geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار اور صدر اشرف غنی کے بھائی نے طالبان کی حمایت کر دی

August 22, 2021 2 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزبِ اسلامی کے رہ نما گلبدین حکمت یار نے طالبان حکومت کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ان کے علاوہ خودساختہ جلاوطن صدر اشرف غنی کے چھوٹے بھائی حشمت غنی نے بھی طالبان کی حمایت کردی ہے۔

مقامی میڈیا افغان اردو کی رپورٹ کے مطابق طالبان کےاعلیٰ سطح کے وفد کی ملّاشہاب الدین دلاورکی سربراہی میں سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار سے کابل میں ملاقات کی ہے اوران سے ملک کی موجودہ صورت حال اور نئی حکومت کی تشکیل سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔

اس ملاقات میں طالبان کے دوسینیر رہ نماملّاخیراللہ خیرخواہ اور ملّاعبدالسلام حنفی بھی موجود تھے۔ اس موقع پرطالبان رہ نماؤں نےگلبدین حکمت یار کی امامت میں نماز بھی ادا کی۔حکمت یار 1990ء کی دہائی میں افغانستان میں مجاہدین کے مختلف گروپوں پر مشتمل قومی حکومت کے وزیراعظم رہے تھے۔

قبل ازیں سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیومنظرعام پرآئی ہے۔اس میں بعض طالبان لیڈروں کے ساتھ سبکدوش افغان صدر کے چھوٹے بھائی حشمت غنی کو دیکھا جاسکتا ہے۔وہ ان کے ساتھ مصافحہ کررہے ہیں۔اس ملاقات میں طالبان کے لیڈر خلیل الرحمٰن حقانی اور مذہبی اسکالر مفتی محمود ذاکربھی موجود ہیں۔

صحافی طاہرخان نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شئیرکی ہے اور کہاہے کہ اس کو مفتی ذاکر نے جاری کیا ہے۔

دریں اثناء بلومبرگ نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ سابق افغان حکومت کے لیڈروں نے طالبان رہ نماؤں سے ملاقات کی ہے۔سابق افغان صدرحامد کرزئی اورافغانستان کی اعلیٰ مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے کابل کے قائم مقام گورنر عبدالرحمٰن منصور سے ملک کی نئی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کو کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد صدراشرف غنی ملک سے بذریعہ طیارہ راہ فرار اختیار کرگئے تھے اورجمعرات کو متحدہ عرب امارات کے وزارت برائے امورخارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے ان کی ملک میں موجودگی کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ اشرف غنی اور ان کے خاندان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملک میں پناہ دی گئی ہے۔

Share this:
Pope Singer Ariana
Previous Post پوپ سنگر آریانہ امریکی طیارے میں افغانستان سے نکلنے میں کامیاب
Next Post شاہ سلمان کی تونس کو کرونا سے نمٹنے کے لیے اضافی امداد کی ہدایت
King Salman bin Abdul Aziz

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.