geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین اور امریکا میں یکسانیت تاہم چین پر اختلافات، میرکل

March 27, 2021 0 1 min read
European Union, USA
Share this:

European Union, USA

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ان خیالات کا اظہار امریکی صدر جو بائیڈن کے یورپی یونین کے رہنماؤں کی کانفرنس میں شرکت کے بعد کیا ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اور امریکا کی قدریں تقریبا مشترک اور یکساں ہیں تاہم چین کے حوالے سے پالیسی پر دونوں میں اختلافات بھی ہیں۔ انہوں نے یہ بات یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس کے بعد کہی جس میں امریکی صدر جو بائیڈن بھی شریک ہوئے تھے۔

صدر جو بائیڈن بڑھتی ہوئی چینی طاقت اور اس کے اثر و رسوخ پر قابو پانے کے لیے یورپی یونین کے ساتھ دوبارہ مضبوط تعلقات کی کوشش میں ہیں جسے ٹرمپ کی انتظامیہ نے نظر انداز کرتے ہوئے پوری طرح سے کمزور کر دیا تھا۔

یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنماؤں پر مشتمل اس چوٹی کانفرنس میں کسی بھی امریکی صدر کی یہ گزشتہ گیار برسوں بعد پہلی شرکت تھی۔

اس کانفرنس کے بعد جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا، ”ہم دیکھ رہے ہیں کہ جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی پر شدید دباؤ ہے۔تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ امریکا اور یورپ ہر چیز پر متفق ہوں۔”

ان کا کہنا تھا کہ”یہ پوری طرح سے واضح ہے” کہ یورپی یونین چین کے معاملے پر واشنگٹن کے ساتھ اپنی ”عدم شناخت” کو شریک کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے لیے بہت اہم ہے کہ چین کے حوالے سے وہ اپنی خود کی ایک مشترکہ شناخت رکھے اور اس کے لیے وہ جد و جہد بھی کر رہی ہیں۔

یورپی یونین کا بلاک چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتا رہا ہے۔ سن 2020 میں چین اور یورپی یونین نے سرمایہ کاری سے متعلق ایک جامع معاہدہ کیا تھا جس کا نام ‘کمپرہینسیو ایگری منٹ آن انوسیٹمنٹ (سی اے آئی) ہے۔ اس معاہدے کے تحت کئی یورپی ممالک کو بغیر کسی رکاوٹ کے چین میں سرمایہ کاری کا حق حاصل ہے۔

اس کے برعکس امریکا میں ٹرمپ کی انتظامیہ نے تجارت، کورونا وائرس کی وبا اور ‘ساؤتھ چائنا سمندر’ سمیت متعدد امور پر چین کے خلاف سخت موقف اختیار کر رکھا تھا۔ حال ہی میں امریکی ریاست الاسکا میں اعلی چینی اور امریکی حکام کے درمیان جو میٹنگ ہوئی اس سے بھی یہی ظاہر ہوتا ہے کہ بائیڈن کی انتظامیہ میں بھی چین کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی نرمی نہیں آئی ہے۔

اس کانفرنس کی صدارت کرنے کے بعد یورپیئن کمیشن کے صدر شارل مشیل نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”ایک ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے سے، یورپی یونین اور امریکا یہ دکھا سکتے ہیں کہ جمہوریتیں اپنے شہریوں کی بہترین محافظ ہیں، انسانی وقار کو بلندکرتی ہیں اور خوشحالی کی ضامن ہوتی ہیں۔”

یورپیئن کونسل کے صدر نے اس میٹنگ کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت میں کہا، ”ہم دیکھ رہے ہیں کہ جمہوری اقدار اور قانون کی حکمرانی ایک بار پھر سے دباؤ میں ہیں۔ خارجی اور داخلی قسم کے خطرات بھی لاحق ہیں اور اس طرح اب پہلے سے کہیں زیاد آنے والی نسلوں کے تئیں یورپی یونین اور امریکا پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔”

امریکا اور یورپی ممالک کے درمیان ٹرمپ کے دور اقتدار میں جو تعلقات متاثر ہوئے تھے اس میں اب بہتری آنی شروع ہوگئی ہے۔ اسی ہفتے پیر کو ایغور مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک پر فریقین نے مشترکہ طور پر پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

یورپی یونین اور امریکا نے تجارتی معاملات کے حوالے سے بھی ایک دوسرے پر غیر ضروری اضافی ٹیکس کے نفاذ سے بھی گریز کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یورپی یونین اور بائیڈن کی انتظامیہ نے کووڈ 19 کی وبا اور ماحولیات پر بھی ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

Share this:
Brazil Coronavirus
Previous Post برازیل میں ایک لاکھ نئے کورونا انفیکشن کا نیا ریکارڈ
Next Post مئی یا جون تک ترک عوام سکھ کا سانس لے سکے گی: رجب طیب ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.