geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 14, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    • Heatwave’s Hidden Toll: Women Carry Mental Load at HomeHeatwave’s Hidden Toll: Women Carry Mental Load at Home
    صحت و تندرستی
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    • Swimming in the Seine Returns: Paris Opens Three Bathing Sites for Summerپیرس میں سین میں تیراکی کا شاندار آغاز، تین مقامات پر ڈبکی لگانے کی اجازت مل گئی
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • WhatsApp to Drop Phone Numbers for Usernamesواٹس ایپ کا بڑا فیصلہ: اب موبائل نمبر شیئر کیے بغیر چیٹنگ ممکن، صارفین کے لیے پرائیویسی کا نیا دور
    • Anthropic to Require ID Verification for Claude Usersکلاڈ چیٹ بوٹ استعمال کرنے والوں کے لیے انتھروپک کی نئی شرط: شناخت اور عمر ثابت کرنا ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین بھی ہانگ کانگ کو برآمدات پر جزوی پابندی سے متفق

July 29, 2020 0 1 min read
Hongkong Protest
Share this:

Hongkong Protest

ہانگ کانگ (اصل میڈیا ڈیسک) یوروپی یونین نے ہانگ کانگ کے لیے نگرانی کرنے والی یا سراغ رسانی کی ٹیکنالوجی کی برآمدات کو روکنے سے اتفاق کیا ہے جبکہ جرمنی کا کہنا ہے کہ اب ہانگ کانگ کے ساتھ اس کا وہی رویہ ہوگا جو چین کے ساتھ رہا ہے۔

ہانگ کانگ میں چین کی طرف سے متنازعہ سکیورٹی قانون کے نفاذ کے رد عمل میں یوروپی یونین نے بھی ایسی تمام طرح کی ٹیکنالوجی ہانگ کانگ کوبرآمد نہ کرنے سے اتفاق کیا ہے جس سے عوام پر نگرانی رکھنے میں مدد ملتی ہو۔ یورپی یونین کا کہنا ہے کہ نئے سکیورٹی قانون سے نیم خود مختار ہانگ کانگ میں عوام کی آزادی اور ان کے حقوق خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

یورپی یونین نے اس سلسلے میں جو پابندیاں عائد کی ہیں اس میں اس طرح کی تمام ٹیکنالوجی کو ہانگ کانگ برآمد نہ کرنا شامل ہے جس کا استعمال داخلی طور پر ”جبر کرنے، اندرونی مواصلاتی نظام میں مداخلت کرنے یا پھر سائبر نگرانی کے لیے ہوسکتا ہو۔”

چین نے ہانگ کانگ میں جو نیا سکیورٹی قانون نافذ کیا ہے اس میں چینی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے، بیرونی ممالک کی افواج کے ساتھ کسی بھی طرح کی ملی بھگت اور دہشتگردانہ کارروائیوں کو سنگین جرم کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔ اسی قانون کی وجہ سے کئی مغربی ممالک ہانگ کانگ کے ساتھ اپنے روابط پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی اور شفافیت کی ضمانت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک اپنے سخت رد عمل میں ہانگ کانگ کے ساتھ حوالگی کے معاہدے کو معطل کر چکے ہیں۔ تاہم یورپی یونین کی جانب سے اس بارے میں رد عمل قدر تاخیر سے آیا ہے کیونکہ کئی رکن ممالک کے چین کے ساتھ گہرے تجارتی روابط ہیں اور وہ اس ضمن میں ایک متوازن پالیسی مرتب کرنا چاہتے تھے۔ اس میں جرمنی اور فرانس کا کردار قائدانہ رہا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اس موقع پر کہا کہ اب یورپی یونین کے پاس ایک ”کامن ٹول باکس” ہے اور چین نے ہانگ کانگ میں جو اقدامات کیے ہیں اس کے ردعمل میں ارکان اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ”یہ اقدامات ان لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اشارہ دیتے ہیں جنھیں اس بات کا خدشہ ہے کہ ‘ایک ملک، دو نظام’ کے اصول کو پامال کر دیا جائیگا اور ان کی آزادیوں کو سلب کر لیا جائیگا۔”

جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمنی ”ہانگ کانگ میں فوجی ساز و سامان، اور خاص طور پر دوہرے استعمال میں آنے والی حساس نوعیت کی اشیاء کی برآمدات کو فوری طور روک دیگا۔ اوراب اس علاقے کے ساتھ بھی جرمنی کا وہی سلوک ہوگا جو عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ کیا جاتا ہے۔”

یورپی یونین نے خاص نوعیت کے آلات کی برآمدات پر پابندی کے ساتھ ہی ایسے اقدامات کرنیکے اعلان کی بھی بات کہی ہے جس سے ہانگ کانگ کے عوام اور سول سوسائٹی کو مدد مل سکے۔ اس میں ان کے لیے یورپ کے سفر کو آسان بنانا، انہیں آسان ویزا فراہم کرنا اور اسکالر شپ مہیا کرنا شامل ہے۔

یورپی یونین کے وزراء خارجہ نے اس سلسلے میں جن باتوں پر بھی اتفاق کیا ہے اس میں کہیں بھی سخت پابندیوں کا ذکر نہیں ہے۔ اس بات کا بھی ذکر نہیں ہے کہ جن اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے انہیں کیسے نافذ کیا جائے گا۔ البتہ یہ بات ضرور کہی گئی ہے کہ نئے سکیورٹی قانون کا ہانگ کانگ میں نفاذ کیسے ہوتا ہے اس پر یوروپی یونین کی نظر ہوگی اور اسی مناسبت سے اس برس کے اواخر تک یونین اس کا از سر نو جائزہ لے گی۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post دنیا بھر میں کورونا سے 6 لاکھ 57 ہزار افراد ہلاک
Next Post بھارتی میڈیا میں لاہور کے گوردوارے کا چرچا کیوں؟
Gurudwara

Related Posts

France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°C

فرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

July 3, 2026

فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش

July 3, 2026
Heatwave Returns: Orange Alert Issued for Saturday

شدید گرمی کی واپسی: میٹیو فرانس نے ہفتہ کے لیے اورنج الرٹ دوبارہ جاری کر دیا، کہاں پڑے گی سب سے زیادہ گرمی؟

July 3, 2026
France Heatwave Death Toll Surges Past 2,000

فرانس میں ہیٹ ویو کی تباہ کاری: ایک ہفتے میں 2,025 سے زائد اموات، گھروں میں ہلاکتوں میں 91 فیصد اضافہ

July 3, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.