geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حب رسول کے تقاضے …!

November 28, 2019 0 1 min read
Muhammad PBUH
Share this:

Muhammad PBUH

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

قرآن مجید فرقان حمید کی سورة التوبہ کی آیت 24 میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ” (اے نبیۖ) کہہ دیجئے کہ اگر تمہیں اپنے باپ اور اپنے بیٹے اور اپنے بھائی اور اپنی بیویاں اور اپنے رشتہ دار اور وہ مال جو تم نے بڑی محنت سے کمائے ہیں اور جمع کئے ہیں اور اپنے وہ کاروبار جو تم نے بڑی مشقت سے جمائے ہیں اور جس میں تمہیں کساد کا اور مندے کا خوف رہتا ہے اور اپنی وہ بلڈنگیں جو تم نے بڑے ارمانوں کے ساتھ تعمیر کی ہیں جو تمہیں بڑی بھلی لگتی ہیں، اگر یہ سب چیزیں تمہیں محبوب تر ہیں اللہ سے اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) سے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے تو جاؤ انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ سنا دے اور اللہ ایسے فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا”۔ اس آیت مبارکہ میں جن رشتوں کا ذکر کیا گیا ہے ان سے انسان کو فطری لگاؤ ہوتا ہے،اس لئے انہی چیزوں سے مؤمنوں کے ایمان کا امتحان لیا گیا ہے۔

اللہ تبارک و تعالیٰ واضح فرما رہے ہیں کہ جب اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت، ماں باپ اور دیگر عزیز و اقارب سے زیادہ ہو تب ایمان کا دعویٰ صحیح ہوسکتا ہے ۔ اگر یہ رشتہ دار اور کمائے ہوئے مال اور دنیا کی زمین وجائیداد اور تجارت اور پسندیدہ مکانات اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور جہاد فی سبیل اللہ سے زیادہ محبوب و مرغوب ہیں تو اللہ کے عذاب کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔ بلاشبہ محبت ایک پاکیزہ فطری جذبہ ہے جو دل سے پھوٹتا ہے ، محبت اگر قرابت داری کی بنیاد پر ہو تو ”طبعی محبت ” کہلاتی ہے اور اگر کسی کے جمال وکمال یا احسان کی و جہ سے ہو تو ”عقلی محبت ” کہلاتی ہے اور اگر محبت مذہب کے رشتے کی بنیاد پر ہو تو ”روحانی محبت”یا”ایمانی محبت” کہلاتی ہے ۔سچی محبت میں پائیداری، احترام اور اتباع لازم و ملزوم ہیں، اور اگر اتباع اور فرمانبرداری نہ ہو تو محبت کا دعویٰ بھی جھوٹ اور ڈھونگ کہلاتاہے۔ مثلاً ایک شخص اپنی ماں سے بے حد محبت کرتا ہے مگر اپنی ماں کا نافرمان ہے ، ماں کی خدمت نہیں کرتا، خرچہ نہیں دیتا بیمار ہو تو تیمارداری نہیں کرتا تو ایسے شخص کا ماں سے محبت کا دعویٰ تسلیم نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ بغیر اطاعت کے محبت کا دعوی جھوٹا مانا جاتا ہے۔

حضرت عبداللہ بن ہشام روایت کرتے ہیں کہ ایک موقع پر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا ”یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے نفس کے سوا ہر چیز سے زیادہ محبوب ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا جب تک میں آپ کو اپنے نفس سے بھی زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں اس وقت تک آپ مومن نہیں، تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا پس واللہ اب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے اپنے نفس سے بھی زیادہ محبوب ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا،اے عمر ! اب تم مومن ہو”(بخاری و مسلم) ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام عالم کے انسانوں کے لیے رحمت اللعالمین بناکر بھیجا ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ کر ہم دنیا میں اپنی زندگی بسر کریں اس لئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ ترین طریقہ ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سب کے رہنما ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے کامیاب ترین انسان ہیں اور جو بھی دنیا اور آخرت میں کامیاب ہونا چاہتا ہے تو اس کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور اتباع کیے بغیر کامیابی کا کوئی راستہ نہیں۔

اللہ تعالیٰ نے انسان کی ہدایت کا جو سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع کیا تھا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر آکر مکمل ہوا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے خاتم النبین بنایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی کوئی پیغمبر نہیں آئے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیںمحبت کا معیار بتا دیا کہ حب رسول کا تقاضا یہ ہے کہ ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اپنی جان و مال اولاد والدین عزیزواقارب حتیٰ کہ ہر عزیز چیز سے زیادہ ہونی چاہیے اور یہی دین و ایمان کی اساس اور بنیاد ہے اور اگر اس میں کمی ہوگی تو دین و ایمان میں کمی اور خامی باقی رہ جائیگی۔ آج مسلم امہ کی اکثریت کا ہرعمل اغراض و مفادات کے پردوں میں چھپا ہوا ہے ۔ ہماری عبادات ، معاملات ، معیشت و تجارت لین دین کے پیمانوں میں مکاری ، دو رخی اور جھوٹ شامل ہو گیا ہے ، اور ہم نے محض بدعات و رسومات کو ہی حب رسول ۖ کا معیار سمجھ لیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت درحقیقت اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہے۔

گویا اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ سے محبت کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ محبت اس وقت تک سچی قرار نہیں پاتی جب تک وہ اللہ تعالیٰ کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہر معاملے میں نہ کرے، اور اپنی تمام زندگی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے سانچے میں ڈھال نہ لے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے آگے بڑھنے کی اہل ایمان کو اجازت نہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں جنت ہے ۔ اللہ وحدہ لاشریک کا فرمان ہے ”کہہ دو کہ اگر تم اللہ کے ساتھ محبت کرتے ہو تو میری اطاعت کرو اللہ تمہیں محبوب بنا لے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا۔(آل عمران31)” اصل محبت تو یہی ہے کہ انسان جس سے محبت کرتا ہے اس کی اطاعت کرتا ہے ، اس کی فرمابرداری کرتا ہے ، اس کی پسندو ناپسند کو اپنی پسند ناپسند بنا لیتا ہے ، اپنے محبوب کو جیسا کرتے پاتا ہے خاموشی سے ویسا ہی کرتے چلا جاتا ہے، وہ اپنے محبوب کی ناراضگی سے بچتا ہے اور ہر وقت ہر محفل میں اسے اپنے محبوب کے ذکر میں راحت محسوس کرتا ہے ۔ اسے اپنے محبوب کی ہر ادا سے محبت ہوتی ہے اور یہی تمام چیزیں ہمیں صحابہ کرام کی زندگیوں سے ملتی ہیں۔

صحابہ کرام کی محبت کا تو یہ عالم تھا کہ جب انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پسند اور ناپسند کا پتہ چلتا تو اس پر بغیر کسی حیل و حجت کے عمل فرماتے یہاں تک کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہننے ، اٹھنے بیٹھنے کھانے پینے چلنے پھرنے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر ہر ادا کو اپنا لیا تھا، اور اپنی زندگی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے سانچے میں ڈھال لیا تھا ۔آج ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کے دعویدار تو ہیں مگر ہم نے اپنی زندگی کوحضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور سنتوں کے مطابق نہیں ڈھالا۔ آج ہمیں اپنا جائزہ لینا ہو گا کہ کیا ہمارا طرز زندگی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے عین مطابق ہے ؟ کیا ہمارے عشق کی گواہی ہمارا عمل فراہم کر رہاہے ؟ بلاشبہ حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے لیے ایمان و یقین کا سرچشمہ اور آخرت کے لیے بہترین ذخیرہ اور ایمان کامل کا جوہر ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے حقیقی محبت، کامل اطاعت اور پیروی کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل :ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Imran Khan
Previous Post نوجوانوں کیلیے نوکریاں اور معاشی عمل تیز کرنا اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
Next Post تبدیلی
Imran Khan Change

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.