geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایف اے ٹی ایف کے نام پر عمران خان کو پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے

August 26, 2020 1 1 min read
Ahsan Iqbal
Share this:

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے نام پر عمران خان کو پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک سال ہو گیا لیکن نیب میرے خلاف ریفرنس دائر نہیں کر سکا، مجھے گرفتار بھی کیا گیا، جیل میں بھی رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ضمانت کے بعد میری ساتویں پیشی تھی، حیلے بہانے کر کے نیب ہر بار نئی تاریخ لے لیتا ہے جب کہ سپریم کورٹ میں نیب کا مؤقف ہے کہ احتساب عدالتیں فیصلے نہیں کرتیں اس لیے تاخیر ہو رہی ہے، لیکن نیب کو جھوٹ گھڑنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اس لیے ہر بار یہ نئی تاریخ لے لیتے ہیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کا جرم بار بار کروں گا، کیا شراب کا پرمٹ دینا ٹھیک ہے لیکن کھیلوں کا انفرااسٹرکچر تعمیر کرنا کرپشن ہے؟

مراد سعید کا نام لیے بغیر احسن اقبال نے کہا کہ وزیر مواصلات بتائیں کہ ڈیڑھ سال قبل بنائی جانے والی جے آئی ٹی کہاں گئی، اس جے آئی ٹی کا جے بھی سامنے نہیں آیا، حکومت کا صرف ایک ایجنڈا ہے کہ مخالفین کی کردار کشی کرو۔

احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہی، جہانگیر ترین کو رات کی تاریکی میں فرار کرایا تھا تو آپ نے این آر او دے دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر صحت کو دوائی اسکینڈل میں ہٹا دیا لیکن پارٹی کا عہدہ دیا تو آپ نے این آر او دیا، عمران نیازی نے چینی، شوگر مافیا کو این آر او دے دیا۔

گزشتہ روز سینیٹ سے مسترد ہونے والے بلوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے نام پر پاکستان کو فاشسٹ ریاست نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے نام پر عمران خان کو پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے فیٹف کو شکست نہیں دی بلکہ ایسے نظام کو شکست دی جو حکومت بلڈوز کرنا چاہتی تھی۔

Share this:
Jahangir Tareen
Previous Post جہانگیر ترین کے اثاثوں کی تحقیقات شروع
Next Post کراچی کو پلاننگ کے بغیر آباد کیا گیا اس لیے مسائل ہیں: سعید غنی
Saeed Ghani

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.