geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ: ماہرین اور حکومت کو مایوسی

February 26, 2021 1 1 min read
FATF
Share this:

FATF

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی اکابرین اور مالیاتی امور کے ماہرین نے ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو گرے لسٹ پر رکھنے کے فیصلوں کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے فیصلے کا اعلان اس ادارے کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر نے ایک پریس بریفنگ میں کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ گو کہ پاکستان نے بہت پیش رفت کی ہے لیکن دہشت گردی میں مالی اعانت کے حوالے سے تین اہم اقدامات میں خامیاں ہیں۔

پاکستانی حکام اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نے ان چھ مطالبات پر خاطر خواہ کام کیا ہے، جس کی مانگ گزشتہ برس اکتوبر میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے بعد کی گئی تھی۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ “پاکستان اپنی اسٹریٹجک خامیوں کو دور کرنے کے لئے اپنے عملی منصوبے پر عمل درآمد جاری رکھے اور یہ عمل درآمد ملکی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر ہونا چاہیے.

اسلام آباد س حکومتی اکابرین اور معیشت دانوں نے ایف اے ٹی ایف کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد اس بات کو ثابت کرے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے (ایل ای اے) دہشت گردی کی مالی اعانت کی وسیع پیمانے پر نشاندہی کر رہے ہیں اور تفتیش کر رہے ہیں۔

پاکستانی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا تھا کہ تمام 1267 اور 1373 نامزد دہشت گردوں اور ان کی طرف سے یا ان کے ساتھ کام کرنے والے افراد کے خلاف مالی پابندیوں کے موثر نفاذ کے لئے اسلام آباد اقدامات اٹھائے۔ پاکستانی حکومت غیر منافع بخش تنظیموں کے سلسلے میں رقوم کے جمع کرنے کے عمل کو روکے اوراس کی نقل و حرکت کو بھی روکے۔

پاکستانی حکومت اثاثوں کی نشاندہی کرے اور انہیں منجمد کرے جب کہ نامزد افراد اور تنظیموں کی طرف سے فنڈز اور مالی خدمات تک رسائی پر پابندی لگائے۔ وفاقی حکام دہشت گردی کی مالی اعانت کی پابندیوں کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات کا اٹھانے کو یقینی بنائیں۔

وزیر اعظم کی معاشی مشاورتی کونسل کے رکن ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا ہے کہ یہ ایک سیاسی فیصلہ ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایک سیاسی ادارہ ہے، جسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ کہ اس ادارے کا مالی امور سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم نے بہت سارے اقدامات کئے لیکن ہمیں اس لیے گرے لسٹ میں رکھا گیا تا کہ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام سے نہ نکل جائیں، اگر گرے لسٹ سے نکلتے ہیں، تو پاکستان کبھی بھی آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہیں جاتا۔‘‘

ایف اے ٹی ایف کے اجلاسوں پر گہری نظر رکھنے والے معیشت دان اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پنجاب حکومت کے مشیر خزانہ سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سیاسی معاملہ نہیں ہوتا تو پاکستان کو گرے لسٹ میں نہ رکھا جاتا۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،” پاکستان نے تمام بینکوں اور متعلقہ اداروں میں مشکوک ٹرانزیکشن کو مانیٹر کرنے کے لئے یونٹس بنائے ہیں۔ نامزد دہشت گردوں کے خلاف کاررائیوں بھی کی گئی ہیں۔ ان تمام اقدامات کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔‘‘

کئی ناقدین کا خیال ہے کہ پاکستان نے چھ مطالبات کے حوالے سے قانون سازی تو کی لیکن ان پرعملدرآمد کا مسئلہ بہرحال مشکل ہے۔ معروف معیشت دان ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا و سابق وزیر خزانہ پنجاب نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ یہ بات صحیح ہے۔”ان تمام مطالبات کے بارے میں قانون سازی ہوچکی ہے لیکن میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ ان پر عملددرآمد کیسے ہوگا، جس کی لئے آپ کو افرادی قوت، اپنی گنجائش اور وسائل کو بڑھانا ہوگا، جو اس وقت نہیں ہیں۔‘‘

لاہورسے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگار احسن رضا کہ کہنا ہے کہ پاکستان نے ابھی تک ایف اے ٹی ایف میں نامزد عسکریت پسندوں اور ان کی تنظیموں کے ذریعہ فنڈ اکٹھا کرنے سے روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے۔ کئی ناقدین کا خیال ہے کہ ان چھ اقدامات پر اتنی سنجیدگی سے کام نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post عالمی وبا: اموات کی تعداد 25 لاکھ سے زیادہ ہو گئی،11 کروڑ 31 لاکھ متاثر
Next Post جسٹس فائز عیسیٰ نے نظرثانی درخواستوں پر سماعت براہ راست دکھانے کی درخواست دائر کر دی
Justice Faiz Issa

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.