geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’ایک طرف پڑوسی، دوسری طرف پاکستانیوں کے مفادات، علاقائی تنازع کا فریق نہیں بنیں گے‘

January 6, 2020 0 1 min read
Shah Mahmood Qureshi
Share this:

Shah Mahmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے خطے میں عدم استحکام کے اثرات بڑھ گئے ہیں لیکن ہم علاقائی تنازع میں فریق نہیں بنیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مشرق وسطیٰ کی صورت حال انتہائی خراب اور تشویشناک ہے، یہ خطہ عرصہ دراز سے کشیدگی اور عدم استحکام کا شکار رہا، خطے کے حل طلب ایشوز پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ 27 دسمبر کو عراق میں امریکی قافلے پر حملہ کیا گیا، 29 دسمبر کو ردعمل کے نتیجے میں امریکا نے کارروائی میں ملیشیا کو نشانہ بنایا، بغداد میں امریکا کے سفارت خانے کے سامنے احتجاج، جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، امریکا نے ایران کو احتجاج کا ذمہ دار اور قاسم سلیمانی کو ماسٹر مائنڈ قرار دیا۔

ان کا بتانا تھا کہ جنرل سلیمانی کے قتل پر امریکا کی وزارت دفاع کہتی ہے کہ حملہ صدر کی ہدایت پر حملہ کیا، پومپیو کہتے ہیں کہ قاسم سلیمانی امریکا کو مزید نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے، وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ فیصلہ کن ایکشن تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران کے ساتھ موجودہ امریکی انتظامیہ نے نیوکلیئر معاہدے سے لاتعلقی ظاہر کی، ٹینشن پہلے ہی جنم لے چکی تھی، اس واقعے نے جلتی پر تیل کا کام کیا، خطے میں آگ بھڑکنے کے امکانات نظر آنے لگے ہیں، اس واقعے کے اثرات اسامہ اور بغدادی سے زیادہ سنگین ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عراق ایران میں احتجاجی کیفیت جنم لیتی ہے، لوگ سڑکوں پر آجاتے ہیں، ایران کی قیادت ہنگامی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بلاتی ہے، قاسم سلیمانی کے جنازے سے آپ شدت کا اندازہ کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا حالات کوئی بھی کروٹ لے سکتے ہیں، کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای انتقام کا وعدہ کر چکے ہیں، حسن روحانی بھی واقعے کو بین الاقوامی دہشت گردی کہہ رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق کے وزیراعطم کہتے ہیں یہ عراق امریکا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، عراقی پارلیمنٹ نے اہم فیصلہ کیا کہ غیر ملکی دستے فوراً عراق کی سرزمین چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ مقتدی الصدر نے اپنی فورس کو ہائی الرٹ کر دیا ہے جب کہ آیت اللہ سیستانی نے کہا ہے کہ عراق میں غیر ملکی افواج کی موجودگی ناقابل برداشت ہے، حزب اللہ کے حسن نصر اللہ نے بھی واقعے کے ذمہ داروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا بتانا تھا امریکا کا مائینڈ سیٹ ہے کہ یہ حملہ حفاظتی قدم تھا، حملہ جنگ پیدا کرنے نہیں جنگ روکنے کے لیے تھا، اب ہم مذاکرات اور تناؤ کم کرنے کے لیے تیار ہیں، امریکا پھر کہتا ہے کہ ایران سے ردعمل آیا تو ہمارا ردعمل اس سے زیادہ سنگین ہو گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ حساس مسئلہ ہے، بحیثیت قوم ہر پاکستانی کا جملہ ذمہ دارانہ ہونا چاہیے، اس کے اثرات پاکستان کے لیے بھی ہیں، موجودہ صورت حال کے اثرات افغان امن پر پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمارا پڑوسی ہے اور دوسری طرف ایسے ممالک جہاں 40 لاکھ سے زیادہ پاکستانی موجود ہیں، ان کا روزگار اور تحفظ بھی درکار ہے، ہمیں دونوں چیزوں کو ذہن میں رکھنا ہو گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان کا مؤ قف ہے کہ ہماری سرزمین کسی اور ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، پاکستان علاقائی تنازع کا فریق نہیں بنے گا، آگ بھڑکانے کی نہ ہماری پالیسی تھی نہ حصہ بنیں گے، ہم اصول کی پاسداری کے قائل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران سے کہا وہ کسی کشیدگی میں اضافے کے اقدامات میں نہ پڑے، سب فریق صبر و تحمل سے کام لیں کیونکہ خطہ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، آگ لگے گی تو ہم اثرات سے بچ نہیں سکتے۔

Share this:
General Qasim Sulaimani - Funeral Prayer
Previous Post ایرانی جنرل سلیمانی کی آخری رسومات میں لاکھوں افراد کی شرکت
Next Post سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 2600 روپے کا اضافہ
Gold

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.