geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین اور برطانیہ کی میانمار کی فوجی جنتا پر نئی پابندیاں

June 22, 2021 0 1 min read
Military
Share this:

Military

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مدنظر میانمار کی حکمراں فوجی جنتا کے اعلی عہدیداروں پر نئی پابندیا ں عائد کردی ہیں۔

اس 27 رکنی بلاک نے آٹھ افسران پر سفری پابندیاں عائد کردیں اور میانمار کی فوج سے تعلق رکھنے والے چار ‘اقتصادی اداروں‘ کے خلاف بھی کارروا ئی کی ہے۔

پابندیوں کے بارے میں یو رپی یونین کا کیا کہنا ہے؟
یورپی یونین نے میانمار میں ”جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو نظر انداز کرنے اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں” کے لیے عہدیداروں کی نکتہ چینی کی ہے۔

فوج کے کنٹرول والی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا مقصد فوجی جنتا کو مالی لحاظ سے نقصان پہنچانا ہے۔

یورپی یونین نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا،”جواہرات اور بانس کے سیکٹر کو نشانہ بناکر ان اقدامات کے ذریعہ میانمار کے قدرتی وسائل سے مالی فائدے حاصل کرنے کی فوجی جنتا کی صلاحیت کو محدود کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ پابندیاں اس انداز میں نافذ کی گئی ہیں جس سے کہ میانمار کے عوام کو کوئی نقصان نا پہنچے۔”

برطانیہ نے بھی میانمار کی تین اقتصادی کمپنیوں پر پیر کے روز پابندیاں عائد کردیں۔ ان میں موتی تیار کرنے والی سرکاری ملکیت والی ایک کمپنی اور بانس کا کاروبار کرنے والی ایک کمپنی شامل ہے۔

یہ پابندیاں ایسے وقت عائد کی گئی ہیں جب فوجی جنتا نے امداد کے لیے روس کی جانب رخ کیا ہے۔

فوجی جنتا کے لیڈر من آنگ ہلینگ نے ماسکو میں اس ہفتے ہونے والی بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس سے قبل پیر کے روز روس کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نکولائی پیٹروشیو سے ملاقا ت کی۔

قومی سلامتی کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے دہشت گردی، علاقائی سلامتی کے موضوعات کے علاوہ میانمار کے داخلی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کے متعلق با ت چیت کی۔ دونوں ملکوں نے ”باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش” کا اعادہ کیا۔

روس میانمار کی فوج کو ہتھیاروں کی سپلائی کرنے والا اہم ملک ہے۔ فروری میں آنگ سان سوچی کی قیادت والی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی حکومت کو معزول کرکے میانمار کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے من آنگ ہلینگ کا ماسکو کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

میانمار کی فوج نے یکم فروری کو ملک کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیا تھا اور اسٹیٹ کاونسلر آنگ سان سوچی اور ان کی حکمراں جماعت این ایل ڈی کے دیگر اراکین کو گرفتار کرلیا گیاتھا۔

فوج نے بغاوت کرنے سے قبل سوچی کی جماعت پر گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

سوچی کے خلاف اس وقت اپنے ذاتی محافظوں کے لیے غیر قانونی طورپر واکی ٹاکی درآمد کرنے اور کورونا وباکے ضابطو ں کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات کے تحت مقدمات چل رہے ہیں۔ ان کے خلاف بدعنوانی اور دیگر الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں تاہم سوچی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ الزامات سیاسی اغراض پر مبنی ہیں اور اس کا مقصدانہیں عہدے پر دوبارہ فائز ہونے سے روکنے کی کوشش ہے۔

سوچی کے وکلاء نے پیر کے روز بتایا کہ ان کے خلاف پیش کیے گئے بعض قانونی شواہد جھوٹے ہیں۔

فوج نے بغاوت کے بعد سے ہی مظاہرین اور مخالفین کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ انسانی حقوق کی ایک معروف تنظیم کاکہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران سکیورٹی فورسیز کے ہاتھوں 860سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ فوجی جنتا سے ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔

Share this:
Jack Sullivan
Previous Post چین کورونا کی ابتدا کی تحقیقات کی اجازت دے یا تنہائی کیلیے تیار رہے، امریکا کی دھمکی
Next Post بائیڈن سے ملاقات سفارتی تعلقات کے ایک ‘نئے دور‘ کا آغاز ہے: ایردوآن
Erdogan and Biden

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.