geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایردوآن نے عوامی مقبولیت کھو دی، وہ انتقامی سیاست پر چل رہے ہیں: واشنگٹن پوسٹ

July 22, 2020 1 1 min read
Recep Tayyip Erdogan
Share this:

Recep Tayyip Erdogan

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی اخبار “واشنگٹن پوسٹ” نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک ڈکٹیٹر قرار دیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ ایردوآن عوامی مقبولیت کھو چکے ہیں۔ اپنے منتخب مخالفین ، نقادوں اور دیگر کو گالیاں دیتے ہیں۔ وہ اپوزیشن جماعتوں سےتعلق رکھنے والے میئروں کو کچلنے اور انہیں دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق ایردوآن کے دور میں ترکی میں جمہوریت کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خود ایردوآن کی اپنی عوامی مقبولیت بھی ختم ہو چکی ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایک کرد نواز ترک میئر ایھان بیلگن کا انٹرویو کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر طیب ایردوآن اور ان کی جماعت کے اقتدار کی موجودگی میں کردوں کے حامی کسی شخص کا اپنے عہدے پر قائم رہنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہیں ہروقت یہ کھٹکا لگا رہتا ہے کہ انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں ترکی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے 65 امیدواروں نے بلدیاتی کونسلوں کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ بعد ازاں ترکی کی حکمران جماعت آق نے 10 کونسلوں کےسوا باقی تمام کو اپنے کنٹرول میں لے لیا اور کم سے کم 20 میئروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2016 میں ناکام بغاوت کے الزامات کے بعد حزب اختلاف کی جماعتوں ، سول سوسائٹی کے گروپوں اور ایردوآن کے لیے ناپسندیدہ افراد کے خلاف ترکی کا کریک ڈاؤن تیز ہو گیا ہے۔

لیکن بہت سے منتخب میئروں کی برطرفی، جو لاکھوں ووٹرز کی خواہش کی نمائندگی کرتے ہیں. ملک میں جمہوریت کو درپیش خطرات کا ایک واضح مظاہرہ تھا۔ انسانی حقوق کے گروپوں، تجزیہ کاروں اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کے مطابق حکومت نے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے میئروں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔

پارٹی کے زیر انتظام میونسپلٹیوں کو نشانہ بنانا ترکی کی سیاست کی ایک خصوصیت بن گیا ہے۔ یہ سلسلہ سنہ 2016 کے بعد سے مزید تیز ہو گیا ہے.

مشرقی ترکی کے کارس کے میئر بلگین کہتے ہیں کہ جب ہم ہر رات سونے جاتے ہیں تو ہمیں بی حفاظت صبح کا یقین نہیں ہوتا بلکہ ہر وقت اپنی گرفتاری کا کھٹکا لگا رہا ہے۔ کردوں کے حامی میئروں کی حکومت کا تعاقب حکومت کی حکمت عملی ہے۔

واشنگٹن میں مشرق وسطی انسٹی ٹیوٹ میں ترکی کے پروگرام کے ڈائریکٹر گونول ٹول نے کہا کہ ایک الٹرا نیشنلسٹ پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کے بعد ایردوآن کی ایچ ڈی پی مخالف پالیسی زیادہ شدت اختیار کر گئی ہے لیکن اس کے باوجود اس شراکت سے صدر کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔ صدر اب کافی مشکل میں ہیں۔ دوسری طرف ترک حکام انکار کرتے ہیں کہ اے کے پارٹی کے خلاف ان کے اقدامات سیاسی انتقام پرمبنی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک قانونی مسئلہ ہے اور حکومت آئین کی بالادستی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Share this:
Manzlawi
Previous Post لیبیا میں بیرونی مداخلت اور خون خرابہ نہیں چاہتے: سعودی عرب
Next Post امریکا ایران پر عاید کردہ اسلحے کی پابندیاں اٹھانے کی اجازت نہیں دے گا: پومپیو
Mike Pompeo

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.