geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مرگی کے علاج کے لیے جدید تحقیق

November 23, 2020 5 1 min read
Epilepsy Treatment
Share this:

Epilepsy Treatment

پاکستان میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ہر ایک ہزار میں سے نو افراد مرگی یا اپیلیپسی کی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ جرمنی میں اس کے علاج پر جدید تحقیق جاری ہے۔

صرف پاکستان، بھارت یا جنوبی ایشیا ہی نہیں بلکہ کئی افریقی ممالک میں بھی دماغی بیماری ایپیلپسی یا مرگی سے متعلق بہت سی غلط فہمیاں موجود ہیں۔ عام طور پر بیشتر افراد اسے کالے جادو یا جِنات اور خلائی مخلوقات تک سے بھی وابستہ کرتے ہیں لیکن دراصل مِرگی کی وجہ ان غلط فہمیوں سے بالکل برعکس ہے۔

انسانی دماغ قدرت کا ایک ایسا کرشمہ ہے جسے تمام تر سائنسی ترقی کے باوجود ابھی تک سائنسدان سمجھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ تین پاونڈ کا یہ عضو 86 ارب نیورانز یا دماغ کے بنیادی خلیوں پر مبنی ہے۔ ان نیورانز کے درمیان ہر وقت آپس میں رابطہ کاری ہوتی رہتی ہے جو انسانی جسم کے تمام تر افعال کو چلاتی ہے۔ یہ رابطہ برقی موجوں یا الیکٹریکل امپلسز کے ذریعے ہوتا ہے جس کے لیے نیورنل فائرنگ کی اصلاح استعمال کی جاتی ہے۔ ایک نیوران ہر سیکنڈ میں تقریباً 200 مرتبہ فائر کرتا ہے اور کُل ملا کر 86 ارب نیورانز کی یہ فائرنگ ہمیں اپنے روز مرہ کے کام سر انجام دینے میں مدد کرتی ہے۔ لیکن نیورانز کی یہی فائرنگ اگر توازن سے ہٹ جائے تو انسان اپنا ہوش کھو بیٹھتا ہے اور اس کا جسم بےقابو ہو کر ہلنے لگتا ہے۔ اس کیفیت یا مرض کو مرگی کا دورہ یا ایپیلپٹک سیزر کہا جاتا ہے۔ دماغ میں ورم یعنی انفلیمییشن بھی اس غیر متوازن نیورنل فائرنگ کا باعث بن سکتی ہے۔

اس غیر معمولی نیورانل فائرنگ اور دماغی ورم کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں جینیات (جنیٹکس)، سر میں لگنے والی چوٹ، دماغ کا ٹیومر یا اسٹروک، اور کچھ انفیکشنز بھی شامل ہیں۔ بچوں میں اکثر بخار کی وجہ سے بھی مرگی کا مرض ہو سکتا ہے۔ دنیا بھر میں سائنسدان اس بیماری کا اعلاج ڈھونڈنے میں مصروف ہیں لیکن چونکہ اس بیماری کی کئی اقسام ہیں اور وجوہات ہیں اسی بدولت اس کا اعلاج ڈھونڈنا بےحد مشکل ہے۔

ڈاکٹر محمد سجاد نیورو سرجن ہیں اور جرمن شہر ڈسلڈورف کے یونیورسٹی ہسپتال کے شعبہ نیورالوجی کے سینیئر ڈاکٹر ہیں۔ وہ مرگی کی کچھ اقسام کا علاج بذریعہ سرجری کر چکے ہیں اور اس پر ان کا تحقیقی کام بین الاقوامی ریسرچ جرنلز میں شائع ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر سجاد کے مطابق مرگی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے طریقہ کار میں، ”سب سے پہلے دماغی اسکین اور ٹیسٹ کے ذریعے مریض کی بیماری کا سبب، اور دماغ میں موجود اپیلیپٹک فوکس یا مرکز کو جا نچا جاتا ہے۔ جس کے بعد اسے ان اسباب کے مطابق دوا دی جاتی ہے۔ اگر اس مقصد کے لیے دستیاب مختلف ادویات اثر نہ کریں تو اس صورت میں آپریشن کیا جاتا ہے جب ایپیلیپٹک مرکز صرف ایک ہو۔‘‘

مرگی کا دورہ پڑنے کی صورت میں انسان اپنا ہوش کھو بیٹھتا ہے اور اس کا جسم بےقابو ہو کر ہلنے لگتا ہے۔

کیا سرجری کے ذریعے مرگی کا علاج نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے؟ اسے بارے میں ڈاکٹر سجاد کا کہنا ہے، ’’ہمارے دماغ میں ہیپو کیمپس کا تعلق زیادہ تر یادداشت اور سیکھنے سے ہوتا ہے اس لیے یہ دماغ کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے۔ ہیپوکیمپس کے دو حصے ہوتے ہیں، دائیاں اور بائیاں۔ کچھ لوگوں میں اس کا دایاں حصہ زیادہ فعال ہوتا ہے اور جبکہ دیگر میں بائیاں۔ اگر میزیئل ٹیمپورل لوب ایپیلپسی ہیپو کیمپس کے اس حصے میں ہو جو فعال ہے تو وہاں آپریشن کرنا مریض کے لیے نہایت خطرناک ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ غیر فعال حصے میں ہو تو وہاں آپریشن کے ذریعے مرگی کے خاتمے کے 80 فیصد تک امکانات ہوتے ہیں۔‘‘

ادویات کے ذریعے مرگی کی مختلف اور اب تک لاعلاج اقسام پر تحقیق کا سلسلہ جرمن شہر بون کے یونیورسٹی ہاسپٹل میں بھی جاری ہے۔ ابھی تک یہ تجربات چوہوں پر کیے جا رہے ہیں کیونکہ انسانوں اور چوہوں میں کافی حد تک جنییاتی مماثلت پائی جاتی۔

پروفیسر ڈاکٹر کرسچیان شٹائن ہوئزر، یونیورسٹی آف بون میں انسٹی ٹیوٹ برائے سیلولر نیورو سائنس کے ڈائریکٹر ہیں۔ ڈاکٹر اشٹائن ہوئزر کے مطابق، ”اگر ہم میزیل ٹیمپورل لوب اپیلیپسی کی بات کریں جو مرگی کی سب سے چیلنجنگ قسم ہے اور یہ زیادہ تر کیسز میں لا علاج ہے، تو آج بھی صورتحال 30 سال پہلے کی طرح ہی ہے کیونکہ آج بھی 65 سے 75 فیصد مریضوں پر عام طور پر دستیاب مرگی کی ادوایات اثر نہیں کرتیں۔ یہاں تک کے میرے بہت سے ساتھی اب تک یقین رکھتے ہیں کہ نیوران وہ خلیات ہیں جو میزیل ٹیمپورل لوب اپیلیپسی کا سبب بنتے ہیں ۔تاہم موجودہ ادوایات زیادہ تر ہائپریکسٹیبلٹی یا نیورانل فائرنگ کو دبانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں اور یہ بیماری میں اضافے کو روکنے میں مددگار نہیں ہوتیں۔ لیکن موجودہ تحقیق اب یہ ظاہر کر رہی ہے، کہ نیورانل فائرنگ بیماری کا سبب نہیں بلکہ نتیجہ ہیں۔ ہماری ریسرچ میں واضح ہے کہ بیماری کے سب سے پہلے مرحلے میں نیوران کے بجائے کچھ اور خلیات تبدیل ہوتے ہیں جیسے کے مائیکروگلیا اور آسٹروسائیٹز۔ ان کی وجہ سے دماغ میں ورم یا inflammation ہو جاتی ہے۔‘‘

ڈاکٹر اشٹائن ہوئزر اور ان کے ساتھیوں کی تحقیق اب تک کہاں پہنچی ہے اور اس کی کامیابی کے کتنے امکانات ہیں؟ ڈاکٹر اشٹائن ہوئزر نے بتایا، ”ہماری تحقیق کے مطابق اگر دماغ میں مرگی سے قبل تبدیل ہونے والے خلیات میں اس تبدیلی کے عمل کو اگر ابتدائی مراحل میں ہی روک دیا جائے تو اس سے جانوروں کے ماڈل میں مرگی کا مرض ختم ہوسکتا ہے۔ اس لیے اگر آنے والے وقت میں ایسی ادویات دستیاب ہوئیں جو ان خلیات کے افعال کو توازن میں رکھ سکتی ہیں تو مجھے امید ہے ہم لوگ میزیل ٹیمپورل لوب اپیلیپسی کے علاج میں زیادہ کامیاب ہوں گے۔‘‘

جرمنی کے علاوہ بھی دنیا کے کئی ممالک میں مرگی کے علاج کے حوالے سے تحقیق کا عمل جاری ہے۔ لہذا امید کی جا سکتی ہے کہ مستقبل میں مرگی کی تما اقسام کا اعلاج ممکن ہو جائے گا، لیکن شاید اس کو ابھی کئی برس لگ جائیں کیونکہ کچھ سوالات کے جوابات اب بھی ادھورے ہیں۔

Share this:
Iran and USA
Previous Post ایران امریکا سے تعلقات بگاڑے یا سنوارے؟ داخلی سطح پر رائے منقسم
Next Post بائیڈن کی صدارت میں تعلقات بالکل متاثر نہیں ہوں گے، سعودی وزیر خارجہ
Adil-al-Jaber

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.