geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم نے کہا تھا ہر قیمت جلسہ کریں گے، بتاؤ تمہاری بات چلی یاہماری؟ فضل الرحمان

December 1, 2020 1 1 min read
Mawlana Fazlur Rahman
Share this:

Mawlana Fazlur Rahman

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ملکی سیاست کے ہر مسئلے سے عمران خان کو لا تعلق کر دیا۔

ملتان میں جلسہ عام سے خطاب میں سربراہ اتحاد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کامیاب اورتاریخی اجتماع کے انعقاد اور ناجائز، نالائق حکومت کو شکست دینےپرعوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان کی شاہراہوں اورچوراہوں کوبندکیاگیا، ہمارےکارکنوں کو گرفتار کیا گیا، تشدد کیاگیا لیکن گزشتہ روز پریس کانفرنس میں صرف ڈنڈادکھایا توپھر دم دباکربھاگ گئے، جس طرح ملتان سے بھگایاہے،تمہاراتخت گرانےمیں بھی کامیاب ہوں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کاخیال ہےکہ گیدڑبھپکیوں سے ہم ڈرجاتےہیں، ہم نےسورماؤں کامقابلہ کیاہے توکیااورپدی کاشورباکیا؟ ملتان میں تشددکےخلاف جمعے اورہفتے کوپورےملک میں احتجاج ہوگا، اور پورےملک کےکارکنوں کوپیغام دیتاہوں،13 دسمبرکو لاہور میں ٹاکراہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب تک گیدڑملک چھوڑکر بھاگ نہیں جاتا،پیچھا کرنا ہے ، آپ کی حکمرانی کوجبرکی حکمرانی کہتےہیں، جبرکےخلاف لڑناہمارےاکابرکی سنت ہے۔

سربراہ اتحاد کا کہنا تھا کہ آپ نے ملک کی معیشت کو تباہ وبربادکردیا ہے، ہم جلسہ نہیں کریں گے تو غریب کی آواز کون بنے گا؟ ہم پوری قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے میدان میں آئے ہیں، تمہاری خارجہ پالیسی ناکام ہے اور تم کشمیر فروش ہو، اب فلسطین کو بیچنا چاہتے ہو، تم امت مسلمہ کوبیچنا چاہتے ہو، ہم تمہیں سودا کرنے نہیں دیں گے اور تمہارے بین الاقوامی ناجائز ایجنڈوں کو مسلط ہونے نہیں دیں گے۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ انتظامیہ نےکہاکسی قیمت پر جلسے نہیں کرنے دیں گے، ہم نے پریس کانفرنس میں کہا ہر قیمت پرجلسہ کریں گے، بتاؤ تمہاری بات چلی ہے یاہماری بات چلی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے پورے ملک میں جمعے اور اتوار کو مظاہرے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Share this:
Hassan Nasrallah
Previous Post ایرانی سائنسدان کے قتل کے بعد حسن نصراللہ اپنی پناہ گاہ میں بند
Next Post سارے نہیں صرف 2 سلیکٹرز حکومت کی بس کو دھکا لگا رہے مگر چل نہیں پارہی، مریم نواز
Maryam Nawaz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.