geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وبا کے خاتمے کی ذمہ داری ہر فرد پر عائد ہوتی ہے، جرمن صدر

December 25, 2021 1 1 min read
Steinmeier
Share this:

Steinmeier

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن صدر نے کہا ہے کہ وبا کو شکست دینے کی ذمہ داری ریاست کے علاوہ ہر ایک جرمن شہری کے سَر ہے۔ یہ بات جرمن صدر نے اپنی کرسمس کے موقع پر کی جانے والی تقریر میں کہی ہے۔

جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر کی کرسمس کے موقع پر نشر کی جانے والی تقریر ہفتہ چوبیس اکتوبر کو نشر کی جائے گی لیکن اُس تقریرکا متن قبل از وقت جاری کر دیا گیا ہے۔ اس تقریر میں انہوں نے اپنے ملک کے ہر شہری سے کہا ہے کہ وہ پھیلی ہوئی وبا کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے تناظر میں تمام شہری کرسمس کے موقع پر آزادی، اعتماد اور ذمہ داری کے مطالب کو ایک مرتبہ پھر سمجھنے کی کوشش کریں۔

جرمن صدر نے اپنی تقریر میں اُس جرمن اکثریت کی تعریف کی، جس نے کووڈ انیس کی وبا کے دوران ویکسین لگوانے کی حکومتی ہدایت پر عمل کیا۔

جرمن صدر نے اپنے کرسمس کے خطاب میں واضح کیا کہ بہت کم ایسا ہوا ہے کہ ریاستی ذمہ داری سے عوام کی صحت اور زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا ہو بلکہ اس عمل میں عوام کو بھی شامل ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں سائنسدانوں، ڈاکٹروں، نرسوں اور سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا کہ وہ انسانی صحت اور زندگیوں کو محفوظ بنانے میں پیش پیش رہے۔

کرسمس کے خطاب میں جرمن صدر نے کہا کہ ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے کے عمل کو اختلافِ رائے میں تو شمار کیا جا سکتا ہے لیکن اس کی وجہ سے معاشرتی تقسیم کسی بھی صورت میں نہیں ہونی چاہیے۔

اس خصوصی خطاب میں فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا کہ ریاست کا یہ فرض ہے اور وہ اقدام کرے لیکن اس معاملے میں صرف ریاست نہیں بلکہ افراد بھی شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہر شہری کے چہرے پر ماسک نہیں پہنا سکتی اور نہ ہی لوگوں کو پکڑ کر ویکسین لگوا سکتی ہے، اس لیے ہر شہری بھی اس عمل میں حصہ دار بنے۔

اختلاف رائے درست لیکن تقسیم نامناسب
کرسمس کے خطاب میں جرمن صدر نے کہا کہ ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے کے عمل کو اختلافِ رائے میں تو شمار کیا جا سکتا ہے لیکن اس کی وجہ سے معاشرتی تقسیم کسی بھی صورت میں نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو سالوں کے دوران مایوسی بڑھی ہے، چیڑچڑا پن بھی زیادہ پھیل گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ افراد میں تنہا رہنے کا رویہ بھی نمودار ہوا ہے اور ان وجوہات کی وجہ سے کھلی جارحیت سامنے آنا شروع ہو گئی ہے۔

جرمن صدر نے مزید کہا کہ یہ درست ہے کہ جمہوریت میں ہر ایک کی رائے یکساں نہیں ہوتی لیکن وہ لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ سب لوگ ایک ملک کا حصہ ہیں اور وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اور ضرورت اس امر کی ہے کہ سب لوگ ایک دوسرے پر نگاہ رکھیں تا کہ وبا کے خاتمے کے بعد سب لوگ ایک ساتھ پھر سے اکھٹا رہنا شروع کر دیں۔

پرانے قیمتی الفاظ پر پھر سے غور کریں!
فرانک والٹر اشٹائن مائر نے اس امید کا اظہار کیا کہ قیمتی پرانے الفاظ کو نئے معنی درکار ہیں اور ان میں آزادی، اعتماد اور ذمہ داری اہم ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اعتماد کے معنی اندھا اعتماد نہیں قرار دیا جا سکتا بلکہ شکوک و شبہات کے دور میں کوئی مناسب بات کو وزن دینا بھی اس میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح انہوں نے آزادی کے حوالے سے کہا کہ شور شرابے والے مظاہروں کو آزادی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ کئی معاملات پر سمجھوتے درکار ہوتے ہیں جیسا کہ کلائمیٹ چینج۔

جرمن صدر نے کہا کہ ہر گزرتے دن پر سبھی مل کر ایک ایسے مثبت عوامل کا حصہ بنیں تا کہ معاشرتی اقدار کی مضبوطی سے سب ایک دوسرے کو سنبھال سکیں

اپنی تقریر میں صدر اشٹائن مائر نے کئی اہم بین الاقوامی و قومی معاملات پر بھی لوگوں کی توجہ مرکوز کرانے کی کوشش کی۔ اس تناظر میں انہوں نے مغربی جرمنی میں جولائی میں آنے والے سیلاب اور افغانستان میں سے افراتفری میں انخلا کے علاوہ مشرقی یورپ میں پیدا تناؤ کی صورت حال کی مثالیں دیں۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرین کی مدد اور چندہ دینے میں عام لوگوں کی شمولیت کو بھی تحسینی عمل قرار دیا۔

انہوں کہا کہ گزرتے سال پر نظر دوڑائیں تو تفکرات میں اضافے نے افراد کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ ایسے میں انہوں نے اجتماعی طور پر ذمہ داریاں پورا کرنے کو اہم قرار دیا۔ جرمن صدر نے کہا کہ ہر گزرتے دن پر سبھی مل کر ایک ایسے مثبت عوامل کا حصہ بنیں تا کہ معاشرتی اقدار کی مضبوطی سے سب ایک دوسرے کو سنبھال سکیں۔

Share this:
Salman Butt
Previous Post کسی فرسٹ کلاس کرکٹر کو سال میں 60 لاکھ حاصل نہیں ہوتے، سلمان بٹ
Next Post جلسے میں ’مسلمانوں کے قتل عام‘ کی تقاریر، تفتیش شروع
Protest

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.