geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سید زادے سے فلمی ہیرو تک کا سفر

November 9, 2020 2 1 min read
Syed Ishrat Abbas
Share this:

Syed Ishrat Abbas

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

سید فیملی میں آنکھ کھولنے والے ماضی کے معروف پاکستانی فلمی اداکار درپن 1928 کو اترپردیش بھارت میں پیدا ہوئے ان کا اصلی نام سید عشرت عباس جبکہ فلمی نام درپن تھا درپن کا تعلق پاکستان کی معروف سنتوش فیملی سے تھا ان کی فیملی سے سنتوش کمار،صبیحہ خانم ،ایس سلیمان اور منصور احمداور نیر سلطانہ کا تعلق بھی فلم نگر سے رہا سنتوش اور صبیحہ خانم کی جوڑی پاکستان فلم سکرین کی مشہور جوڑی تصور کی جاتی ہے یہ جوڑی حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ہم سفر تھے انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز ہدایت کار حیدر شاہ کی اردوفلم ”امانت” سے کیا جو 21 دسمبر 1950ء کو نمائش پزیر ہوئی تھی ان کی دوسری فلم ”بلو”1951ء میں ریلیز ہوئی یہ پنجابی اور اردو زبان میں بنائی گئی تھی ”بلو” میں ان کی ہیروئن نجمہ تھی جو باری ملک کی پہلی بیوی تھی باری ملک کی دوسری بیوی اداکارہ سلونی تھی باری ملک ”باری اسٹوڈیو کے آنر تھے پہلی دو فلموں میں درپن اصلی نام عشرت کے ساتھ ہی جلوہ گر ہوئے تھے اور پھر قسمت آزمائی کے لیے بمبئی چلے گئے بمبئی میں بننے والی دو فلمیں ”براتی” اور ”عدل جیانگیر” میں بھی کام کیا۔

عدل جہانگیر میں انہوں نے پردیپ کمار اور مینا کماری کے ساتھ ثانوی رول کیا تھا جب دوبارہ پاکستان آئے تو ان کی پہلی فلم ”باپ کا گناہ ” تھی 1957ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”نور اسلام ”ان کی ایک کامیاب فلم تھی اس فلم میں گلوکار سلیم رضا کی فلمی نعت”شاہ مدینہ یثرب کے والی ۔۔۔ساری نبی تیرے در کے سوالی” پاکستانی فلمی تاریخ میں ایک شہرہ آفاق نعت تھی ”نور اسلام” میں ان کے مد مقابل فلم ساز و ہدایت کار نذیر کی اہلیہ سورن لتا تھی1969ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”ساتھی” درپن کی ایک کامیاب فلم تھی جس میں ان کے ساتھ نیلو، آغا طالش، حسنہ اور نذیر نے کام کیااس فلم کی کامیابی کے بعد ان کی شہرت بام ثریا کو پہنچی اور فلم نگر میں ان کے لئے کامیابی کے دروازے کھلتے گئے ”ساتھی ” کے فلم ساز درپن خود تھے1960ء میں نمائش مذیر ہونے والی نغماتی فلم” سہیلی”ایک شاہکار فلم تھی اس فلم میں ان کا ڈبل رول تھا نیر سلطانہ اور شمیم آرانے ان کے مدمقابل کام کیا تھا فلم کے ہدایت کار ایس ایم یوسف تھے۔

یہ وہ فلم تھی جس میں اسلم پرویز پہلی بار بطور ولن سامنے آئے اس فلم کے گیت بہت مشہور ہوئے ”ہم بھول گئے ہر بات ۔۔۔ مگر تیرا پیار نہیں بھولے ” گلوکارہ نسیم بیگم کا ایک لازوال گیت تھا 1966ء میں ہدایت کار شریف نیئر کی سدا بہار نغماتی شاہکار فلم ”نائلہ” ریلیز ہوئی یہ وہ پہلی فلم تھی جس میں درپن نے منفی رول کیا تھا معروف ناول نگار رضیہ بٹ کے ناول سے ماخوز فلم ”نائلہ” میں ان کے مد مقابل سنتوش کمار اور شمیم آرا تھے بھلے انہوں نے پاکستان فلم نگر میں مختصر عرصہ کام کیا لیکن ان کا فلمی کیریئر انتہائی کامیاب رہاان کی مشہور فلموں میں” رات کے راہی”، ”سہیلی”، ”انسان بدلتا ہے”، ”دلہن”،” باجی”، ”اک تیرا سہارا”، ”شکوہ”، ”آنچل”، ”نائلہ” اور پائل کی جھنکار کے نام سرفہرست ہیں۔

ساتھی اور سہیلی ان کی دو فلمیں ایسی تھیں جو بالترتیب 1959ء اور 1960ء میں ریلیز ہوئیںسہیلی میں میں ان کی عمدہ کردار نگاری پر صدارتی ایوارڈبھی دیا گیادرپن نے مجموعی طور پر 67 فلموں میں کام کیا جن میں 57 اردو، 8 پنجابی اور دو فلمیں پشتو میں بنائی گئی تھیں۔ درپن نے بطور فلم ساز بھی چند فلمیں بنائیں جن میں ”بالم”،” گلفام”،” تانگے والا”،” انسپکٹر” اور” ایک مسافر ایک حسینہ ”کے نام شامل ہیں درپن شمیم آرا کے ساتھ پندرہ اور نیر سلطانہ کے ساتھ سولہ فلموں میں ہیرو آئے ان کی بطور ہیرو آخری کامیاب فلم ‘پائل کی جھنکار’ 1966 میں ریلیز ہوئی تھی بطور اداکار1986 میں ریلیز ہونے والی پشتو فلم ”کڑم” ان کی آخری فلم تھی جس کے بعد انہوں نے کریکٹر اور سپورٹنگ رول بھی ادا کئے۔

ماضی کی خوبصورت فلمی ہیروئین نیر سلطانہ سے ان کی شادی یکم دسمبر 1966 میں ہوئی ان کی یہ شادی فلمی صنعت کی کامیاب ترین شادیوں میں شمار ہوتی ہے حالانکہ ان دونوں کے مزاج میں زمین آسمان کا فرق تھادرپن شوخ،آزاد خیال اور کھلنڈرے جبکہنیر سلطانہ انتہائی بردبازاور ذہین و متین خاتون تھیں سنتوش کماربھائی جبکہ صبیحہ خانم بھابھی تھیں سنتوش کمار ان سے بڑے جبکہ دوسرے دو بھائی ان سے چھوٹے تھے ایس سلیمان فلم نگر کے ممتاز ہدایتکار تھے ان کے کریڈٹ پر بڑی مشہور فلمیں ہیں منصور احمد بھی فلم سکرین پر نظر تو آئے لیکن وہ کامیابی ان کا مقدر نہ بن سکی جو ان کے فیملی کے دوسرے ممبران کے حصہ میں آئی درپن ر کا انتقال 8 نومبر 1980 میں طویل بیماری کے باعث لاہور میں ہوا۔
Dr. B.A. Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:
Public Transport
Previous Post پبلک ٹرانسپورٹ اونرز کا 11 نومبر کو پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
Next Post وقت کی آندھی
Ruler

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.