی قومی زبان قرار دیا گیا۔ 1973ءکے آئین کی شق نمبر 251 میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قومی زبان اردو ہو گی اور اس کو سرکاری زبان 15 سال کے عرصے میں بنا دیا جائے گا۔

لیکن صد افسوس کئی سال گزرنے کے بعد اس شق پر عملدرآمد نہ کروایا جا سکا۔ یوں پاکستان کے ہر ادارے نے شق نمبر 251 کی مجموعی طور پر خلاف ورزی کی۔ پھر 2003ءمیں کوکب اقبال ایڈوکیٹ اور محمود اختر نقوی نے اردو زبان کے نفاذ کے لیے درخواست دی۔ ہماری سست رو عدالت میں یہ مقدمہ 12 سال زیر التوا رہا۔ درخواست گزاروں نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہماری حکومت جان بوجھ کر شق نمبر 215 پر عملدرآمد کرنے سے گریزاں ہے۔اس سے معاشرتی اور لسانی تفرقہ پیدا ہو گیا ہے جو نہ صرف معاشرتی استحکام کی راہ میں حائل ہے بلکہ معاشرتی نفاق کا سبب بھی ہے۔ آخر کار 12 سال بعد 8 ستمبر 2015ءکو سپریم کورٹ نے اردو کو سرکاری زبان قرار دیدیا۔

افسوس! ایک بار پھر عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور یہ فیصلہ ابھی تک تشنہ تکمیل ہے حالانکہ قائد اعظم محمد علی جناح نے واشگاف الفاظ میں فرما دیا تھا کہ ہماری قومی زبان اردو ہو گی لیکن ہماری حکومت کیا اور ہماری قوم کیا۔۔۔ سبھی نے اردو زبان کے ساتھ سوتیلے پن کا رویہ اختیار کیا۔ انگریزی جو پرائی زبان ہے اسے ذریعہ تعلیم بنایا۔ انگلش میڈیم اسکولوں کو مہنگے اور فخر کا ذریعہ بنایا۔ اعلی تعلیم اور اعلیٰ عہدوں کے حصول کے ایسا ملکی نظام سیٹ کیا کہ ان تک ایک خاص طبقہ کی ہی پہنچ ہو سکتی ہے۔

اردو میڈیم میں بھی پہلی سے لے کر چودھویں کلاس تک نصاب میں انگریزی مضمون کو لازمی مضمون کی حیثیت سے شامل کیا حالانکہ اردو مضمون صرف بارھویں جماعت تک لازمی مضمون کی حیثیت سے شامل ہے۔ انگلش میڈیم اسکول کے ایک بچے کی جتنی فیس ہوتی ہے تقریباً اتنی ہی ایک غریب آدمی کی تنخواہ ہوتی ہے۔ اب وہ بیچارہ کیا کرے؟ گھر چلائے، بچوں کے پیٹ پالے، یا پھر انہیں پڑھائے۔ اس کے علاوہ بھی اور کئی اخراجات۔۔۔ ہمارے ملک کی اکثریت یا تو تنخواہ دار ہے یا پھر محنت مزدوری۔۔ اردو میڈیم سرکاری اسکولوں میں بچے داخل کرانا ان کی مجبوری ہوتی ہے۔ اس طرح یہ لوگ احساس کمتری میں مبتلا رہتے ہیں اور ملک میں طبقاتی نظام پیدا ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر ملک میں اردو میڈیم یکساں نظام تعلیم رائج کر دیا جائے تو اس ذہین ترین قوم میں دن بدن کئی سائنس دان اور ماہرین پیدا ہوں۔ ترقی یافتہ ممالک کی مثالیں ہمارے لیے قابل فہم نمونہ ہیں۔ انہوں نے اپنی قومی زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا اور خوب ترقی کی جبکہ ہمارے طالب علم بیگانی زبان میں سمجھتے کم اور رٹا زیادہ لگاتے ہیں۔

ہمارے ملک میں نوے فیصد سے زیادہ لوگ اردو سمجھنے اور بولنے والے ہیں جبکہ انگریزی سمجھنے اور بولنے والوں کا تناسب تو اس کے بہ نسبت بہت ہی کم ہے۔ کءافسر بیچارے بھی انگریزی میں لکھی دستاویزات کو سمجھنے کے لیے اس کا ترجمہ کر وا رہے ہوتے ہیں۔

اردو زبان کی بے توقیری میں ایک وجہ ہماری گھریلو سطح بھی ہے کہ ہم اردو کی نسبت انگریزی بولنے پر بچوں کی زیادہ حوصلہ افزائی کر رہے ہوتے ہیں۔ جو بچہ بول چال میں انگریزی الفاظ زیادہ استعمال کرتا ہے ہم اسے زیادہ لائق تصور کرتے ہیں اور جب ہم خود چھوٹے بچے کو بولنا سکھاتے ہیں تو اردو کے دو الفاظ کے ساتھ تیسرا لفظ انگریزی کا شامل کر لیتے ہیں اور آدھا تیتر آدھا بٹیر والا رنگ پیدا کرتے ہیں لیکن اس سب کے باوجود میرے ملک پاکستان میں بہت سے محب قومی زبان و قدر دان بھی موجود ہیں اور وہ اس کے احیا و نفاذ کے لئے سر توڑ کوششیں بھی کر رہے ہیں۔

شاعر نے کیا خوب کہا ہے۔

سلیقے سے ہواو ¿ں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں

جس طرح مولانا ابوالکلام آزاد نے دو ٹوک الفاظ میں انگریز کو اپنی زبان کی اہمیت جتلائی ہمیں بھی دیدہ دلیری سے اپنی پیاری قومی زبان اردوکا نفاذ کرنا ہو گا اور دنیا کو بتانا ہو گا کہ ہم گونگے نہیں۔ ہمارے پاس بھی ایک بہترین زبان موجود ہے جو اس روئے زمین پر ہم پاکستانیوں کی پہچان ہے جس کے شیریں الفاظ کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ جس کے بارے میں ایک شاعر احمد وصی نے کہا ہے۔

وہ بات کرے تو ہر لفظ سے خوشبو آئے
ایسی بولی وہی بولے جسے اردو آئے

تحریر : نبیلہ شہزاد

Share this:
Dr. Abaseen Yousafzai
Previous Post پشتو ادب کے امین ڈاکٹر اباسین یوسف زئی
Next Post سلطان محمد سے سلطان راہی تک
Sultan Rahi

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.