geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پانچوں بڑی عالمی طاقتوں نے جوہری جنگ روکنے کا عہد کر لیا

January 4, 2022 0 1 min read
Nuclear Weapons
Share this:

Nuclear Weapons

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکا نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ جوہری جنگ پر فتح حاصل نہیں کی جا سکتی اور ایسی ہلاکت خیز جنگ کبھی شروع بھی نہیں ہونی چاہیے۔

دنیا کی پانچ جوہری طاقتوں نے تین دسمبر پیر کے روز جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری جنگ ہرگز کوئی متبادل نہیں ہے۔ چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکا نے مشترکہ طور پر جاری کردہ اپنے ایک غیر معمولی بیان میں کہا، ”ہم اس بات میں پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ایسے ہتھیاروں کے مزید پھیلاؤ کو روکنا بہت ضروری ہے۔”

بیان میں مزید کہا گیا، ”جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتی اور کبھی لڑی بھی نہیں جانی چاہیے۔” پانچوں عالمی طاقتوں نے بیان میں اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ جب تک، ”جوہری ہتھیار موجود رہیں گے اس وقت تک وہ بس، دفاعی مقاصد کو پورا کرنے، جارحیت اور جنگ کو روکنے کے لیے ہی ہوں گے۔”

پانچوں عالمی طاقتوں کی توقعات کیا ہیں؟
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ارکان (پی فائیو) نے، ”جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو جلد از جلد ختم کرنے اور جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق موثر اقدامات پر نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔” سبھی نے سخت اور موثر بین الاقوامی کنٹرول کے تحت عمومی اور مکمل تخفیف اسلحہ کے معاہدے پر بھی اتفاق کیا۔”

جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے تازہ ترین جائزے سے پہلے یہ مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے متعلق دسواں جائزہ اجلاس اسی ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونا تھا، جسے اب اس برس کے اواخر تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا نے اپنے وزیر خارجہ ما زاؤ سو کے حوالے سے کہا کہ مشترکہ معاہدہ، ”باہمی اعتماد کو بڑھانے اور بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان مسابقہ آرائی کو، ہم آہنگی اور تعاون سے بدلنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔”

روس کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا، ”ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی سلامتی کی موجودہ مشکل صورت حال میں اس طرح کے سیاسی بیان کی منظوری سے عالمی کشیدگی کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔”

این پی ٹی کیا ہے؟
جوہری عدم پھیلاؤ کا معاہدہ (این پی ٹی) ایک ایسا بین الاقوامی معاہدہ ہے جو، مکمل طور پر جوہری تخفیف اسلحے کے حصول کی کوشش کے ساتھ ہی، جوہری ہتھیاروں اور ہتھیاروں سے متعلق ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ تاہم یہ پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کے حق کی حمایت بھی کرتا ہے۔

سن 1968 میں معاہدے کو دستخط کے لیے جاری کیے جانے کے بعد یہ 1970 سے نافذ العمل ہوا۔ اب تک مجموعی طور پر 191 ممالک نے اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جن میں پانچ تسلیم شدہ جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک بھی شامل ہیں۔

تخفیف اسلحہ سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کے مطابق ہتھیاروں کی حد بندی سے متعلق کسی دوسرے معاہدے کے مقابلے میں زیادہ تر ممالک نے این پی ٹی معاہدے کی توثیق کی ہے، جو اس کی اہمیت کا واضح ثبوت ہے۔

جنوبی افریقہ دنیا کا ایسا واحد ملک ہے جس نے اپنے جوہری ہتھیار تیار کیے اور پھر ان جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر تلف بھی کر دیا۔ شمالی کوریا ایسا واحد ملک ہے جس نے اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی۔

پی فائیو کے درمیان کشیدگی
جوہری ہتھیاروں سے متعلق یہ بیان عالمی طاقتوں کے درمیان تناؤ کے بڑھتے ہوئے ماحول میں آیا ہے۔ یوکرائن کے ساتھ روس کی سرحد پر فوجی ساز و سامان کی تعیناتی اور حملے کی تشویش کے ماحول میں واشنگٹن نے ماسکو کے خلاف پابندیوں کے لیے خبردار کیا ہے۔ امریکا نے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرائن پر مزید حملہ کیا تو وہ فیصلہ کن جواب دے گا۔

تائیوان کی حیثیت اور بحرالکاہل میں فوجی سرگرمیوں میں اضافے کے سبب بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان بھی تعلقات کشیدہ ہیں۔ دسمبر میں امریکا اور یورپی یونین، دونوں نے بیجنگ پر خطے میں امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔

چین تائیوان کو اپنا علاقہ سمجھتا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ طاقت کے استعمال ذریعے بھی جزیرے کو اپنے قبضے میں لے سکتا ہے۔

Share this:
Tourism
Previous Post صوفی ٹورازم اور قائد کا تصور
Next Post پی ٹی آئی نے کتنے اکاؤنٹ ظاہر کیے اور کتنے چھپائے، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی
PTI

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.