geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حساب مانگنے والوں سے کون حساب لے سکتا ہے؟

January 12, 2020 1 1 min read
Pakistan Army
Share this:

 Pakistan Army

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) افواج پاکستان کی طرف سے عسکری سازو سامان کی خریداری پر کئی اعتراضات تھے لیکن اراکین پارلیمان نے اس پر بظاہر خاموشی اختیار کرنے میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے وزارت دفاع کی طرف سے دفاعی سامان کی خریداری پر چودہ اعتراضات اٹھائے تھے، جن کی خریداری میں مبینہ طور پر قواعد کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ آڈیٹر جنرل نے چوبیس ایف سولہ طیاورں پر اخراجات میں بھی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی تھی۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین ن لیگ کے رانا تنویر ہیں۔ انہوں نے ان اعتراضات کو نظر انداز کر دیا۔

نہ ان اعتراضات کی جانچ پڑتال کی گی نہ کوئی بحث ہوئی، جس کے بعد ن لیگ اور دوسری جماعتیں ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہیں۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سے یہ تاثر مزید زور پکڑ رہا ہے کہ افواج پاکستان کسی قسم کے احتساب سے بالا تر ہیں۔

پی پی پی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پیداوار آیت اللہ درانی کا کہنا ہے کہ، “جب فوج کا نام آتا ہے تو سارے سیاست دانوں کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔ بحث تو دور کی بات وہ اس مسئلے کو چھونا ہی نہیں چاہتے۔”

ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف اس مسئلے ہی کی بات نہیں ہے بلکہ اس ملک میں فوج کا بجٹ بھی ایسے ہی منظور ہو جاتا ہے۔

پاکستانی فوج کا موقف رہا ہے کہ اس کا احتساب کا اپنا الگ نظام اور طریقہ کار ہے۔ فوج کے مطابق عسکری اداروں میں کرپشن اور مالی بے ضابطگیاں برداشت نہیں کی جاتیں اور جب کہیں ایسی شکایات سامنے آتی ہیں تو افسران کے خلاف ادارہ خود کڑی کارروائی کرتا ہے۔

لیکن نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر محمد اکرم شکایت کرتے ہیں کہ “دنیا بھر میں پارلیمنٹ اور اس کی کمیٹیوں کا کام ہوتا ہے کہ وہ عسکری سودوں میں کسی بد دیانتی کی چھان بین کریں۔ لیکن یہاں ذمہ داری تو دور کی بات اس پر بات تک نہیں ہوتی۔”

ان کا کہنا ہے کہ عجیب بات یہ ہے کہ سیاست دانوں کو تو کرپشن کے نام پر بدنام کیا جاتا ہے لیکن عسکری اداروں کا کوئی احتساب نہیں ہوتا۔ “ایسا لگتا ہے کہ ن لیگ اور سیاسی جماعتوں کی مجبوری ہے کہ وہ ان حلقوں کو استثنی دیں۔ لیکن اس سے یہ تاثر جاتا ہے کہ ادارے آئین و قانون سے ماورا ہیں۔”

پاکستان میں اس وقت ن لیگ اور پی پی پی پر آرمی ایکٹ کے منظور کرانے پر بڑی تنقید ہورہی ہے۔ دونوں جماعتیں ماضی میں سولین بالادستی کی حامی رہی ہیں لیکن ناقدین کے خیال میں اب ایسا لگتا ہے کہ وہ ملک کی طاقت ور اسٹیبلشمنٹ کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہیں۔

لیکن ن لیگ کی رہنما عظمی بخاری کا اصرار ہے کہ ان کی جماعت نے اپنے اصولی موقف پر کوئی ڈیل نہیں کی۔ “کونسی ڈیل، کیسے ڈیل۔ ہمیں اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ ہم پر تو نئے مقدمات بن رہے ہیں۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں صرف ن لیگ ہی نہیں ہیں بلکہ دوسری جماعتیں بھی ہیں۔ میرے خیال میں ساری جماعتوں نے ملک کر ہی اعتراضات کو نظر انداز کیا ہوگا۔”

تاہم لاہور سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کی ایک اور رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا، “اس ملک میں جرائت ہے کسی کی کہ جرنیلوں کا احتساب کرے؟ جب نواز شریف نے انہیں للکارا تو سیاسی جماعتوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ اب لگتا ہے کہ ان کا احتساب نہیں ہو سکے گا۔”

Share this:
Manoj Mukund Naravane
Previous Post حکم ملا تو پاکستانی کشمیر کو بھی اپنا حصہ بنا لیں گے، بھارتی فوجی سربراہ
Next Post ادلیب پر اسد قوتوں کے تازہ حملوں میں 6 شہری ہلاک
Idlib Attacks

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.