geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین: لیبیا کو ہتھیار فراہم کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں

September 23, 2020 0 1 min read
Weapons
Share this:

Weapons

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین نے اقوام متحدہ کی جانب سے لیبیا کو ہتھیاروں کی سپلائی پرعائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والی تین کمپنیوں اور اس میں ملوث بعض افراد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی یونین کے تمام وزراء خارجہ نے ان کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جو لیبیا میں اقوام متحدہ کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی پر عائد پابندی کے باوجود اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث رہی ہیں۔ اس اقدام کے تحت اردن، قزاقستان اور ترکی کی ان تین کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو لیبیا کو اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث رہی ہیں۔ اس کے تحت یونین نے ان دو افراد پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو لیبیا میں جنگی ساز و سامان کی تیاری کے لیے جیٹ طیاروں، جہازوں اور دیگر رسد کی فراہمی میں ملوث رہے ہیں۔

سن 2011 میں لیبیا کے حکمراں کرنل معمر قذافی کی معزولی کے بعد سے ملک میں خانہ جنگی کے سبب افرا تفری کا ماحول ہے۔ ملک کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں الگ الگ حکومتیں قائم ہیں جو ایک دوسرے کی حریف ہیں۔ اقوام متحدہ نے 2011 میں ہی لیبیا میں ہتھیاروں کی سپلائی پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم اس پر پوری طرح سے عمل نہیں کیا گیا۔

کرنل معمر قذافی کی معزولی کے بعد کئی برسوں سے لیبیا شدید سیاسی، معاشی اور انسانی بحران میں مبتلا ہے۔ ملک کی دونوں حریف حکومتیں ایک دوسرے کو زیر کر کے اپنا تسلط قائم کرناچاہتی ہیں اور اسی کے لیے لڑائی جاری ہے۔ دارالحکومت طرابلس میں دی گورنمنٹ آف نیشنل اکورڈ (جی این اے) کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہے۔ ترکی اور قطر بھی اسی حکومت کے حامی ہیں۔

خام تیل کی دولت سے مالامال شمالی افریقی ملک لیبیا ڈکٹیٹر معمر القذافی کے زوالِ اقتدار کے بعد سے جنگی حالات سے دوچار ہے۔ مسلح قبائلی گروپوں کے درمیان تیل کی دولت کے حصول کے لیے پرتشدد جد و جہد جاری ہے۔ اس وقت لیبیا میں طاقت کے حصول کی کشمکش طرابلس میں قائم اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت اور خلیفہ حفتر کی فوج ‘لیبیئن نیشنل آرمی‘ کے درمیان جاری ہے۔

تبروک میں قائم حکومت کو جنگجو سردار خفیلہ حفتر کی ملیشیا ایل این اے کی حمایت حاصل ہے جس نے گزشتہ کئی ماہ سے طرابلس کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ اس حکومت کو روس، مصر اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

اس برس جنوری میں اس تنازعے کے حوالے سے برلن میں ایک امن کانفرنس ہوئی تھی جس میں تمام ممالک نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ کسی بھی فریق کو ہتھیار نہیں فراہم کریں گے لیکن اس وعدے کا کسی بھی فریق نے پاس نہیں رکھا اور وہ اپنے اپنے گروپوں کو کسی نہ کسی طرح اسلحہ فراہم کرتے رہے ہیں۔

لیبیا میں خانہ جنگی کی وجہ سے بحیرہ روم کے ذریعے یورپی ممالک میں انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کا کام آسان ہوگیا ہے جو پانی کے راستے لوگوں کو چوری چھپے یورپ بھیجتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یورپی یونین اس مسئلے کا جلدی ہی کوئی حل چاہتی ہے۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post کورونا وائرس، عالمی سطح پر 9 لاکھ 70 ہزار اموات، 31.5 ملین متاثر
Next Post امریکی صدارتی انتخابات اور تہران اور واشنگٹن کے تعلقات
Donald Trump Meeting

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.