geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپ امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کی مدد نہیں کر سکے گا: علی خامنہ ای

March 5, 2019 0 1 min read
Ayatollah Ali Khamenei
Share this:

Ayatollah Ali Khamenei

لندن (جیوڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے گذشتہ سال جولائی میں حکومت کو مشورہ دیا تھا کہ وہ امریکا کی عاید کردہ پابندیوں کے خلاف یورپ کی کوششوں پر کوئی زیادہ انحصار نہ کرے کیونکہ یورپی ممالک ایران کو تحفظ مہیا نہیں کرسکیں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر کی ویب سائٹ پر سوموار کو ان کی کابینہ کے اجلاس میں نو ماہ پرانی یہ تقریر جاری کی گئی ہے۔تب ایرانی صدر حسن روحانی یورپی ممالک کے ساتھ مل کر جوہری سمجھوتے کو بچانے کے لیے کوشاں تھے مگر علی خامنہ ای ان کاوشوں کے بارے میں کوئی زیادہ پُرامید نہیں تھے۔

انھوں نے کہا تھا کہ’’ یورپی فطری طور پر یہ کہیں گے کہ وہ اپنے پیکج کے ذریعے ایرانی مفادات کا تحفظ کررہے تھے لیکن ایرانی حکومت کو اس کو مرکزی ایشو نہیں بنانا چاہیے‘‘۔

ان کی اس تقریر کی اشاعت سے ایک ہفتہ قبل ہی صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ جواد ظریف کا استعفا مسترد کردیا تھا۔امریکی تعلیم یافتہ جواد ظریف نے امریکا سمیت چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ جولائی 2015ء میں کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد جوہری سمجھوتا طے کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال مئی میں ایران کے ساتھ طے شدہ اس جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پر علاحدگی کا اعلان کردیا تھا اور نومبر میں اس کے خلاف دوبارہ سخت اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔ وہ اپنے یورپی اتحادیوں پر بھی زور دے رہے ہیں کہ وہ ایران کو مشرقِ اوسط میں ’’ بُرے کردار‘‘ سے روکنے کے لیے امریکا کا ساتھ دیں ۔

یورپی یونین کے رکن ممالک ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔اس یورپی بلاک نے اس سے پہلے بھی بعض اقدامات متعارف کرائے ہیں جن کی وجہ سے یورپی کمپنیا ں امریکی قدغنوں پر عمل درآمد کی پابند نہیں رہی ہیں۔

مگر اس سمجھوتے کو بچانے میں جواد ظریف کی صلاحیت کے حوالے سے خامنہ ای نے اپنے شکوک کا اظہار کیا تھا ۔انھوں نے کہا کہ یہ ڈیل ایران کے کسی معاشی مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔انھوں نے یہ بھی پیشین گوئی کی تھی کہ یورپ کا ایران سے کاروبار کو امریکی پابندیوں سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ میکانزم بھی معاشی مشکلات کا حل نہیں ہوسکتا ۔

انھوں نے کہا تھا:’’یورپی بُرے ہیں۔ وہ درحقیقت بُرے ہیں۔میں یورپیوں کے بارے میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں ،ان کی موجودہ پالیسیوں کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کی گذشتہ چند صدیوں کے دوران میں ظاہر کردہ شاطرانہ فطرت کے پیش نظر کہہ سکتا ہوں ‘‘۔

دوسری جانب امریکا یورپی ممالک پر زور دے رہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف عاید کردہ اقتصادی پابندیوں کی حمایت کریں۔امریکا نے برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کو ایران کے ساتھ مالی لین دین کے لیے ایک نیا مالیاتی نظام وضع کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اس نئے نظام کا مقصد ایران کے خلاف امریکا کی عاید کردہ سخت پابندیوں سے یورپ کی کاروباری کمپنیوں کو بچانا ہے اور اس پر جنوری سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے جوہری سمجھوتے کے تحت ایران کے خلاف عاید کردہ بعض پابندیاں یکسر ختم کردی تھیں اور بعض میں نرمی کی تھی لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر میں ایران کے خلاف دوبارہ سخت پابندیاں عاید کردی تھیں۔

Share this:
Dollar
Previous Post ڈالر 47 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 124 پوائنٹس کا اضافہ
Next Post روسی صدر کا حکم، امریکا کے ساتھ سرد جنگ کے زمانے کا معاہدہ باضابطہ طور پر معطل
Vladimir Putin

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.