geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سابق شوہر کا وینا ملک پر سنگین الزام، 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

November 14, 2020 0 1 min read
Asad Khattak and Veena Malik
Share this:

Asad Khattak and Veena Malik

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اداکارہ و میزبان وینا ملک کو ان کے سابق شوہر اسد خٹک نے 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے ان پر دونوں بچوں کو غیر قانونی طریقے سے دبئی سے پاکستان منتقل کرنے کے الزام عائد کیا ہے۔

اسد خٹک نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر متعدد ٹوئٹس کیے جس میں انہوں نے وینا ملک پر الزامات لگائے۔

اسد خٹک نے کہا کہ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا، مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا، میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

وینا ملک کے سابق شوہر نے کہا کہ وینا نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود نہ مجھے اپنے بچوں سے ملنے دیا ہے اور نہ بات کرنے دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنگ آکر مجھے قانونی راستہ اپنانا بڑا اور دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ کیا لیکن وینا فرار ہوئی اور بچے متحدہ عرب امارات سے پاکستان اسمگل کر دیے گئے۔

اسد خٹک نے مزید کہا کہ میرے دونوں بچے امریکن شہری ہیں، وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکا دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا، دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟۔

وینا ملک کے سابق شوہر کا مزید کہنا تھا کہ ان سب کے باوجود میری ہی کردار کشی کی گئی، مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں اور ہراساں کیا گیا، میرا کیرئیر تباہ اور میرے ساتھ بازاری زبان استعمال کی لیکن انسان کا سب بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہوتی ہے، جن آنکھوں سے نور چھن جائے ان کے صبح شام ایک برابر ہوتے ہیں۔

اسد خٹک نے کہا کہ بہت بڑے نامور لوگوں اور علما کے کہنے پر زبان بند رکھی، بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن وقت آ گیا ہے کہ اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج سوشل میڈیا کے توسط سے ہر اتھارٹی سے درخواست کرتا ہوں، مجھے انصاف دلوائیں، مجھے میرے بچے لوٹا دیں۔

وینا ملک کے سابق شوہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دستاویزات شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ میں ہر قسم کی سخت قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں، میرے بچوں کو بازیاب کرایا جائے۔

بعدازاں وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے تمام تر الزامات کے بعد ایک دستاویز شیئر کی اور بتایا کہ قانون اور شریعت کی رو سے 25.09.2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔

وینا ملک نے ایک اور دستاویز شیئر کی اور بتایا کہ دبئی میں بھی قانون اور شریعت کی رو سے سرپرستی میرے پاس ہے۔

خیال رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں اسد خٹک سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں جب کہ انہوں نے 2017 میں اسد خٹک سے خلع لے لی تھی۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post نئی فضا کا ظہور
Next Post پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید ثبوت پیش کر دیے
Press conference

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.