geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپ: بم کی سازش میں ایرانی سفارت کار کے خلاف عدالتی فیصلہ

February 4, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

بیلجیئم (اصل میڈیا ڈیسک) بیلجیئم کی ایک عدالت ایک ایرانی سفارت کار کو پیرس میں ایک جلاوطن اپوزیشن گروپ کی میٹنگ میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں جمعرات کو سزا سنائے گی۔

ایران میں سن 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے یورپی یونین کی جانب سے دہشت گردی کے الزام میں کسی ایرانی عہدیدار کو سزا دینے کا یہ پہلا معاملہ ہے۔

بیلجیئم میں اینٹورپ کی عدالت نے گزشتہ برس سماعت مکمل کرلی تھی اور جمعرات کے روز یہ فیصلہ سنائے گی کہ آیا ویانا میں مقیم ایرانی سفارت کار اسد اللہ اسعدی اور تین دیگر افراد پیرس کے نزدیک جون 2018 میں ایرانی جلا وطن گروپ ‘نیشنل کونسل آف ریزیسٹینس آف ایران’ (این سی آر آئی) کی ایک ریلی میں مبینہ بم دھماکے کا منصوبہ بنانے کے لیے ممکنہ طورپر پر دہشت گردی کے قصور وار ہیں یا نہیں؟ جرمن، فرانس اور بیلجیم کی پولیس نے اس منصوبے کو نا کام بنا دیا تھا۔

ایک یورپی ملک کی عدالت کی طرف سے یہ فیصلہ ایسے وقت آنے والا ہے جب ایران کے ساتھ مغربی ملکوں کے تعلقات انتہائی حساس موڑ پر ہیں۔ نئے امریکی صدر جو بائیڈن اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ایران پر عائد ان پابندیوں کو ختم کیا جائے یا نہیں جنہیں ان کے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے تاریخی جوہری معاہدے سے امریکا کو الگ کر لینے کے بعد نافذ کر دیے تھے۔

بیلجیئم کے وکلائے استغاثہ اسعدی کے لیے زیادہ سے زیادہ بیس برس قید کی سزا پر زور دے رہے ہیں۔ اسعدی نے عدالت میں حاضر ہونے سے انکار کر دیا تھا اور ان الزامات پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ وہ تہران کے حکم پر کام کر رہے تھے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اسعدی ایران سے ایک کمرشیئل فلائٹ کے ذریعہ دھماکہ خیز مادہ لے کر آسٹریا آئے تھے۔ جسے مبینہ طور پر منصوبے کے مطابق ایرانی جلا وطن گروپ کی ریلی میں دھماکے کے طور پر استعمال کرنا تھا۔

این سی آر آئی میں شامل ایران کی پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن کے پیرس میں مقیم ترجمان شاہین غبادی کا کہنا تھا”اس دہشت گردانہ منصوبے میں ایرانی حکومت کی اعلی قیادت کی شمولیت کے حوالے سے خاطر خواہ شواہد موجود ہیں۔”

ایرانی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرانی اسٹوڈنٹس نیوز ایجنسی کو 24 جنوری کو بتا یا تھا کہ اسعدی کو سفارت کار کی حیثیت سے حاصل سفارتی استشنی کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور وہ مغربی سازش کا شکار بن گئے ہیں۔

جرمنی میں حکام، جنہوں نے وہاں چھٹیاں منانے کے دوران اسعدی کو گرفتار کیا تھا، کا کہنا ہے کہ اسعدی کو ویانا میں ایرانی سفارت خانے میں تھرڈ قونصلر کی طور پر حاصل سفارتی استشنی کا اطلاق آسٹریا سے باہر نہیں ہوتا اور انہیں حوالگی کے ذریعہ بیلجیئم لایا گیا جہاں ایک عدالت نے انہیں حراست میں لینے کا حکم دیا تھا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ اسعدی کے دو مشتبہ ساتھیوں کو دھماکہ خیز مادے اور ڈیٹونیٹر کے ساتھ بیلجیئم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ایران ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ تہران این سی آر آئی کو دہشت گرد گروپ قرار دیتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ این سی آر آئی کی طرف سے حملے کے الزامات ‘جھوٹے دعوی‘ کے سوا کچھ بھی نہیں۔

تہران کے جوہری پروگرام پر روک لگانے کے لیے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدے کے بعد سے یورپی یونین تہران کے ساتھ قریبی سفارتی اور اقتصادی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے تاہم یونین نے واضح کر دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں یا دہشت گردی کے سلسلے میں آنکھ موند نہیں سکتا۔

یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسیپ بوریل سے جب پوچھا گیا کہ کیا عدالت کے فیصلے کا ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی اثر پڑے گا تو انہوں نے کوئی جواب دینے سے منع کر دیا۔

یورپی ممالک ایران پر اپنے مخالفین کے خلاف کارروائی کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ ان میں نیدر لینڈ میں سن 2015 اور سن 2017 میں دو افراد کی ہلاکتوں اور ڈنمارک میں قتل کی ایک ناکام کوشش شامل ہے۔ ایران ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

Share this:
Protest
Previous Post چینی کیمپوں میں مسلم خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، امریکا فکرمند
Next Post بنگلہ دیش: وزیر اعظم شیخ حسینہ کے قریبی ساتھیوں پر میگا کرپشن کا الزام
Sheikh Hasina

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.