geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایف آئی اے میں طلبی ، شہباز شریف اور حمزہ نے عبوری ضمانت کروا لی

June 21, 2021June 21, 2021 0 1 min read
Hamza Shahbaz and Shahbaz Sharif
Share this:

Hamza Shahbaz and  Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) عدالت نے چینی اسکینڈل میں ایف آئی اے کی طلبی کے نوٹس سے متعلق کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت کے لیے سیشن کورٹ پہنچے، لیگی کارکنان اور شہباز شریف کے وکلاء بھی عدالت گئے۔

شہباز شریف اور حمزہ نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست ضمانت دائر کی، امجد پرویز ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ الزام کے تحت بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کے لیے 22 جون کو طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا، منی لانڈرنگ الزامات پر نیب پہلے ہی ریفرنس دائر کر چکا ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ منی لانڈرنگ الزامات میں نیب کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نے بے بنیاد تفتیش شروع کر دی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے مقدمہ میں شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

شہباز شریف کا ایڈیشنل سیشن جج علی عباس کی عدالت میں کہنا تھا کہ نا میں شوگر مل میں ڈائریکٹر ہوں اور نا پالیسی بنانے میں شامل ہوں، مجھ پر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے، میرے بطور خادم اعلیٰ احکامات سے خاندان کی شوگر مل کو نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ماضی میں شوگر ملوں کو سبسڈی دینے سے انکار کیا تھا، مجھے گنے کی قیمت کم کرنے کا کہا گیا لیکن میں نے انکار کیا، میں کسان بھائیوں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا تھا، میں نے کہا کہ ایک دھیلا بھی سبسڈی نہیں دوں گا، یہ عوام کا پیسہ ہے۔

جج نے شہباز شریف کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ پہلی درخواست ضمانت ہے، جس پر امجد پرویز نے بتایا کہ جی یہ پہلی درخواست ضمانت ہے۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی اور پولیس کو حکم دیا کہ دونوں کو 10 جولائی تک گرفتار نہ کیا جائے۔

Share this:
FATF
Previous Post ایف اے ٹی ایف: پاکستان ابھی گرے لسٹ میں ہی رہے گا، ذرائع
Next Post امریکا کو انخلا سے قبل افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہو گا: عمران خان
Imran Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.