geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فارورڈ بلاک کی ہوائی کہانیاں

February 3, 2020 1 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر: شہزاد حسین بھٹی

وزیرا عظم پاکستان عمران خان نے گذشتہ روز ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک بلاگرز کے ساتھ خصوصی نشت میں ایک انتہائی دلچسپ بات کی ۔ اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ابھی حکومت سنبھالے ابھی مہینہ بھی نہیں ہوا تھاکہ مخالفین نے پیٹنا شروع کر دیا کہ تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہو گئی۔میں ماضی میں سرزد ہونے والی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہا ہوں اور جیسے ہی ملک کو درست راستے پر ڈالتا ہوںایک ہاہا کار مچ جاتی ہے اور مجھ پر ناکامی کی پھبتیاں کَسی جاتی ہیں۔مخالفین کا خیال تھا کہ ہم ملک کو جن مسائل کا شکار چھوڑ کر آئے ہیں شاید نئی حکومت ان کی بلندی دیکھ کر ہانپ جائے گی مگر اب ان کے پیٹ میں مروڑ اُٹھ رہے ہیں کہ عمران خان ملک کو نامصائب حالات کے بھنور سے نکال چکا ہے اور اگر یہ حکومت پانچ سال پورے کر گئی تو مخالفین کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گی۔اسی لیے اپوزیشن جماعتوں کی افواہ ساز فیکٹریاں دن رات چل رہی ہیں اورمن گھڑت افواہوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی ناپاک سازش کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان کے انداز بیاں سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ان کا بیانیہ بالکل حقیقت پر مبنی ہے ۔ان دنوں کچھ صحافتی پنڈت تحریک انصاف کے اندر ایک ایسے فاروڈ بلاک کی نشاندہی کر رہے ہیں جوبظاہر ہوائی ہے۔ ان کے نزدیک اس فارورڈبلاک کو خلائی مخلوق کی آشیر باد حاصل ہے۔ اپنی کہانی کو زور دار بنانے کے لیے وہ من گھڑت ملاقاتوں کے قصے بھی بیان کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔کے پی کے میں جب تین وزراء کو یک جنبش قلم وزارت سے علیحدہ کیا گیا تو سازشی تھیوری پھر سانس بھرنے لگی اور صحافتی پنڈت سینہ ٹھوک کر یہ کہنے لگے کہ ہم نہ کہتے تھے کہ اختلافات موجود ہیں اور پی ٹی آئی کئی حصوں بخروں میںتقیسم ہو چکی ہے۔

کے پی کے کی اس تبدیلی کو بھی ہوائی فارورڈ بلاک کا حصہ بنایا گیا لیکن اس پروپیگنڈے کے غبارے سے ہوا اس وقت نکل گئی جب تینوں مستعفی وزراء نے اپنے اخباری بیانات میں پارٹی کے ساتھ غیر مشروط وفادادی کا اعادہ کیا۔دو وزراء شہرام خان ترکئی اور عاطف خان وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملے اور انکی غیر متزلزل وفاداری نے فارورڈ بلاک کی کہانیاں تخلیق کرنے والوں کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا بلکہ عمران خان سے وزیر اعلیٰ کے پی کے کو دوبارہ انہیں کابینہ میںلینے کی سفارش بھی کی ہے۔

یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ نظام جمہور کی کمی کوتاہیوں کو ہم ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے گلے میں ڈال دیتے ہیں۔ موجودہ حکومت کے دور میں اگر صحافتی تجزیوں کا ایک خلاصہ نکال لیا جائے تو وہ ہر ناکامی کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر ڈالتے دیکھائی دیتے ہیں۔ یہ یقینا درست طریقہ کار نہیںہے اگر کوئی اپنی ذاتی خواہشات کو خبر یا تجزیئے کا نام دے کر پیش کرتا ہے تو اس کو یقینا پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا چونکہ اداروں پر الزامات ا ن کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتے ہیں جس کا جلد یا بدیر نقصان پوری قوم کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے کوئی بھی ذی شعور قصہ گوئی کو آذادی صحافت کا نام دینے کو تیار نہیں ہو گا۔

میں بھی چونکہ قلم قبیلے کا حصہ ہوں ، ذاتی طور پر یہ سمجھتا ہوں کہ ملک کو بحران در بحران کا شکار کرنے میں ایک بڑا حصہ اہل قلم کا بھی ہے جو افواہوں کو خبر بنا کر پیش کرنے کو ہنر سمجھتے ہیںحالانکہ یہ انکے منصب کے خلاف ہے ۔ اہل قلم جب قلم کی حرمت کے پاسباں ہوں تو وہ یقینامعاشرے میں انارکی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے نا کہ افواء سازی کے ذریعے ملک میں انتشارکی نئی لہر کو جنم دیں اور ترقی کو جمود کا لبادہ پہنا دیں۔ ہر شخص کی ذاتی پسند نا پسند ہو سکتی ہے اور وہ اسکی تحریر سے کسی نہ کسی صورت جھلکتی بھی ہے لیکن میزان قائم کرنا اور غیر جانبدار رہنا ایک صحافی کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

جب وہ اس بنیادی تقاضے سے روگردانی کرتے ہیں تو نہ صرف صحافتی اصولوں کے پرخچے اُڑا دیتے ہیں بلکہ معاشرے کی تعمیر و ترقی کے رستے میں حائل ہو جاتے ہیںاس لیے ہمیں اپنے ہر درد کا مداوا اسٹیبلشمنٹ پر بے بنیاد الزامات کو نہیں سمجھنا چاہیے۔ملک اس وقت ترقی کرے گااور عام آدمی بھی خوشحالی کا چہرہ اسی وقت دیکھ پائے گاجب تمام ادارے ذمہ داری کے ساتھ اپنا کام کریں گے اور لغو الزامات سے گریز کرینگے۔
Shahzad Hussain Bhatti

تحریر: شہزاد حسین بھٹی

Share this:
Seerat un Nabi
Previous Post سیرت النبی ۖ / 100 انٹوں کا نقطہ
Next Post زمین ایکسپو کراچی ۲۰۲۰ کا کامیاب اختتام، ۹۰ ہزار سے زائد لوگوں کی شرکت
Zameen Expo 2020

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.