geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پوری یورپی یونین کا نیا مرکز اب ایک بہت چھوٹا سا جرمن گاؤں

February 3, 2020 0 1 min read
EU - German Village
Share this:

EU - German Village

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد اس یورپی بلاک کا جغرافیائی مرکز بھی اب کافی حد تک جنوب مشرق کی طرف کھسک گیا ہے۔ یونین کا نیا مرکز اب ایک چھوٹا سا جرمن گاؤں بن گیا ہے، جس کی آبادی محض چند درجن نفوس پر مشتمل ہے۔

برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج یا بریگزٹ سے پہلے تک اس بلاک میں شامل ریاستوں کی تعداد 28 تھی۔ 31 جنوری کی نصف شب جب برطانیہ کئی عشروں تک یونین کا رکن رہنے کے بعد بالآخر اس اتحاد سے نکل گیا، تو یکم فروری سے یونین کی رکن ریاستوں کی تعداد کم ہو کر 27 رہ گئی۔

اس تبدیلی کا جنوبی جرمنی کے ایک چھوٹے سے گاؤں گاڈہائم کی حیثیت پر فرق یہ پڑا کہ اب وفاقی جرمن صوبے باویریا کا یہ گاؤں جغرافیائی طور پر یورپی یونین کا نیا مرکز بن گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس گاؤں کی آبادی صرف 80 نفوس پر مشتمل ہے۔ مقامی باشندے گزشتہ کافی عرصے سے اپنے گاؤں کو حاصل ہونے والی اس خصوصی حیثیت کے استقبال کی تیاریاں کر رہے تھے۔

گاڈہائم صوبے باویریا میں وُرسبُرگ کاؤنٹی کے بلدیاتی علاقے ‘فائی چوئخ ہائم‘ میں واقع ہے اور وہاں کے باشندوں کے اہم ترین ذرائع آمدنی زراعت اور مویشی پالنا ہی ہیں۔ اس بلدیاتی علاقے کا اپنا ایک میئر بھی ہے، جسے گاڈہائم اور دیگر قریبی دیہات کے باسی منتخب کرتے ہیں۔

اس بلدیاتی علاقے کے موجودہ میئر کا نام ژُرگن گوئٹس ہے۔ وہ کہتے ہیں، ”گاڈہائم کو اب پوری یورپی یونین کا جغرافیائی مرکز بن جانے سے جو اعزاز ملا ہے، اس کا ایک خوش کن پہلو بھی ہے اور ایک اداس کر دینے والا بھی۔ خوش کن اس لیے کہ اب گاڈہائم جغرافیائی طور پر ستائیس رکنی یورپی یونین کا مرکز بن گیا ہے۔ اداس کر دینے والا اس لیے کہ بریگزٹ کے بعد یونین کے رکن ممالک کی تعداد 28 کے بجائے 27 ہو گئی ہے اور ہماری خواہش تھی کہ برطانیہ آئندہ بھی یونین کا رکن ہی رہتا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی رکن ملک نے یونین کو خیرباد کہا ہے۔‘‘

گاڈہائم نے اپنے لیے اس منفرد اعزاز کو منانے کا طریقہ یہ نکالا کہ اس گاؤں کے عین وسط میں سرسبز گھاس والی ایک جگہ پر، جہاں فرانس کے نیشنل کارٹوگرافک انسٹیٹیوٹ کی طرف سے ارضیاتی پیمائش کے مطابق یونین کا نیا مرکز بنتا ہے، یورپی یونین، جرمنی اور اس علاقے کے پرچم لہرائے گئے۔

بریگزٹ سے پہلے تک یورپی یونین کا جغرافیائی مرکز جرمن صوبے باویریا ہی کا ایک چھوٹا سا شہر ‘ویسٹرن گرُنڈ‘ تھا، جو گاڈہائم سے تقریباﹰ 56 کلومیٹر شمال مغرب کی طرف واقع ہے۔

اس باویرین قصبے کی خاتون میئر بِرگِٹے ہائیم نے بتایا، ”ہم جانتے تھے کہ بریگزٹ کے بعد ہمارے قصبے کے پاس یورپی یونین کا جغرافیائی مرکز ہونے کا اعزاز نہیں رہے گا۔ اب یہ بات ہمارے لیے ماضی کا قصہ بن گئی ہے۔‘‘

لیکن بِرگِٹے ہائیم ناامید بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، ”اگر سکاٹ لینڈ میں آزادی کا کوئی نیا ریفرنڈم ہوا، جو کامیاب رہا اور سکاٹ لینڈ نے یورپی یونین میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، تو یہی اعزاز ایک بار پھر ہمارے پاس لوٹ آئے گا اور ویسٹرن گرُنڈ ایک بار پھر پوری یورپی یونین کا مرکز بن جائے گا۔‘‘

Share this:
Australia Forest Fire
Previous Post آسٹریلیا: جنگل کی آگ تاحال قابو سے باہر
Next Post کورونا وائرس ہے یا ٹھنڈ لگی ہے، پتا کیسے چلے گا؟
Corona Virus - Flu

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.