geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت بونیر میں یتیم بچوں کے لئے آغوش سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

September 30, 2020 0 1 min read
Ground Breaking Ceremony of Aghosh Bunir
Share this:

Ground Breaking Ceremony of Aghosh Bunir

اسلام آباد (پریس ریلیز) الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت بونیر میں یتیم بچوں کے لئے آغوش الخدمت بونیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔اس حوالے سے تورورسک بونیر میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی،تقریب کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کی جبکہ مہمان خصوصی سینیٹر سراج الحق تھے۔اس کے علاوہ الخدمت خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص،الخدمت خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل شاکر صدیقی، سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بخت جہان خان ایڈووکیٹ اور دیگر الخدمت ذمہ داران سمیت اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید احسان اللہ وقاص نے بتایاکہ آغوش الخدمت بونیر15کینال رقبے پر تعمیر کیا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 130 یتیم بچوں کو قیام و طعام، صحت و تعلیم اور ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائیگا۔

آغوش کی 3منزلہ عمارت 3سال میں مکمل ہوگی جس پر مجموعی طور7کروڑ70لاکھ روپے لاگت آئے گی۔انھوں نے آغوش بونیر کے لئے زمین عطیہ کرنے پر تورورسک کی ممتازسماجی شخصیت اور ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن وطن عزیز میں یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے سب سے بڑا ادارہ ہے۔الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت 13ہزار سے زائد یتیم بچوں کی ان کے گھروں میں کفالت کے ساتھ ساتھ والدین کی شفقت سے محروم بچوں کے لئے آغوش ہومز کا قیام بھی عمل لایا جارہا ہے۔اس وقت الخدمت کے تحت ملک بھر میں 12جبکہ ترکی میں شامی بچوں کے لئے1آغوش ہوم قائم کیا گیا ہے جن میں مجموعی طور پر 9سوسے زائد بچے مقیم ہیں۔ اس کے علاوہ 8مزیدآغوش ہومز زیرِ تعمیر ہیں۔ اس موقع پرسینیٹر سراج الحق نے کہا کہ الخدمت کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، الخدمت فاؤنڈیشن کی یتیم بچوں کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

Share this:
Corona - Pakistan
Previous Post ملک بھر میں کورونا کے 747 نئے کیسز رپورٹ
Next Post صبح کا انتظار
Waiting for Morning

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.