geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فیصل واوڈا کا دُہری شہریت پر حلف نامہ جعلی ہونے کا انکشاف، نااہل ہو سکتے ہیں

January 20, 2020 0 1 min read
Faisal Wada
Share this:

Faisal Wada

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ جس وقت وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے 2018ء کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اس وقت وہ امریکی شہری تھے اور یہ کہ ان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرایا جانے والا حلف نامہ جعلی تھا کہ ان کے پاس غیر ملکی شہریت نہیں ہے۔

11؍ جون 2018ء کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ امریکی شہری تھے۔ کاغذات کی اسکروٹنی کے وقت بھی ان کی امریکی شہریت برقرار تھی۔

فیصل واوڈا نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حلفاً کہا کہ وہ صرف پاکستانی شہری ہیں تاہم دستاویزات سے ثابت ہوا جب انہوں نے کاغذات جمع کرائے وہ امریکی شہری بھی تھے۔

پی ٹی آئی کے قانونی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ثابت ہوجائے کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ امریکی شہری تھے تو نااہل ہوجائیں گے ۔

ان حریف امیدوار نے سندھ ہائیکورٹ میں واوڈا کی دہری شہریت چیلنج کی لیکن دباؤ پر واپس لے لی، 2018ء میں سپریم کورٹ ن لیگ کے سینیٹرز سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت پر نااہل قرار دیا تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ ازخودنوٹس نہیں لے سکتے، کسی رکن پارلیمنٹ کو دہری شہریت چیلنج کرنا ہوگی، بار بار رابطے پر فیصل واوڈا نے مؤقف نہیں دیا۔

عدالت نے الیکشن ٹریبونل کو ایک ماہ کے اندر دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیا، فیصل واوڈا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

اسی بات پر سپریم کورٹ نے کئی ارکان پارلیمنٹ کو نا اہل قرار دیا تھا جس میں نون لیگ کے دو سینیٹر بھی شامل ہیں۔

دونوں نے کافی عرصہ قبل ہی شہریت کی تنسیخ کیلئے درخواست دے رکھی تھی لیکن طویل طریقہ کار کی وجہ سے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت ان کے پاس یہ سرٹیفکیٹ نہیں تھا۔

واوڈا کے معاملے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8؍ جون تھی جسے مزید تین دن کیلئے بڑھایا گیا تھا۔ واوڈا نے اپنے کاغذات 11؍ تاریخ کو جمع کرائے اور ایک حلف نامہ بھی جمع کرایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس غیر ملکی شہریت نہیں ہے۔

این اے 249؍ سے ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات کی 18؍ جون 2018ء کو منظوری دی جس کے بعد 22؍ جون 2018ء کو واوڈا نے امریکی شہریت کی تنسیخ کیلئے شہر میں امریکی قونصل خانے میں درخواست جمع کرائی جس کا مطلب یہ ہوا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ امریکی شہری تھے۔

اگرچہ شہریت کی تنسیخ کا عمل مختلف محکموں سے کلیئرنس کے بعد کچھ ہفتوں میں مکمل ہوتا ہے لیکن دی نیوز کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق قونصل خانے کی طرف سے انہیں شہریت کی تنسیخ کا سرٹیفکیٹ 25؍ جون 2018ء کو جاری کیا گیا۔

این اے249: شہباز شریف کی درخواست پرفیصل واوڈا کی کامیابی کانوٹیفکیشن روکنےکا حکم
این اے 249 کراچی سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف 700 سے زائد ووٹوں کے فرق سے پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واوڈا سے ہار گئے تھے، جس پر انہوں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

واوڈا کی اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرین قانون متفق ہیں کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جس امیدوار کے پاس غیر ملکی (دوہری) شہریت ہوگی وہ نہ صرف فوری طور پر نا اہل قرار دیا جا سکتا ہے بلکہ اسے جھوٹ بولنے پر سزا بھی ہو سکتی ہے۔

سابق وزیر قانون فواد چوہدری، علی ظفر اور عمران خان کے قانون کے امور پر مشیر (جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی) نے بھی دی نیوز کے ساتھ بات چیت میں اسی بات کی تائید کی۔

پیپلزپارٹی کے عبدالقادر مندوخیل نے واوڈا کیخلاف درخواست دی جو دباؤ پر واپس لے لی
واوڈا کی دہری شہریت کو کسی نے چیلنج نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ووڈا کے مخالف امیدوار عبدالقادر مندوخیل نے واوڈا کی کی نامزدگی کو منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی تاہم چند سماعتوں کے بعد مندوخیل نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

مندوخیل کہتے ہیں کہ درخواست واپس لینے کی وجہ کچھ حلقوں کی طرف سے آنے والا شدید دباؤ تھا بلکہ ان کی اپنی پارٹی قیادت نے بھی کیس واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا۔ اگر نون لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی طرح واوڈا کا کیس دیکھا جائے تو وہ بھی بحیثیت رکن قومی اسمبلی نا اہل ہو جاتے ہیں۔

ماضی میں سپریم کورٹ نے درخواست دائر کیے جانے کا انتظار کرنے کی بجائے ایسے معاملات میں از خود نوٹس لیے ہیں۔ پی ٹی آئی میں وزیراعظم عمران خان سے قربت رکھنے والے ایک سینئر ماہر قانون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واوڈا کے معاملے میں آرٹیکل 63؍ ون سی کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے اور انہیں نا اہل قرار دیا جا سکتا ہے یا پھر ان کا انتخاب کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے، یا پھر انہیں جھوٹ بولنے پر سزا سنائی جا سکتی ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور پی ٹی آئی رہنما سید علی ظفر نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اگر مذکورہ رکن پارلیمنٹ (انہیں فیصل واوڈا کا نام نہیں بتایا گیا تھا) نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اپنی دوسری شہریت چھپائی ہے تو انہیں نا اہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر کامران مرتضیٰ کی رائے بھی یکساں تھی کہ اگر دستاویزات سے ثابت ہو جائے کہ مذکورہ وزیر نے اپنی شہریت چھپائی تو وہ فوری طور پر نا اہل ہو جائیں گے۔ فیصل واوڈا کے قریبی ذریعے کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی شہریت چھوڑنے کے حق میں نہیں تھے کیونکہ انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ الیکشن جیت جائیں گے۔

این اے 249 کے نتیجے کیخلاف شہباز شریف کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر
حلقے میں ووٹوں کی گنتی درست نہیں کی گئی، ریٹرننگ افسر کی جانب سے فارم 45 پر کانٹ چھانٹ کی گئی ہے، شہباز شریف

تاہم، جب مقتدر کھلاڑیوں نے انہیں جیت کا یقین دلایا تو وہ انہوں نے امریکی شہریت چھوڑنے کی درخواست جمع کرائی۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 2018ء میں دوہری شہریت پر سینیٹر سعدیہ عباسی اور سینیٹر ہارون اختر کو نا اہل قرار دیا تھا حالانکہ دونوں نے شہریت کی تنسیخ کی درخواست جمع کرا رکھی تھی۔

رابطہ کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان ندیم قاسم نے کہا کہ الیکشن کمیشن از خود کسی رکن پارلیمنٹ کی دوہری شہریت پر نوٹس نہیں لے سکتا۔

کسی کو الیکشن کمیشن میں رکن پارلیمنٹ کی دوہری شہریت کے حوالے سے درخواست دینا ہوگی، ثابت ہونے پر انہیں نا اہل کر دیا جائے گا۔

فیصل واوڈا کی دہری شہریت کے معاملے پر سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے غلطی کی، الیکشن کمیشن کو ازخودنوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے۔

Share this:
Khurshid Shah
Previous Post خورشید شاہ کے اثاثے 30 ارب سے زائد، جے آئی ٹی نے تحقیقات شروع کر دیں
Next Post سیزنل انفلوئنزا سے کیسے محفوظ رہا جائے !
Seasonal Influenza

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.