geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • WhatsApp to Drop Phone Numbers for Usernamesواٹس ایپ کا بڑا فیصلہ: اب موبائل نمبر شیئر کیے بغیر چیٹنگ ممکن، صارفین کے لیے پرائیویسی کا نیا دور
    • Anthropic to Require ID Verification for Claude Usersکلاڈ چیٹ بوٹ استعمال کرنے والوں کے لیے انتھروپک کی نئی شرط: شناخت اور عمر ثابت کرنا ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’دور رہو،‘ یورپ کا مہاجرین کو انتباہ

June 1, 2021 3 1 min read
Refugees
Share this:

Refugees

یونان (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کی وبا کے دوران یونانی اور ترک سرحدی فورسز نے متعدد ایسی نئی ڈیجیٹل رکاوٹوں کا تجربہ کیا، جن کی مدد سے وہ ترکی اور یونان کے راستے یورپی یونین کی علاقے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کو روک سکیں۔

ایک ایسے وقت پر جب کورونا کی عالمی وبا میں بہتری کے آثار کے سبب مسافروں کا یورپ آمد و رفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ افراد یورپ کے سفر کے لیے تیار بیٹھے ہیں، یورپی ممالک کی طرف سے تارکین وطن کو یورپ کا رخ کرنے سے باز رہنے کا زوردار پیغام دیا جا رہا ہے۔

یونان اور ترکی کی سرحدوں پر مہاجرین اور تارکین وطن کا بوجھ گزشتہ سالوں میں بڑھتا دکھائی دیا، جس کے سبب ان دونوں ممالک کی سرحدی پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مہاجرین کا سیلاب روکنے کے لیے متعدد سخت اقدامات بھی کیے۔ تاہم کورونا کی عالمی وبا کے سبب مہاجرین کی یورپ کی طرف آمد کے سلسلے میں بھی کافی کمی آئی۔ کورونا کی وبا کے دوران یونانی اور ترک سرحدی فورسز نے متعدد ایسی نئی ڈیجیٹل رکاوٹوں کا تجربہ کیا، جن کی مدد سے وہ ترکی اور یونان کے راستے یورپی یونین کی علاقے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کو روک سکیں۔

یونان کی تقریباﹰ 200 کلو میٹر طویل سرحد ترکی سے ملتی ہے۔ کورونا کی وبا کے دوران اس سرحدی گزرگاہ پر مہاجرین کی نسبتاﹰ کم ہلچل نظر آرہی تھی۔ اسی وقت کا استعمال کرتے ہوئے یونانی بارڈر پولیس نے ترک سرحد کی طرف جانے والی گزرگاہ پر ایک بکتر بند ٹرک پر ایک طویل رینج والا ‘صوتی آلہ‘ نصب کیا۔ یہ ‘صوتی آلہ‘ دیکھنے میں ایک چھوٹے ٹیلی وژن کے سائز کا ہے تاہم اس کی آواز کسی طیارے کے انجن جتنی ہوتی ہے۔ یہ اور ایسے دیگر آلات استعمال کیے جا رہے ہیں، یورپی یونین کی سرحدوں میں داخلے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کو ایسا کرنے سے باز رکھنے کے لیے۔

ایک نئی فولادی دیوار، بالکل ویسی ہی جیسی حال ہی میں امریکا اور میکسیکو کی مشترکہ سرحد پر تعمیر کی گئی تھی، بھی کھڑی کر دی گئی ہے تاکہ دریائے ‘ایوروس کے کراسنگ پوائنٹس‘ کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھا جا سکے۔ اس کے نزدیک ہی نگرانی کی غرض سے اونچے اونچے ٹاورز پر نہایت حساس سینسرز اور نائٹ وژن والے کیمرے بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔ یونانی حکام نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ان کنٹرول ٹاورز کے ذریعے ڈیٹا جمع کر کے انٹیلیجنس ماہرین کو بھیجا جائے گا، جو ہر مشکوک نقل و حرکت کا باریکی سے جائزہ لیں گے۔

یورپی یونین نے اپنی سرحدوں کی حفاظت اور مہاجرین کی آمد کو روکنے کے لیے تین بلین یورو کی رقم مختص کی ہے۔ 2015 ء اور 2016 ء کے دوران پناہ گزینوں کے یورپی سرحدوں کی طرف سیلاب کے بعد کی صورتحال سے نتائج اخذ کرتے ہوئے اب سخت ترین سرحدی نگرانی پر کئی بلین یورو خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تب شام، عراق اور افغانستان کے تقریباﹰ دس لاکھ شہری مہاجرین کے طور پر یونان اور دیگر یورپی ممالک میں داخل ہوئے تھے۔ یونان اور ترکی کی سرحد پر سرچ لائٹوں، لانگ رینج ‘آڈیو ڈیوائسز‘ یا صوتی آلات کی مدد سے تارکین وطن کا جلد پتا چلانے اور دریاؤں میں گشت کر کے ایسے غیر ملکیوں کو دریا عبور کرنے سے روکنا ان اقدامات کے اصل اہداف ہیں۔

یورپ کی مختلف یونیورسٹیوں کے محققین نے نجی کمپنیوں کے ساتھ مل کر مستقبل کے لیے نگرانی اور ‘ویریفیکیشن ٹیکنالوجی‘ کا نظام تشکیل دیا ہے اور اب تک ایک درجن سے زائد منصوبوں کا یونانی سرحد پر تجربہ بھی کیا جا چکا ہے۔ یہ پانی، زمین، ہوا اور سمندر کے اندر ڈرون کی فوٹیج اور ہتھیلی کے برابر کے اسکینرز کی مدد سے انسانی ہاتھ کی رگوں کے انوکھے نمونے ریکارڈ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ایک ایسا بائیو میٹرک شناخت کنندہ کیمرہ بھی سرحد کے نزدیک چھپنے والے افراد کو بے نقاب کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس طرح کی ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ ہنگری، لیٹویا اور یورپی یونین کی دیگر مشرقی سرحدی حدود میں کی جا چکی ہے۔

Share this:
Johi Chawla
Previous Post جوہی چاولہ فائیو جی ٹیکنالوجی کیخلاف میدان میں آگئیں
Next Post غزہ کی جنگ: ’’گیارہ دن گیارہ سالوں پر بھاری تھے‘‘
Gaza War

Related Posts

Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologists

سمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا

July 20, 2026
Bones Found in Tarn Confirmed as Delphine Jubillar

ڈی این اے تجزیے نے تصدیق کر دی: ملنے والی باقیات ڈیلفین جوبیلار کی ہی ہیں، شوہر نے قتل کا اعتراف کر رکھا ہے

July 20, 2026
Argentina's World Cup Final Meltdown Mars Spain's Victory

ورلڈ کپ فائنل کی شکست پر ارجنٹائن کا غصہ پھوٹ پڑا، لیانڈرو پیرڈیس نے ہسپانوی کھلاڑیوں پر حملہ کر دیا

July 20, 2026
Town Seals Off Site Where Delphine Aussaguel's Remains Were Found

ڈیلفین جوبلار کی باقیات والی جگہ پر سیاحوں کا ہجوم، میونسپلٹی نے رسائی بند کر دی

July 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.