geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپ میں منشیات سے 8200 اموات، امریکا میں اس سے دس گنا زیادہ

June 7, 2019 0 1 min read
Drugs
Share this:

Drugs

یورپ (جیوڈیسک) گزشتہ برس براعظم یورپ میں تقریباﹰ بیاسی سو افراد منشیات کی زیادہ مقدار استعمال کرنے کے باعث انتقال کر گئے۔ امریکا میں پچھلے سال ایسی ہلاکتوں کی تعداد یورپ سے دس گنا زیادہ رہی۔

یورپی ڈرگ رپورٹ برائے سن 2018 کا اجراء جمعرات چھ جون کو کیا گیا۔ اس میں یورپ بھر میں نشے کی لت میں مبتلا افراد کے حوالے سے ایک مسابقتی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس منشیات کی زیادہ مقدار کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سن 2017 کے مقابلے میں گزشتہ برس تین سو اموات زیادہ ہوئیں۔

اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ خطرناک نشہ آور مادے ہیروئن کے استعمال میں کمی ریکارڈ کی گئی اور ایچ آئی وی کے پھیلاؤ میں گزشتہ ایک دہائی کے مقابلے میں چالیس فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ بظاہر ان اعداد و شمار میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی۔ محققین کا خیال ہے کہ منشیات کے زیادہ استعمال سے ہونے والی ہلاکتیں رپورٹ کی گئی تعداد سے اندازہﹰ بیس تا تیس فیصد زیادہ ہو سکتی ہیں کیونکہ انہیں مناسب انداز میں پولیس یا ہسپتالوں میں رجسٹر نہیں کیا جاتا۔

یورپی ڈرگ رپورٹ کے مطابق بھنگ کا استعمال یورپی باشندوں میں بہت زیادہ رواج پا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کوکین کے استعمال میں بھی بتدریج اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس سلسلے میں منشیات استعمال کرنے والے اور کوکین فراہم کرنے والے ڈیلر فون ایپس کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ منشیات کی زیادہ مقدار استعمال کرنے سے یورپ میں ہونے والی تقریباً بیاسی سو ہلاکتیں کوکین یا دوسری منشیات کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ افیون کے ست سے تیار کیے جانے والے مرکب ہیروئن کو دوسری منشیات کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے ہوئیں۔ ایسے خطرناک نشہ آور مرکب سے ہونے والی ہلاکتیں 78 فیصد رہیں۔

رپورٹ کے ریسرچر جولیان ونسینٹ کا کہنا ہے کہ افیون سے تیار کیے جانے والے نشہ آور مرکبات کا کم مگر کنٹرولڈ استعمال، جو ڈاکٹر کی ہدایت پر ہو وہ موت کا سبب نہیں بنتا۔ اس ریسرچر نے واضح کیا کہ یہ مرکب انتہائی خطرناک نشہ آور شے ہے۔ اس کے استعمال سے امریکا میں سن 2017 کے دوران ستر ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ امر اہم ہے کہ عالمی سطح پر منشیات کے خلاف ادارے سرگرم اور فعال ہیں اور نشے کے استعمال کو کنٹرول کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ادھر جرمنی کے حوالے سے ایک ریسرچر ہینریک یُونگ بارلے کا کہنا ہے کہ جرمنی میں منشیات فروشی اور استعمال کے خلاف چار رخی پالیسی پر عمل کیا جاتا ہے۔ اس میں انسداد اور تدارک، تھیراپی، نقصان کو کنٹرول کرنے کی کوشش اور اثرات شامل ہیں۔ یہ پالیسی سن 1990 میں متعارف کرائی گئی تھی۔

Share this:
Russian Foreign Ministry
Previous Post بات چیت کی غرض سے سوڈانی فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہیں : روس
Next Post صیہونی انٹیلیجنس ایجنسی موساد جھوٹی خبریں پھیلا کر امریکہ کو اپنا آلہ کار بنا رہی ہے: ایرانی وزیر خارجہ
Javad Zarif

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.