geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 5, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوتر منڈی کے حاجی صاحب اور فیاض الحسن چوہان

March 13, 2019 1 1 min read
Fayyaz ul Hassan Chohan
Share this:

Fayyaz ul Hassan Chohan

تحریر : فرخ شہباز وڑائچ

فیاض الحسن چوہان سے اطلاعات کی وزارت تو واپس لے لی گئی مگر چوہان صاحب وزارت چھوڑتے ہوئے بہت سی یادیں ہمیں دے گئے ہیں ۔ سابق صوبائی وزیر اطلاعات نے منسٹر بلاک کے آفس سے الحمرامیں ڈیرے لگائے تو یہاں کی گہما گہمی دیدنی تھی۔الحمرا آرٹ کونسل میں واقع دفترمیں ہفتے کے سات دن چہل پہل اور بھرپور رونق رہتی تھی۔فیاض الحسن چوہان ٹی ٹوئنٹی میچ پسند کرتے تھے انہیں ٹیسٹ میچ سے’’بوریت‘‘ ہوتی تھی۔ وہ اپنی اننگز شاہد آفریدی کی طرح کھیلنا چاہتے تھے جس اننگز میں ہر بال پہ چھکا لگایا جاتا ہے مگر سیاست ٹیسٹ میچ ہے یہاں آپ کو مستقل طور پر اچھا پرفارم کر کے دکھانا پڑتا ہے۔ وہ بہت جلدی میں سب کچھ کرنے کے خواہشمند تھے ایسا محسوس ہوتا تھا وہ کم وقت میں بہت زیادہ کام کرنے کی آرزو دل میں رکھتے تھے۔

فیاض الحسن چوہان باقی وزیروں سے مختلف تھے انہوں نے صحافیوں سے پہلی میٹنگ میں ہی وٹس ایپ گروپ بنایا جس میں وہ خود بھی موجود تھے۔ رپورٹر چاہے اس کا تعلق کسی بھی ادارے سے ہو اس کا وزیر اطلاعات تک پہنچنا قدرے آسان تھا ۔میڈیا پر جارحانہ رویہ اپنانے والے فیاض چوہان حقیقیت میں ایک مختلف انسان ہیں۔

اپنے سٹاف کو شام کی چائے خود اپنے ہاتھ سے بنا کر پلانا ان کی روٹین تھی۔ ان کے ساتھ کام کرنے والے سٹاف کا کہنا تھا انہوں نے اس سے پہلے کبھی ایسا وزیر نہیں دیکھا۔مگر چوہان صاحب نے وزارت سنبھالنے کے کچھ ہفتوں بعد ہی کئی محاذ کھول لیے تھے وہ اپنی وزارت کے تحت آنے والے تمام شعبوں کے مکمل معاملات سے آگاہ تھے۔یہی وجہ ہے انھوں نے کئی ڈیپارٹمنٹس میں کرپٹ عناصر کو نشانے پر رکھا وہی عناصر دن رات ان کے خلاف سازشیں کرتے رہے،افواہوں کا بازار گرم کرتے رہے۔

چند صحافیوں نے ان سے ملاقات میں کہا کہ آپ احتیاط کیا کریں آپ وزیر اطلاعات ہیں آپ کی زبان سے نکلے ہوئے لفظ حکومت کا موقف ہیں اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وہ28 سال سے سیاست کر رہے ہیں وہ گراؤنڈ لیول پہ سیاست کر کے وزیر بنے ہیں اس لیے آپ ’’بے غم ‘‘ ہوجائیں ۔ ’’بے غم ہو جا‘‘ شاید ان کا تکیہ کلام تھا جب بھی کوئی اپنا کام لے کر ان کے پاس آیا یا کسی نے انھیں آنے والے خطرات سے آگاہ کرنے کی کوشش کی تو چوہان صاحب نے مسکرا کر کہا ’’بے غم‘‘ ہوجا۔ سٹیج کی آرٹسٹ میگھا اور نرگس کے متعلق ان کے بیان کو سوشل میڈیا میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس میں انہوں نے نرگس کو ’’حاجن نرگس‘‘ بنانے کا دعوی کیا تھا۔

اسی طرح جماعت اسلامی کے پروگرام میں ایک سوال پر وہ تلملا اٹھے اور صحافی کو کہہ دیا آپ کو شرم آنی چاہیے،بعد ازاں اس پر پنجاب اسمبلی میں احتجاج بھی ہوئے ۔سوال کرنے والے صحافی نے کہا وہ چوہان صاحب کو معاف کرچکے ہیں لیکن احتجاج جاری رہے۔ میری اطلاعات کے مطابق اس احتجاج کے پیچھے پنجاب کی ایک بااثر شخصیت اور تگڑا وزیر تھا جو فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کی کرسی پر نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔

ایک دن صحافیوں کے محفل میں چوہان صاحب نے بتایاکہ انہیں فیصل آباد سے فون آیا اور فون کرنے والے نے اپنا تعارف ’’حاجی صاحب‘‘ کے نام سے کروایااور بتایا کہ وہ سوترمنڈی میں کاروبار کرتاہے اور شاید ہی کوئی ایسا دن ہو جب وہ ٹی وی پر چوہان صاحب کی گفتگو نہ سنتا ہو۔چوہان صاحب نے بتایا کہ پھر سوتر منڈی کے حاجی صاحب کا ان سے رابطہ رہنے لگا وہ جب بھی فون کرتے تھے تو ان کے لہجے،گفتگو اور سٹائل کی بہت تعریف کرتے تھے۔

ایک دن حاجی صاحب نے ان سے کہا ’’پتر کج وی ہوجائے توں اپنا شٹیل نئیں بدلنا‘‘ ( بیٹا کچھ بھی ہو جائے تم نے اپنا سٹائل نہیں بدلنا)۔عام انتخابات ہوئے تحریک انصاف کی حکومت بنی تو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی وزارت اطلاعات کپتان کے ٹائیگر فیاض الحسن چوہان کو ملی۔ ایک دن چوہان صاحب کو فیصل آباد سے پھر فون آیا کہنے والے کہا کہ وہ حاجی صاحب کے دوست ہیں ،حاجی صاحب آپ کی بہت تعریف کرتے تھے ہر روز آپ کی گفتگو کا ذکر چھیڑتے تھے اب حاجی صاحب اس دنیا میں نہیں رہے۔ حاجی صاحب نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ ’’چوہان تک میرایہ پیغام ضرور پہنچانا کہ اپنا سٹائل کبھی نہ بدلنا اسی طرح بولتے رہنا‘‘۔میرے خیال میں فیاض الحسن چوہان کو اس منصب سے الگ کروانے میں تین وفاقی وزرا اور پنجاب کی دو بااثر شخصیات سمیت حاجی صاحب(مرحوم) نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
Farrukh Shahbaz Warraich

تحریر : فرخ شہباز وڑائچ

Share this:
Nawaz Sharif - Bilawal Bhutto
Previous Post بلاول بھٹو اور نواز شریف ملاقات کی اندرونی کہانی
Next Post دکھی تو ہم بھی ہیں
Ch Imtiaz Barsi

Related Posts

El Niño Set to Disrupt French Autumn with Heavy Rain

# ال نینو کا خطرناک اثر: فرانس میں شدید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی

September 4, 2026
Trump Says Harry, Meghan UK Return 'Good News'

# ہیری اور میگھن کے برطانیہ واپسی پر ٹرمپ کا حملہ: ملکہ سے ‘بے ادبی’ کا الزام

September 4, 2026
Ukraine Seeks Starlink Alternatives Amid Musk Strike Restrictions

# یوکرین کا اسٹار لنک کے متبادل کی تلاش: مسک کے فیصلے نے کیف کو نئے راستے پر ڈال دیا

September 4, 2026
Monaco Prince's Ex-Lawyer Held in Corruption Probe

# موناکو کے شہزادے کے سابق وکیل ٹریفک اثر و رسوخ کے الزام میں حراست میں

September 4, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.