geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فلوریڈا: زمین بوس عمارت کے ملبے سے کسی کے زندہ بچنے کی امید کم

July 3, 2021 0 1 min read
USA Hochhauseinsturz in Florida
Share this:

USA Hochhauseinsturz in Florida

فلوریڈا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں میامی بیچ کے علاقے میں زمین بوس ہونے والے ایک کمپلیکس کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے کام کو حفاظتی خدشات کے پیش نظر معطل کر دیا گیا۔

آج سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل یعنی گزشتہ جمعرات کو امریکی ریاست فلوریڈا میں میامی بیچ کے علاقے میں ایک بارہ منزلہ عمارت کے زمین بوس ہو جانے کے واقع میں تا حال 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چُکی ہے جبکہ 145 دیگر ہنوز لاپتہ ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک چار اور ایک 10 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ قریب ایک ہفتے تک اس زمین بوس عمارت کے ملبے تلے دبے انسانوں کو زندہ باہر نکالنے کی کوششیں جاری رکھنے کے بعد حکام نے اسے معطل کرنا کا فیصلہ کیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک ٹروپیکل طوفان فلوریڈا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ محکمحہ موسمیات نے انتباہی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان پر کڑی نظر رکھی جائے۔

لاپتہ انسانوں کو اس عمارت کے ملبے کے نیچے سے نکالنے کا کام مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ اس عمارت کے گرنے کے نتنیجے میں ٹنوں کے حساب سے کنکریٹ، مڑا تڑا سریا اور لکڑی کے چھوٹے چھوٹے بے شمار ٹکڑوں پر مشتمل ملبے میں دبے زندہ یا مردہ انسانوں کی تلاش کا کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا ۔ خاص طور سے طوفانی لہروں کے فلوریڈا کی طرف بڑھنے کی پیشگوئی نے ریسکیو کا کام کرنے والوں کو مزید خوفزدہ کر دیا ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ زمین بوس ہونے والے اس اونچے ٹاور کا ایک حصہ جو ابھی تک کھڑا ہے ریسکیو کا کام انجام دینے والوں پر گر سکتا ہے۔

دریں اثناء میامی ڈیڈ کاؤنٹی کے فائر اینڈ ریسکیو ادارے کے چیف ایلن کومنسکی نے صحافیوں کو جمعرات کی شام تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کام کو ابتدائی طور پر 15 گھنٹوں کے لیے روکنے کے بعد چند احتیاطی تدابیر کے تحت ریسکیو کام کو محفوظ طریقے سے یقینی بنانے کے بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ایلن کومنسکی کے بقول نئے سرچ پلان کے تحت ٹیمیں اپنا کام محدود رکھیں گی۔ ‘ چیمپلین ٹاور ساؤتھ کونڈو‘ کی 12 منزلہ تباہ شدہ عمارت کے کھنڈرات میں محض 9 گرڈز کی حد بندی کی گئی ہے۔ حکام تمام تر کوششیں کر رہے ہیں کہ ٹروپیکل طوفان ایلسا کی متوقع آمد سے پہلے پہلے ریسکیو کاموں کو ممکنہ حد تک آگے بڑھایا جائے۔ ایلسا طوفان بحر اقیانوس کی طرف سے فلوریڈا کی سمت بڑھ رہا ہے۔ میامی کے ‘نیشنل ہریکین سینٹر‘ کے مطابق آئندہ اتوار تک یہ طوفان تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ جنوبی فلوریڈا سے ٹکرا سکتا ہے۔

میامی بیچ پر منہدم ہونے والی عمارت کے بعد ملبے میں سے تلاش اور ریسکیو کا تجدید شدہ کام دراصل امریکی صدر کے اس علاقے کے دورے کے فوری بعد شروع ہوا۔ جو بائیڈن نے میامی بیچ سے ملحقہ قصبے سرف سائیڈ کا دورہ کیا اور تین گھنٹے اس مقام پر گزارے اور متاثرہ خاندانوں، خاص طور سے جس فیملی کے اراکین اس حادثے میں ہلاک ہو چُکے یا لاپتہ ہیں ، ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ اس موقع پر فلوریڈا کے گورنر رون ڈے سانتس کے علاوہ دیگر ریاستی اورر مقامی لیڈروں نے بھی صدر بائیڈن کو بریفننگ دی۔ واضح رہے کہ فلوریڈا کے گورنر رون ڈے سانتس کو 2024 ء کے صدارتی انتخابات میں وائیٹ ہاؤس کا ایک ممکنہ ریپبلکن امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے بھی اپنے دورے کے دوران اس امر کا اعتراف کیا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زندہ بچ جانے والوں کی امید ماند پڑتی جا رہی ہے تب بھی انہوں نے کہا کہ شاید کوئی ملبے تلے زندہ مل ہی جائے۔ اس موقع پر ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا،” امید ابدی ہوتی ہے۔‘‘ منہدم شدہ عمارت کے کھنڈرات پر ہی ایک عارضی میموریل سا بنا دیا گیا ہے جہاں جو بائیڈن نے پھول رکھے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔

136 یونٹس پر مشتمل اس 12 منزلہ عمارت کے گرنے کا واقعہ نیم شب کو پیش آیا تھا جب زیادہ تر مکین اپنے اپنے اپارٹمنٹس میں سو رہے تھے۔ تفتیش کار اب تک اس کا تعین نہیں کر سکے کہ اس چالیس سالہ پرانے کمپلیکس کے قریب نصف حصے کے زمین بوس ہو جانے کی اصل وجوہات کیا تھیں۔ اس واقعے کو امریکی تاریخ میں عمارات گرنے کا مہلک ترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Share this:
Al-Aqsa Mosque
Previous Post اسرائیل کا مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور
Next Post بھارت میں کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ ہو گئی
India Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.