geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کرونا کا شکار ہو گئے

July 4, 2020 0 1 min read
Shah Mehmood Qureshi
Share this:

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورنا وائرس کا شکار ہوگئے اور انھوں نے پی سی آر ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ دوپہر بخار تھا اور کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھرمیں قرنطینہ کرلیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ گھر سے ہی اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

ادھر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معاشی تعاون تنظیم (ای۔سی۔او) کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ہادی سلیمان پور سے جمعہ کو ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انہوں نے ای سی او کے مستقبل کے لئے اقدامات، کرونا وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی اور خطے میں ای سی او کے معاشی تعاون، رابطے استوار کرنے اور ترقیاتی منصوبہ جات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

ای۔سی۔او کے بانی رکن کے طورپر پاکستان نے اس کثیرالجہتی ادارہ کو قابل عمل معاشی گروہ میں بدلنے اور اسے علاقائی معاشی تعاون کا موثر ذریعہ بنانے کے لئے بھرپور کوششیں کی ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ای۔سی۔او کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ای۔سی۔او وژن 2025 کے مطابق ای۔سی۔او رکن ممالک کے مابین تعاون بڑھانے اور زیادہ بہتر روابط استوار کرنے میں سیکریٹری جنرل کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ای۔سی۔او سیکریٹری جنرل کی توجہ وزیراعظم عمران خان کے ترقی پزیر ممالک کے ذمے قرض میں ریلیف کے عالمی اقدام کے مطالبے کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ مشترکہ اور جامع اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ غریب ممالک کو اتنے وسائل میسرآسکیں جن کے ذریعے وہ کورونا وبا سے نمٹنے اور عوام کی زندگیاں اور معیشت بچانے میں کامیاب ہوسکیں۔ شاہ محمود قریشی نے ای۔سی۔او وزراصحت کی ورچوئل کانفرنس جلد بلانے کے لئے پاکستان کی طرف سے حمایت کا اظہار کیا تاکہ کرونا وبا کی روک تھام کے لئے علاقائی سطح پر جامع حکمت عملی مرتب کی جاسکے۔

انھوں نے بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں دوہرے لاک ڈاون کے نفاذ، کرونا وبا کے نتیجے میں صورت حال کے مزید پیچیدہ ہونے، قابض بھارتی فوج کے چھاپوں، محاصروں اور متنازعہ خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری کی جانب سے اس سنگین صورتحال کا فوی نوٹس لے کر اس میں بہتری کے لئے فوری اقدامات کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے سہولت کاری کے کردار کو اجاگر کیا اور امریکہ طالبان معاہدے سے پیدا ہونے والے تاریخی موقع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغان قیادت کو افغانستان میں جامع اور پائیدار اجتماعی سیاسی تصفیہ کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئیے۔سیکریٹری جنرل نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

ای۔سی۔او میں بانی رکن کے طورپر پاکستان کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو سماجی ومعاشی ترقی اور علاقائی روابط کے فروغ کے اہداف کے حصول کے لئے ای۔سی۔او کے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل ہادی سلیمان پور نے پاکستان اور ای۔سی۔او کے مشترکہ اہداف کے حصول میں پیش رفت کے لئے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Share this:
Angela Merkel
Previous Post یورپ تاریخ کے انتہائی مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے: میرکل
Next Post عزیر بلوچ کا 198 قتل، ایرانی انٹیلی جنس سے ملاقات کا اعتراف
Uzair Baloch

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.