geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپ چین سے روابط اور تعاون منقطع نہ کرے، انگیلا میرکل

November 18, 2021 0 1 min read
Angela Merkel And Xi Jinping
Share this:

Angela Merkel And Xi Jinping

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل کا کہنا ہے کہ یورپ کو تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون منقطع نہیں کرنا چاہیے۔ تاہم ان کے مطابق املاک دانش کا تحفظ اب بھی ایک اہم چیلنج بنا ہوا ہے۔

جلد ہی سبکدوش ہونے والی جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے 17 نومبر بدھ کے روز خبر رساں ادارے روئٹرز کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کے ساتھ کشیدگی کے باوجود، جرمنی اور یورپ کے لیے تحقیق و ترقی کے شعبے میں چینی اداروں کے ساتھ تعاون کی کافی اہمیت ہے۔

میرکل نے کہا کہ چین کی جانب سے جرمن اداروں میں جاسوسی اور ٹیکنالوجی کی چوری جیسے امور پر خدشات کے باوجود، چین سائنس اور صنعت کے شعبے میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہم ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ میرے خیال سے پوری طرح سے رابطہ یا تعاون منقطع کرنا درست نہیں ہو گا، بلکہ یہ ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔”

کوانٹم کیمسٹری میں ڈاکٹریٹ کی سند یافتہ انگیلا میرکل نے کہا، ”آخر کار، چینی سائنسدان بھی بین الاقوامی اشاعتی نظام کا حصہ ہیں اور اس لیے ان کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے۔”

ایسے وقت جب انگیلا میرکل چانسلر کے عہدے سے سبکدوش ہونے والی ہیں، چین اور مغربی ممالک کے درمیان فائیو جی نیٹ ورکس اور سیمی کنڈکٹرز جیسی اہم ٹیکنالوجی کے حوالے سے مسابقہ آرائی بڑھتی جا رہی ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں ہی امریکا اور یورپی یونین کی ‘ٹریڈ اینڈ ٹیکنالوجی کونسل’ (ٹی ٹی سی) نے ایک میٹنگ کی تھی اور کہا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی قیادت میں ٹیکنالوجی کے مسائل، سیمی کنڈکٹرز کی محفوظ سپلائی اور چین کے بڑھتے غلبے کا مقابلہ کرنے کے لیے، کثیر الجہتی بنیادوں پر، ٹرانس اٹلانٹک تعلقات پر از سر نو غور کرنے کی ضرورت ہے۔

بات چیت کے دوران انگیلا میرکل نے اعتراف کیا کہ چونکہ حالیہ برسوں میں چین کا اثر و رسوخ کافی بڑھ گیا ہے، اس لیے جرمنی کو اپنی بعض شراکت داریوں پر نظر ثانی بھی کرنا پڑی۔

ان کا کہنا تھا، ”شاید ابتدائی طور پر تعاون کی بعض شراکت داریوں کے حوالے سے ہمارا جو طریقہ کار تھا، اس کے تعلق سے ہماری فہم کم تھی” اور اب ان امور پر زیادہ احتیاط سے کام لیا جاتا ہے۔ ”ان دنوں ہم چیزوں کو زیادہ قریب سے دیکھتے ہیں، اور ایسا بجا طور پر کرتے ہیں۔”

چانسلر میرکل نے کہا کہ جہاں تک اہم بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کی بات ہے تو اس حوالے سے معیار کو بلند رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ املاک دانش اور پیٹنٹ جیسے معاملات پر جرمنی بیجنگ کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہا ہے اور یہ، ”جرمنی میں چینی طلبہ اور چین میں کام کرنے والے جرمن کاروباری اداروں کے حوالے سے بھی ہے۔”

انہوں نے تاہم کہا کہ مغرب کو تنوع اور جدت کے شعبے میں اپنی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا، ”اس وقت، کوانٹم کمپیوٹرز اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں، یورپ میں ایسا نہیں ہو رہا ہے اور چین اور امریکا بہت سے شعبوں میں کہیں زیادہ بہتر ہیں۔”

Share this:
Nazim Jokhio
Previous Post ناظم جوکھیو قتل کیس کا تفتیشی افسر ایک بار پھر تبدیل
Next Post آن ائیر شو میں حریم کا شیخ رشیدکو فون، وزیر داخلہ نے کیا کہہ کر کال کاٹ دی؟
Sheikh Rashid and Hareem Shah

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.