geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پہلی عالمی جنگ میں ہلاک شدہ امریکی فوجی شکست خوردہ تھے، ٹرمپ

September 5, 2020 0 1 min read
President Trump
Share this:

President Trump

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر نے پہلی عالمی جنگ کے دوران فرانس میں ہلاک ہونے والے ملکی فوجیوں کے لیے ’شکست زدہ‘ کے الفاظ استعمال کیے تھے۔ صدر ٹرمپ کے ان الفاظ کے بارے رپورٹ ایک جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

معتبر ‘اٹلانٹک‘ جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ امریکی صدر نے پہلی عالمی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے قبرستان جانے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ یہ رپورٹ جریدے اٹلانٹک کے ایڈیٹر ان چیف جیفری گولڈ برگ نے تحریر کی ہے۔ ان کے مطابق یہ واقعہ سن 2018 کا ہے جب، ڈونلڈ ٹرمپ یورپ کے دورے کے دوران فرانس پہنچے ہوئے تھے۔

گزشتہ صدی کی دوسری دہائی میں لڑی جانے والی پہلی عالمی جنگ میں مرنے والے امریکی فوجیوں کی قبریں فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواح میں واقع ‘این مارنے‘ (Aisne Marne) قبرستان میں ہیں۔ اسی مقام پر یعنی این مارنے جنگ پندرہ جولائی سے چھ اگست سن 1918 تک لڑی گئی تھی۔ اس جنگ میں اتحادی فوج کے ہلاک اور زخمی ہونے والے پچانوے ہزار فوجیوں میں سولہ ہزار امریکی فوجی بھی شامل تھے۔

اٹلانٹک جریدے کے چیف ایڈیٹر کے مطابق صدر ٹرمپ نے ان فوجیوں کی قبروں کے مقام تک جانے سے یہ کہہ کر گریز کیا کہ این مارنے قبرستان شکست کھانے والے امریکی فوجیوں سے بھرا ہوا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے وفد کے سینیئر اہلکاروں کے ساتھ ہیلی کاپٹر پرواز سے کچھ وقت قبل کہی تھی۔ بعد میں یہ توجیح پیش کی گئی کہ موسم کی شدید خرابی کی وجہ سے امریکی صدر کا خصوصی ہیلی کاپٹر اُڑان نہیں بھر سکا تھا۔ اس تناظر میں جیفری گولڈ برگ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو یہ پریشانی لاحق تھی کہ بارش اور خراب موسم میں ان کا ہیئر اسٹائل بکھر کر رہ جائے گا۔ گولڈ برگ نے اس مناسبت سے اپنی شائع شدہ رپورٹ میں چار افراد کا چشم دید گواہ کے طور پر حوالہ ضرور دیا لیکن ان کا نام نہیں ظاہر کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر معمولی طور پر حیران کن اور معمول سے بڑھا چڑھا کر قرار دیا۔ ان کے مشیران نے بھی اس رپورٹ کو من گھڑت، مضحکہ خیز اور جھوٹ کا پلندا خیال کیا ہے۔

دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن ہو سکتا ہے کیونکہ ٹرمپ مرحوم سینیٹر جان مککین کے ویتنام کی جنگ میں گرفتار ہونے کے بارے میں بھی ناشائستہ کلمات ادا کر چکے ہیں۔ ٹرمپ نے مککین کو جنگی ہیرو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس لیے ہیرو بنے کیونکہ وہ گرفتار ہو گئے تھے۔ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں بھی واضح کیا تھا کہ وہ جان مککین کے کبھی بھی مداح نہیں رہے تھے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ یہ تمام باتیں اس لیے کی جا رہی ہیں کیونکہ سن 2020 کے انتخابات قریب ہیں۔ ایسا کرنے والے حاسد اور جھوٹے ہیں اور وہ انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا کہ یہ سب کچھ جعلی نیوز ایجنسیوں کا کیا دھرا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ حلفیہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے فوجیوں کی کبھی تحقیر نہیں کی اور ہمیشہ انہیں ہیرو قرار دیا ہے۔

Share this:
Health Workers - Corona Virus
Previous Post سات ہزار ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے ہلاک، ایمنسٹی انٹرنیشنل
Next Post سعودی عرب: شاہی خاندان میں گرفتاریاں، شہزادہ سلمان کا اقتدار مضبوط
Prince Muhammad bin Salman

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.