geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا یورپ دوسرے لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتا ہے؟

September 22, 2020 0 1 min read
Europe Corona
Share this:

Europe Corona

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپ کے تقریباﹰ ہر ملک میں کورونا کے انفیکشن بڑھ رہے ہیں، جس سے بعض ملکوں میں ایک اور لاک ڈاؤن کے خدشات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق یورپ میں آج کل روزانہ چالیس سے پچاس ہزار نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ مریضوں میں یہ اضافہ محض اس لیے نہیں کہ یورپ میں ٹیسٹگ بھی کافی ہو رہی ہے۔ اسی لیے یورپی ممالک میں کورونا کی دوسری لہر روکنے کے لیے ممکنہ لاک ڈاؤن پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

مارچ میں وبا کے ابتدائی دنوں میں حکومتوں نے جو لاک ڈاؤن نافذ کیا اس کے اثرات سے کئی لوگ اور کاروباری حلقے ابھی تک نہیں نکل پائے۔ یورپی رہنماؤں کے مطابق کوئی دوسرا لاک ڈاؤن معیشت کے لیے ایک دھچکے، مصیبت اور تباہی سے کم نہیں ہوگا۔ اس لیے حکومتوں کی پوری کوشش ہے کہ ایسی نوبت نہ ہی آئے۔

وبا کے شروعاتی مہینوں میں جب کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی تھی تو ان دنوں ممالک میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیے گئے۔ اس کا فرانس اور اسپین کی معیشت پر خاصا منفی اثر پڑا۔ اب ان ممالک میں ایک بار پھر کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فرانس کا کہنا ہے کہ اس بار جس حد تک ممکن ہو سکا حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ لاک ڈاؤن کی نوبت نہ آئے۔

البتہ حکومت نے پیرس سمیت ملک کے کئی شہروں میں سماجی فاصلوں سے متعلق مزید پاندیاں عائد کی ہیں اور ان پر سختی سے عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔ لوگوں کے میل جول پر پابندی ہے، شراب خانوں کے اوقت محددو کردیے گئے ہیں، بزرگ افراد کی نگہداشت کے مراکز میں لوگوں کا آنا جانا بند کر دیا گیا ہے اور گھر سے باہر عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اسی طرح اسپین نے بھی پیر سے دارالحکومت میڈرڈ کے نوحی اضلاع میں سخت پابندیاں لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لوگوں کو صرف ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلنے کی اجازت ہے، جس میں کام پہ جانا، سکول، ہسپتال یا پھر عدالت کی پیشی کے لیے جانا شامل ہے۔

یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی کے کاروباری حلقوں میں بھی ممکنہ لاک ڈاؤن سے متعلق خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔ ملک میں درمیانے درجے کے کاروبار سے متعلق فیڈریشن کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کئی کمپنیاں پہلے ہی دیوالیہ ہونے سے بچنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں اور ”اگر ایک اور لاک ڈاؤن آیا تو ان کمپنیوں کا بچنا مشکل ہو جائے گا۔‘‘

جرمنی کے وزیر صحت نے ستمبر کے شروع میں ایک بیان میں کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ اس کی نوبت نہیں آئے گی۔ البتہ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ اس کا بڑا دارومدار اس بات پر ہوگا کہ لوگ خود کتنی احتیاط کرتے ہیں۔

فی الحال ایسے اشارے نہیں کہ جرمن حکام دوسرے لاک ڈاؤن پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مخصوص علاقوں میں کیسز زیادہ بڑھے تو ان علاقوں میں مقامی نوعیت کی سخت پاندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ جرمنی میں کورونا سے متعلق سینیئر ڈاکٹروں نے لوگوں کو احتیاط بڑھانی ہوگی اور فی الحال وہ یہ مان کر چلیں کے ابھی کافی عرصے تک انہیں ماسک پہننے رکھنا ہے۔

جرمنی کے برعکس برطانیہ میں صورتحال زیادہ خراب ہے۔ وہاں اس وبا کے دوران اب تک 42000 لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انفیکشنز میں پھر اضافہ ہو رہا ہے اور ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

صورتحال کے پیش نظر پچھلے ہفتے سے حکومت نے سماجی دوری سے متعلق پابندیاں دوبارہ لاگو کرنے شروع کر دی ہیں۔ برمنگھم، گلاسگو اور دیگر بڑے شہروں میں لوگوں کو ایک دوسرے کے گھروں میں جا کر بیٹنھے کی اجازت نہیں۔ کھلے علاقوں میں بھی لوگوں کے اکھٹے ہونے پر جزوی پاندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

برطانیہ کے سائنسی ماہرین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اکتوبر میں اسکولوں کی چھٹیوں کے دوران دو ہفتے کا لاک ڈاؤن لگانے پر غور کرے۔ برطانیہ کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ برطانیہ کو نازک صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ،”اگر لوگوں نے احتیاطی ہدایات کو نظرانداز کیا تو حکومت کو مجبوراﹰ مزید سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔‘‘

Share this:
American Ministry of Finance
Previous Post ایک ہزار ارب ڈالر سے زائد کی گلوبل منی لانڈرنگ کا انکشاف
Next Post امریکا نے ایران کی وزارتِ دفاع پر نئی پابندیاں عاید کر دیں
Mike Pompeo

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.