geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین میں با آسانی سفر کے لیے جلد ہی یکساں نوعیت کا ’گرین سرٹیفیکیٹ‘

May 12, 2021 2 1 min read
Green Certificate
Share this:

Green Certificate

برسلز (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین کا ارادہ ہے کہ وہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث پیدا شدہ بحرانی صورت حال میں اپنے رکن ممالک میں سفری آسانیوں کے لیے عام شہریوں کو یکساں طرز کے ایک مشترکہ ’کورونا پاس‘ کا اجراء اگلے ماہ شروع کر دے گی۔

یورپی امور کے جرمن وزیر میشائل رَوتھ نے امید ظاہر کی ہے کہ کووڈ انیس کے وبائی مرض سے متعلق اور عرف عام میں ‘کورونا پاس‘ یا ‘گرین سرٹیفیکیٹ‘ کہلانے والی اس دستاویز کے اجراء پر اس بلاک کی رکن ریاستوں کے مابین حتمی اتفاق رائے جلد ہو جائے گا۔

میشائل رَوتھ نے منگل کے روز برسلز میں صحافیوں کو بتایا کہ یورپ میں اس سال موسم گرما کا سیاحتی سیزن شروع ہونے والا ہے اور یورپی یونین میں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز کی تعداد کم ہوتے جانے کے باعث زیادہ سے زیادہ ممالک اپنی سرحدوں کو معمول کی عوامی آمد و رفت کے لیے کھول رہے ہیں۔

یورپی امو رکے وفاقی جرمن وزیر نے کہا کہ یونین کی سطح پر ایک مشترکہ ‘کورونا پاس‘ کے اجراء کا عمل عام شہریوں کے لیے سفری آسانیوں کا سبب بنے گا اور انہیں امید ہے کہ اس بلاک کی رکن ریاستوں کے مابین اس حوالے سے جلد ہی حتمی اتفاق رائے طے پا جائے گا۔

برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز میں آج منگل گیارہ مئی کو رکن ریاستوں کے یورپی امور کے وزراء کا ایک اجلاس ہوا، جس میں اس ‘گرین سرٹیفیکیٹ‘ کے اجراء سے متعلق تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان وزراء کے مابین مشاورت کے بعد اسی موضوع پر یورپی کمیشن، یورپی پارلیمان اور رکن ممالک کی حکومتوں کی سطح پر اتفاق رائے ابھی باقی ہے، جس میں ممکنہ طور پر زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے خلاف عوامی ویکسینیشن مہم اب کافی تیز ہو چکی ہے اور اب تک عام شہریوں کو 200 ملین ویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔

جرمن وزیر میشائل رَوتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس یورپی سرٹیفیکیٹ کا اجراء صرف ان ممالک کے لیے ہی اہم نہیں ہو گا جن کی آمدنی کا بہت زیادہ انحصار سیاحتی شعبے پر ہے۔ انہوں نے کہا، ”یہ دستاویز اس امر کی طرف واضح عملی اشارہ ہو گی کہ یورپی یونین میں ہر کسی کو نقل و حرکت کی مکمل آزادی حاصل ہے۔‘‘

یورپی امور کے جرمن وزیر کے مطابق، ”ہمیں اس حوالے سے ایک واضح اشارہ دینے کی ضرورت ہے کہ اس عالمی وبا کے خلاف یورپ یقینی طور پر پیش رفت کر رہا ہے اور ایسا کرنا یورپ میں آئندہ موسم گرما کے پیش نظر بھی بہت ضروری ہے۔‘‘

یورپی یونین کے منصوبوں کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق یہ ‘گرین سرٹیفیکیٹ‘ ایسے شہریوں کو جاری کیا جائے گا، جن کی ویکسینیشن ہو چکی ہو، جو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد دوبارہ صحت یاب ہو چکے ہوں یا جن کے کورونا ٹیسٹوں کے نتائج منفی آئے ہوں۔

ان سرٹیفیکیٹس کے حامل افراد 27 رکنی یورپی یونین میں کہیں بھی باآسانی جا سکیں گے۔ یہ تبدیلی اس لیے بھی خوش آئند ہو گی کہ یورپی یونین میں فضائی سفر اور سیاحت کے شعبوں کو گزشتہ ایک سال سے بھی زائد عرصے کے دوران عوامی نقل و حرکت اور سفر سے متعلق سخت پابندیوں کی وجہ سے بے تحاشا کاروباری نقصانات برداشت کرنا پڑے۔

Share this:
Netanyahu
Previous Post اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، غزہ پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی
Next Post علی گڑھ مسلم یونیورسٹی: کورونا سے مسلسل اموات پر گہری تشویش
Aligarh Muslim University

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.