geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مشہور اشعار ازگمنام شعرا

February 10, 2020 1 1 min read
Poet
Share this:

Poet

تحریر : محمد پرویز بونیری

شعر ادب ک احسن ہے۔کچھ اشعار اس قدر مشہور ہو جاتے ہیں کہ موقع محل کی مناسبت سے بے ساختہ زبان پر آ جاتے ہیں۔ایسے اشعار ادب کی زبان میں ضرب المثل اشعارکہلاتے ہیں۔کچھ عرصہ قبل میرے انتہائی قابل احترام دوست ادریس قریشی صاحب جوکہ ایک مزاحیہ شاعر کے حوالے سے کافی مقبول ہیں ،نے یہ شعر کہا۔

ہمارادل تمہاری ہی محبت کے لئے ہے
مگریہ پیشکش محدودمدت کے لئے ہے

اسکے بعدایک دن ایم کیوایم کراچی کے راہن مافاروق ستارکی زبان سے ایک پریس کانفرس دوران بے ساختہ یہ شعراداہوا۔اب موصوف کیاجانیں کہ یہ شعرکس کاہے اورکس موقع پر کہاگیاہے، مگرادریش قریشی صاحب کایہ شعربھی ضرب المثل کی حیثیت اختیارکرچکاہے ، جوخاص خاص موقعوں پر بے ساختہ زبان پرآجاتاہے اورسامعین کے ہونٹوں پر تبسم بکھیردیتاہے۔راقم چونکہ اردوادب کاطالب علم رہاہے اور ان شاء اللہ تادم مرگ رہے گاکیونکہ علم ایک ایسابے کراں سمندرہے، جس کاکوئی کناراہے نہ اسکی گہرائی کاکچھ پتاہے۔ اللہ تعالیٰ کے بے شماراحسانات جوہمیں ودیعت کئے گئے ہیں ،میں ایک ادب دوستی ہے اوراس پر مستزاداردوادب کااستادہونے کاشرف بھی ہے۔ اسی وجہ سے اردوادب سے متعلق بہت سے سوالات کے جوابات ڈھونڈنے کے لئے تحقیق کی روش کبھی ترک نہیں کرتے۔آ ج میں کچھ ایسے اشعار کاکھوج لگانے کی کوشش کرتے ہیں جوزبان زردخاص وعام ہیں اورلوگ دوران گفتگو اسکابے دھڑک استعمال کرتے ہیں ، مگربہت کم لوگوں کواسکاماخذمعلوم ہوتاہے اوراکثراوقات اردوادب کے طلبا اوراساتذہ ایسے اشعارکے بارے میں نہیں جانتے اورغلط حوالے دیتے ہیں۔آئیں کچھ ایسے اشعارکاسراغ لگالیتے ہیں۔

غافل تجھے کرتاہے یہ گھڑیال منادی
گردوں نے گھڑی عمرکی اک اورگھٹادی

سکول اورکالجوں میں خطابت کے دوران اکثراس شعرکوعلامہ محمداقبال کے ساتھ منسوب کیاجاتاہے اوراسکاپہلامصرع اس طر ح پڑھتے ہیں، جوکہ غلط ہے۔ ” غافل تجھے گھڑیال یہ دیتاہے منادی”۔یہ شعرمحمدقدرت اللہ شوق کاہے، جن کاتعلق رامپور(اترپردیش ) سے ہے اورانکاسب سے بڑاکارنامہ تذکرہ شعراالمعرو ف بہ طبقات الشعراء ہے۔مذکورہ بالا شعروقت کی قدروقیمت کے حوالے سے ہے ، اس لئے اسکااستعمال بہت زیادہ ہے۔

فانوس بن کے جس کی حفاظت ہواکرے
وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خداکرے

یہ شعرشہیرمچھلی شہری کاہے، جس کے متعلق بہت کم لوگوں کوعلم ہوگاکیونکہ شہیرمچھلی شہری کانام کچھ زیادہ معرو ف نہ ہے جبکہ انکا مذکورہ شعرکافی مشہورہواہے ۔ بعض لوگ اپنی کم فہمی کی وجہ سے یہ لوگ یہ شعربھی مفت میں اقبال کی جھولی میں ڈال دیتے ہیں۔شہیرمچھلی شہری کااصل نام سیدمحمدنوح ہے،جوکہ 1852ء میں اترپردیش کے مچھلی شہرمیں پیداہوئے تھے۔

چل ساتھ کہ حسرت دل مرحوم سے نکلے
عاشق کاجنازہ ہے ذرادھوم سے نکلے
مذکورہ شعربھی ضرب المثل کی حیثیت اختیارکرچکاہے۔خاص طورپر اس

شعرکادوسرامصرع توکافی مشہورہواہے، مگراسکے شاعر کانام شاید کسی کو معلوم ہوابلکہ اکثراوقات ادب کے اساتذہ اورطلباء بھی انکے نام سے مانوس نہیں ہوتے۔یہ شعرفدوی عظیم آبادی کاہے۔

اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کافیصلہ
جس دئے میں جان ہوگی وہ دیارہ جائے گا

محشربدایونی کامذکورہ شعراکثراوقات خطابت اوررنگین بیانی کے لئے استعمال ہوتاہے۔ بیان میں زورپیداکرنے اورحوصلہ ، ہمت اورجذبہ بڑھانے کے لئے یہ شعراکثرتقاریرکے دوران بولاجاتاہے، مگراسکے شاعربھی گوشہ گمنامی میں پڑاہواہے۔محشربدایونی کااصل نام فاروق احمدتھا،جوکہ 1922ء کو بدایون میں پیداہوئے تھے ۔ قیام پاکستان کے بعدہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آئے اور1994ء کو کراچی میں وفات ہوئے۔

کسی کے آتے ہی ساقی کے یہ حواس گئے
شراب سیخ پہ ڈالی کباب شیشے میں

یہ شعر ایک دوست نے بڑے جرات کے ساتھ غالب کے ساتھ منسوب کیا اورساتھ ایک فرضی کہانی بھی سنائی کہ ایک محفل میں ایک نئے شاعرنے شعرکادوسرامصرع پڑھا۔محفل میں اسکی خوب جگ ہنسائی ہوئی ، کہ اس دوران غالب نے اٹھ کر کہاکہ یہ شعرکادوسرامصرع ہے اورشعرکاپہلامصرع پڑھا،جس سے اہل محفل نے خوب داددی۔ مگرحقیقت یہ ہے کہ نہ تویہ واقعہ مستند ہے اورنہ کبھی غالب نے ایساکوئی شعریامصرع کہاہے۔اصل میں یہ شعر وزیرلکھنوی کاہے۔مذکورہ شعرکاپہلامصرع اکثردوست اس طرح پڑھتے ہیں۔” کسی کے آتے ہی ساقی کے ایسے ہوش اڑے ” ۔ جبکہ درست مصرع یہ ہے۔” کسی کے آتے ہی ساقی کے یہ حواس گئے”۔ ریختہ کی ویب سائٹ پر یہ مصرع ” کسی کے آتے ہی ساقی کے ایسے ہوش اڑے ” کے ساتھ یہ شعر میرناظرحسین ناظم کے ساتھ بھی منسوب کیاگیاہے، مگراصل شعر یہی ہے۔(بحوالہ انتخاب سخن صفحہ نمبر221)
MP Khan

تحریر : محمد پرویز بونیری

Share this:
Mohammad Siddiq Madani
Previous Post دنیا کفر اسلام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں پاکستان کا تقدس مسجد کے تقدس کے برابر ہے۔ حافظ محمد صدیق مدنی
Next Post روہنگیائی مسلمانوں پر مظالم اور مسلم امہ کی بے حسی
Rohingya Muslims

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.