geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

والد عدنان سمیع کیلئے لڑنا بھی پڑا تو لڑ جاؤں گا، اذان سمیع خان

March 28, 2021 1 1 min read
Azaan Sami
Share this:

Azaan Sami

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گلوکار اور میوزک کمپوزر اذان سمیع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کے سب سے بڑے مداح ہیں اور اگر ان کے لیے لڑنا بھی پڑا تو لڑجائیں گے۔

پاکستان کی میوزک انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے گلوکاراور موسیقار اذان سمیع نے اپنے فنی سفر کا آغاز فلم کے میوزک کمپوز کرکے کیا تھا۔ اور اب وہ اپنا میوزک البم لانچ کرنے جارہے ہیں جس میں 9 گانے ہیں سات اردو میں، ایک پنجابی اور ایک پشتو میں۔

اذان سمیع نے حال ہی میں وائس آف امریکا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے نیپوٹزم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں کسی مشہور شخصیت کا بیٹا یا بیٹی ہونے کی وجہ سے ان کے لیے آسانیاں ہوتی ہیں۔ لوگ کہتے ہیں اگر کسی کو موقع دیا جائے تواس کا فائدہ ضرور ہوتا ہے۔ لیکن میری نظر میں موقع سے زیادہ آپ کو پہلے دن سے اپنی اپنی فیلڈ میں ماہر لوگوں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اس سے بڑی برکت چیز کوئی نہیں ہے۔ جو آپ کو مشورے دیتے ہیں، نصیحت کرتے ہیں وہ اپنی فیلڈ میں ماہر لوگ ہوتے ہیں۔ لہذا جب آپ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کرتے ہیں تو آپ کو تجربہ کار لوگوں کی رہنمائی مل چکی ہوتی ہے۔

اذان سمیع نے اپنے البم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے کوشش کی ہے کہ البم میں دو گانے ایسے نہ ہوں جو سننے میں ایک جیسے لگیں۔ اذان سمیع نے موجودہ دور کی بات کرتے ہوئے کہا شوبز انڈسٹری میں اکثر بڑے نمبرزکو اہمیت دی جاتی ہے اور ایسا مانا جاتا ہے کہ اگر کوئی گانا بہت زیادہ لوگوں پراثرانداز ہو، یا اسے بہت سارے لوگ سنیں یا پھر نوجوان زیادہ تعداد میں سنیں تو اسے کامیابی کا فارمولا مانا جاتا ہے۔ لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا۔

میری توجہ اس چیز پر مرکوز نہیں ہے کہ ایسی دھن بنائی جائے جو فوراً ہٹ ہوجائے۔ کیونکہ کسی بھی آرٹسٹ کی زندگی میں ہر چیز ہٹ ہونا ضروری نہیں ہے اور ہونی بھی نہیں چاہئے۔ اگر آپ اس نیت سے کام کریں گے کہ اسے فوراً ہٹ ہونا ہے تو آپ اپنے کام سے ایمانداری نہیں کررہے کیونکہ آپ پھر اُن ہی دھنوں کا انتخاب کریں گے جو لوگوں کی توجہ کھینچیں، اچھی دھنوں کا انتخاب نہیں کریں گے۔

اذان سمیع نے اپنے والد عدنان سمیع کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا جب وہ صرف تین یا چار سال کے تھے اس وقت سے ان کے والدین کے درمیان مسائل تھے اور پھر انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ اس علیحدگی کی وجہ سے میرے اور میرے والد کے درمیان فاصلہ ضرور تھا لیکن خوش قسمتی سے میں اس دور میں پلا بڑھا ہوں جہاں فون اور ویڈیو کالنگ جیسی سہولیات موجود ہیں اور پھر میں نے کافی وقت انڈیا میں بھی گزارا ہے جہاں مجھے اپنے والد کے ساتھ رہنے کا اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔

اذان سمیع نے کہا لیکن سچ بات یہی ہے کہ میرے والد نے کبھی بھی میرے میوزک پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کی بلکہ مجھے آزادانہ کام کرنے کے لیے چھوڑدیا۔ حالانکہ یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ میرے والد میرا میوزک سنتے ہیں۔ اذان سمیع نے بتایا کہ بیٹا ہونے کے ناطے میں اپنے والد کا سب سے بڑا فین ہوں اور جو بھی اس بات پر مجھ سے جھگڑا کرنا چاہے گا میں تیار ہوں اور اس کے ساتھ جھگڑا ضرور کروں گا۔ میں اپنے والد کا میوزک سنتا ہوں اور اسے سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

اذان سمیع نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ دو بچوں کے باپ بھی ہیں ان کا بیٹا سات سال کا ہے اور بیٹی کی عمر پانچ سال ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کو اپنے میوزک کا سب سے بڑا ناقد قرار دیتے ہوئے کہا آج تک میرا جو بھی میوزک ریلیز ہوا ہے اسے پہلے میرے بیٹے نے سن کر منظور کیا ہے اس کے بعد میں نے اسے جاری کیا ہے۔ ایک دوگانے ہیں جو میرے بیٹے نے سن کر منع کردئیے تھے اور پھر میں نے وہ گانے ریلیز نہیں کیے حالانکہ وہ مکمل ریکارڈ تھے۔

اذان سمیع نے کہا ان کی طرح ان کے بچوں کا بھی میوزک کی طرف رجحان ہے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ایسا ماحول بنائیں جس میں وہ دیکھیں اور سیکھیں اور پھر جب بڑے ہوجائیں تو اپنا راستہ خود تلاش کریں۔

Share this:
Sachin Tendulkar
Previous Post بھارت کے سابق کپتان اور ماسٹر بلے باز سچن ٹنڈولکر بھی کورونا وائرس کا شکار
Next Post ایران کا ایک ہزار جدید سینٹری فیوجز کی تنصیب سے یورینیم افزودگی 10 گنا بڑھانے کا دعوی
Uranium Enrichment

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.