geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین میں فضائی آلودگی سے تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک

November 16, 2021 0 1 min read
Air Pollution
Share this:

Air Pollution

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر اگر عمل کیا جاتا تو یورپی یونین میں سن 2019 کے دوران قریب دو لاکھ انسانی زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں۔ یورپی ماحولیاتی ایجنسی نے اتنی زیادہ انسانی جانیں ضائع ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

یورپی ماحولیاتی ایجنسی نے اپنی نئی رپورٹ میں بیان کیا ہے کہ فضائی آلودگی سے یورپی یونین میں سن 2019 کے دوران تین لاکھ سات ہزار سے زائد اموات ہوئیں اور ان میں سے کم از کم نصف افراد کو بے وقت کی موت سے بچایا جا سکتا تھا۔ اس رپورٹ میں یورپی یونین کے رکن ممالک کی فضا میں موجود مہلک ذ‌رات کی تفصیلات بھی بیان کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوا کے معیار کو باریک ذرات خاص طور پر نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور پھر زمینی سطح پر اوزون کی مقدار سے ناپا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سن 2018 کے مقابلے میں سن 2019 میں یورپی یونین کی فضائی آلودگی میں یقینی طور پر کمی ہوئی لیکن ابھی بھی یہ زیادہ ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن یا ڈبلیو ایچ او نے فضائی آلودگی سے متعلق اپنے نئے رہنما اصول رواں برس شائع کیے ہیں۔ یورپی ماحولیاتی ایجنسی کے مطابق اگر پہلے سے یہ رہنما اصول دستیاب ہوتے اور سن 2019 میں ان پر مناسب انداز میں عمل کیا جا سکتا تو کم از کم مجموعی ہلاکتوں میں سے نصف یعنی ایک لاکھ اٹھہتر ہزار کے قریب افراد کو بے وقت کی موت سے بچایا جا سکتا تھا۔

یہ امر اہم ہے کہ براعظم یورپ میں فضائی آلودگی بھی ایک بڑا خطرہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق کارخانوں کی چمنیوں سے جس قدر سبز مکانی یا گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کم ہو گا، اسی حساب سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہو گی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے فضائی آلودگی کو بہتر بنانے کا معیار مقرر کر رکھا ہے اور ان کی وضاحت رہنما اصولوں میں بیان ہے۔ عالمی ادارہ اس وقت یورپی یونین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے تا کہ اس بلاک کی فضائی آلودگی کو کم سے کم کیا جا سکے۔

مہلک فضائی آلودگی انسانوں میں پھیپھڑوں کی بیماری بشمول کینسر کا باعث بنتی ہے۔ سانس لینے سے خطرناک اجزاء جب انسانی پھیپھڑوں میں جاتے ہیں تو سرطان جیسی جان لیوا اور موذی بیماری جنم لے سکتی ہے۔

عالمی ادارے کے ماہرین کے مطابق یورپی یونین جس لگن سے فضائی آلودگی کم کرنے میں مصروف ہے، یہ اس کا ثبوت ہے کہ وہ درست سمت میں رواں دواں ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے یورپی دفتر کے سربراہ ہانس ہینری کلوگے نے یورپی ماحولیاتی ایجنسی کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صاف ہوا میں سانس لینا بھی انسان کے بنیادی حقوق میں شامل ہے۔ ان کے مطابق یہ ضروری اور لازمی ہے کہ ایسے صحت مند حالات پیدا کیے جائیں تا کہ انسانی معاشرے مضبوط خطوط پر استوار ہو سکیں۔

یورپی ماحولیاتی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہانس برُونِنکس (Hans Bruyninckx) کا کہنا ہے کہ دنیا کو صاف توانائی، نقل و حرکت، زراعت اور صنعتوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ ہانس برُونِنکس کے مطابق ایسا کرنے سے ہی انسانوں کو صحت مندانہ، زرخیز، پائیدار اور معیاری زندگی کی فراہمی ممکن ہو گی۔

Share this:
Meeting
Previous Post یورپی یونین بیلاروس پر مزید پابندیاں لگا سکتی ہے
Next Post یمن میں 75 فیصد بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں
Yemen Children

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.