geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 رنز سے شکست دے دی

February 12, 2021February 12, 2021 0 1 min read
Pakistan vs South Africa
Share this:

Pakistan vs South Africa

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے محمد رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم 166 رنز بنا سکی۔

اس سے قبل اپنی اننگز کے آغاز میں قومی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے۔

بابر کے بعد قومی ٹیم کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جو کہ 37 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں فیلکوایو نے آؤٹ کیا۔

نئے آنے والے بلے باز حسین طلعت بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹہر سکے اور 69 کے مجموعی اسکور پر 15 رنز بنا کر تبریز شمسی کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کے اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو کہ صرف 4 رنز بنا کر فورٹیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، خوشدل شاہ اور فہم اشرف بھی زیادہ دیر رضوان کا ساتھ نہ دے سکے اور جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔

اس دوران وکٹ کیپر بلے باز رضوان نے ذمہ داری سے اننگز جاری رکھتے ہوئے7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی پہلی ٹوئنٹی سنچری مکمل کی، وہ احمد شہزادکے بعد تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔

رضوان نے 64 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے فیلکوایو نے 2، اور فورٹیون،تبریز شمسی اور لوتھو نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کے اوپنرز نے مستحکم آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 53 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جینیمین ملان تھے جنہیں 44 کے انفرادی اسکور پر عثمان قادر نے بولڈ کردیا۔

اس دوران پروٹیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں تاہم ریزا ہینڈرکس وکٹ پر جمے رہے، انہوں نے 54 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوگئے۔

ان کے علاوہ دیگر جنوبی افریقی بلے بازوں میں کوئی نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکا، آخری اوورز میں فورٹیون اور ڈوئن پریٹورس نے خطرناک حد تک عمدہ بیٹنگ کی اور میچ کو فتح کے قریب تک لے گئے تاہم کامیاب نہ ہوسکے، دونوں نے بالترتیب 17 اور 15 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤوف اور عثمان قادر نے 2،2 جب کہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بہترین بلے بازی پر پاکستان کے محمد رضوان کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کپتان بابراعظم ، محمد رضوان ، حیدر علی، افتخار احمد، حسین طلعت ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف، عثمان قادر ،محمد نواز ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل تھی۔

پروٹیز کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز ہینرچ کلیسن کررہے تھے اور مہمان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ریزا ہینڈرکس، جینیمین ملان، جیک اسنیمین، ڈیوڈ ملر، ڈوئن پریٹورس، اینڈائل فیلکوایو، جونیئر ڈالا، تبریز شمسی، لوتھو اور بجورن فورٹیون شامل تھے۔

Share this:
Urdu
Previous Post اقوام عالم نے تسلیم کیا، مگر ہم نے ؟
Next Post لداخ: بھارت اور چین نے فوجیں پیچھے ہٹانی شروع کر دیں
Rajnath Singh

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.