geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جعلی براڈ شیٹ کو 15 لاکھ ڈالر دینے کے ذمہ دار عبدالباسط تھے، سابق ہائی کمشنر کا دعویٰ

March 25, 2021 0 1 min read
Wajid Shams ul Hassan
Share this:

Wajid Shams ul Hassan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ جعلی براڈ شیٹ کو 1.5 ملین (15 لاکھ) ڈالر دینے کے ذمہ دار ڈپٹی ہائی کمشنر عبدالباسط تھے جنہوں نے اس متنازع معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

واجد شمس الحسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے جون 2018 میں ہائی کمشنر کا عہدہ سنبھالا تھا جب کہ عبدالباسط پہلے ہی متنازع معاہدے پر دستخط کرچکے تھے۔

برطانیہ میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ ایل سی سی کے قیام کا مقصد ہی دھوکہ دہی سے رقم حاصل کرنا تھا، دھوکہ دہی پر مبنی اس معاہدے کے سبب پاکستان کو 70 ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے، معاہدے پر نیب کی طرف سے عبدالباسط اور جیری جیمز نے 3 عہدوں پر تعینات ہونےکےسبب تین مرتبہ دستخط کیے۔

واجد شمس الحسن کے مطابق عبدالباسط کے جاتے ہی نیب نے نئے ڈپٹی ہائی کمشنر منظور الحق کو چیک جاری کردیا، براڈ شیٹ کو پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف تحقیقات کے لیے اتنی بڑی رقم کی ادائیگی پرحیرانی ہوئی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ جیری جیمز نے مجھ سے ملاقات کے دوران 7 ہزار پاؤنڈ سود معاف کردیا تھا۔

خیال رہے کہ سن 2000 میں جنرل مشرف کے دور اقتدار میں برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں، جس کا کام نواز شریف سمیت دیگر سابق حکمرانوں کے خفیہ اثاثے تلاش کرنا تھا تاہم بعد ازاں معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر براڈ شیٹ نے حکومت پاکستان پر مقدمہ کردیا تھا جس میں کامیابی کے بعد حکومت کو اسے لاکھوں ڈالرر دینے پڑے ہیں ۔

دوسری جانب جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے انکوائری کمیشن نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ براڈ شیٹ کمپنی کی جگہ کسی اور کو 15 لاکھ ڈالر کی غلط ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہوا جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں بھی ادائیگی کی فائل میں اندراج کا حصہ نہیں ملا۔

ذرائع کا بتانا ہے کمیشن کی رپورٹ میں غلط شخص کو رقم کی ادائیگی کو ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکا قرار دے دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Share this:
Khyber Pakhtunkhwa Coronavirus
Previous Post خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کی تصدیق ہو گئی
Next Post اسلام آباد میں یومِ پاکستان کی پریڈ جاری
Pakistan Day Parade

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.