geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تقریباﹰ پانچ ملین یورپی شہریوں کی برطانیہ میں رہائش کی درخواست

January 23, 2021 0 1 min read
European - United Kingdom
Share this:

European - United Kingdom

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد سے اب تک وہاں آباد یورپی باشندوں میں سے تقریباﹰ پانچ ملین برطانیہ ہی میں مستقل رہائش کے اجازت ناموں کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں۔ ان میں بہت بڑی اکثریت یورپی یونین کے شہریوں کی ہے۔

لندن میں برطانوی وزارت داخلہ نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا گیا کہ ان تقریباﹰ 49 لاکھ یورپی شہریوں میں سے اب تک 44 لاکھ درخواست دہندگان کو یہ اجازت دی بھی جا چکی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی برطانیہ میں آباد رہ سکتے ہیں۔ ان میں سے اب تک تقریباﹰ 34 ہزار یورپی شہریوں کی درخواستیں مسترد بھی کی جا چکی ہیں۔

برطانیہ گزشتہ برس کے اوائل میں یورپی یونین سے عملاﹰ نکل گیا تھا، جس کے بعد بریگزٹ کی ایک سال کی عبوری مدت شروع ہو گئی تھی، جو اس سال یکم جنوری سے ختم ہو چکی ہے۔

پہلے یورپی یونین کے ایک رکن ملک کے طور پر برطانیہ یورپی داخلی منڈی کا بھی رکن تھا اور یونین کی رکن ریاستوں کے شہریوں کو وہاں بلا روک ٹوک آنے جانے، کام کرنے اور رہائش اختیار کرنے کی بھی اجازت تھی۔

اب لیکن لندن کے یورپی مشترکہ داخلی منڈی سے اخراج کے بعد سے یہ سہولت ختم ہو چکی ہے۔ اس لیے بریگزٹ معاہدے کے تحت برطانیہ میں رہائش پذیر یورپی باشندوں اور یونین کے رکن ممالک میں مقیم برطانوی شہریوں کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ اگر وہ چاہیں تو جہاں ہیں، وہیں مستقل رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں۔

لندن کے برسلز کے ساتھ طے پانے والے بریگزٹ معاہدے کے تحت برطانیہ اور یورپی یونین کے شہری جہاں ہیں، وہ وہیں پر آئندہ بھی مستقل آباد رہنے کی درخواستیں اس طرح دے سکتے ہیں کہ انہیں مستقبل میں بھی وہی حقوق حاصل رہیں گے، جیسے ماضی میں حاصل تھے۔

تاہم اس کے لیے ان باشندوں کو برطانوی یا یورپی ممالک کے حکام کو اس سال تیس جون تک یہ درخواستیں دینا ہوں گی کہ وہ آئندہ بھی وہیں رہنا چاہتے ہیں جہاں وہ بریگزٹ سے پہلے رہائش پذیر تھے۔

موبائل فون سروسز فراہم کرنے والے دنیا کے اس دوسرے بڑے ادارے کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ برطانیہ کو الوداع کہہ دینا خارج از امکان نہیں ہے اور ممکنہ طور پر یہ ادارہ اپنے ہیڈکوارٹرز جرمن شہر ڈسلڈورف میں منتقل کر دے گا۔ جرمن علاقے رائن لینڈ میں ووڈافون کے نئے کیمپس میں پانچ ہزار ملازمین کی گنجائش ہے۔ پھر یہ بھی ہے کہ جرمنی اس ادارے کی سب سے بڑی منڈی بھی ہے۔

بریگزٹ ڈیل کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک میں آباد برطانوی شہری تو آئندہ بھی اپنے میزبان یورپی ممالک میں مستقل بنیادوں پر مقیم رہ سکتے ہیں۔ تاہم برطانیہ میں بریگزٹ کے بعد بھی مستقل رہائش کا حق ان ممالک کے شہریوں کو حاصل ہے، جو یورپی یونین کے کسی رکن ملک، یورپی اقتصادی برادری میں شامل کسی ریاست یا پھر سوئٹزرلینڈ کے شہری ہوں۔

ان یورپی باشندوں‌ کے لیے لازمی شرط بس یہی ہو گی کہ وہ بریگزٹ سے پہلے سے برطانیہ میں باقاعدہ طور پر رہائش پذیر رہے ہوں اور بڑے جرائم میں ملوث نہ رہنے سمیت معمول کی چند دیگر قانونی شرائط بھی پورا کرتے ہوں۔

Share this:
Russia Nuclear Agreement
Previous Post بائیڈن روس کے ساتھ جوہری معاہدے میں توسیع کے خواہاں
Next Post مودی حکومت ”بے حس اور متکبر ہے” سونیا گاندھی
Sonia Gandhi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.