geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ارتغرل غازی پاکستان میں ترکی سے بھی زیادہ مقبول

May 11, 2020 0 1 min read
Ertugrul Ghazi
Share this:

Ertugrul Ghazi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ترکی کا مقبول ترین تاریخی ڈرامہ ‘ارتغرل غازی’ پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا گیا جس نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کی۔

ترکی کے تاریخی ڈرامے کی پہلی قسط کو یکم رمضان کو نشر کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہر جگہ اس ڈرامے کے چرچے زبان زد عام ہیں۔

ڈرامے کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور ‘ارتغرل غازی’ کے یوٹیوب چینل پر صرف 15 روز میں 10 لاکھ سسکرائبرز ہو گئے جب کہ ڈرامے نے پاکستان میں تمام تر ریکارڈز توڑ دیے اور اس کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر ایک کروڑ 41 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

یوٹیوب پر 10 لاکھ سسکرائبرز کے علاوہ ارتغرل غازی تقریباً روزانہ ہی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر سر فہرست نظر آتا ہے۔

ترکش ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں ترکی کو ہی پیچھے چھوڑدیا۔

ارتغرل غازی کے ترکش چینل پر ڈرامے کی پہلی قسط کو 5 سالوں میں 1 کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا جب کہ اگر پاکستان کی بات کی جائے تو ارتغرل غازی کے پاکستانی یوٹیوب چینل پر ڈرامے کی پہلی قسط کو صرف دو ہفتوں میں ہی ایک کروڑ 13 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا ہے۔

اس ضمن میں ترکش ریڈیو ٹیلی ویژن (ٹی آر ٹی) ڈیجیٹل ریڈیو اور ٹی وی کے ڈائریکٹر ریاض منٹی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ بھی کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ڈرامہ سیریل ارتغرل کے مداحوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ’ آپ سب نے مل کر ایک مہینے میں اس یوٹیوب چینل کو سب سے زیادہ فالو کرنے والا چینل بنانا ہے’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہمارے چینل پر 60 لاکھ سے زائد لوگ وزٹ کر چکے ہیں لیکن اب ہمیں آپ کی ضرورت ہے تاکہ آپ اس چینل کو سب سے زیادہ فالو کیے جانے والا چینل بنادیں’۔
.
سوشل میڈیا پر مداح ترکش ڈرامہ سیریل ارتغرل کے یوٹیوب چینل پر کم دنوں میں سب سے زیادہ سسکرائبرز کے ریکارڈ کو بنانے کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر ‘ارتغرل یوٹیوب ریکارڈ’ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

ترکی کے مشہور ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ کی کہانی تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی ہے، جب کہ ڈرامے کی کہانی مسلمانوں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے مسلم اسکالر اور اسلامی فقہ کے کردار پر زور دیتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ‘ارتغرل غازی’ کو ترکش سمیت متعدد زبانوں میں ڈب کر کے مختلف ممالک میں نشر کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال ترکش ڈرامے ‘ارتغرل غازی’ سے متاثر ہو کر ایک میکسیکن جوڑے نے اسلام قبول کیا تھا۔

اسلام قبول کرنے والے میکسیکن جوڑے کا کہنا تھا کہ ’ہم ترکی کے ڈرامے ارتغرل اور اس ملک کی دنیا بھر میں انسانی خدمت کے اقدامات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

Share this:
Yasir Shah
Previous Post یاسر شاہ کا ویڈیو لنک فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل
Next Post سعودی عرب سے 800 صومالی باشندوں کی یمن بے دخلی کا دعویٰ بے بنیاد ہے: عرب اتحاد
Colonel Al-Maliki

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.