geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرانس میں مسلمان نشانے پر

January 18, 2022January 18, 2022 3 1 min read
Emmanuel Macron
Share this:

Emmanuel Macron

تحریر: حاجی محمد لطیف کھوکھر

پوری دنیا میں اس وقت اسلام کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے،فرانس سمیت یورپی ممالک میں بڑی تعداد میں لوگ اسلام کے دامن میں پناہ لے رہے ہیں،جس سے اسلام دشمن طاقتیں خوفزدہ ہیں اوراسی کا نتیجہ ہے کہ آئے دن اسلام اور مسلمانوں کی دل آزاری کی کوششیں کی جاتی ہیں،کبھی پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان مبارک میں کارٹون بنا کر گستاخی کی جاتی ہے،کبھی صحابہ کی مقدس جماعت کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی قرآن پاک کی بے حرمتی کی جاتی ہے اس طرح مختلف طرح کے حربے اپنائے جاتے ہیں۔ فرانس میں ایک کے بعد ایک مساجد پر تالے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کین شہر میں بند کی گئی مسجد کے تعلق سے فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن کے مطابق ” ہم نے کین شہر کی مسجد کو بند کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ ہم نے اسے یہودی مخالف فقرے کسنے اور نفرت پھیلانے کا ذمہ دار پایا ہے۔” مزیدنے کہا کہ” مسجد کو 2 ممنوعہ تنظیموں کلیکٹیو اگینسٹ اسلاموفوبیا ان فرانس اور بارکا سٹی کی حمایت کرنے کا مجرم بھی پایا ہے۔” واضح رہے کہ گزشتہ سال پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آہانت آمیز خاکہ اسکول میں دکھائے جانے پر اسکول ٹیچر کے قتل کے بعد ان دونوں تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ جیسا کہ گزشتہ سال فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے ایک قانون منظور کیا تھا جس کے تحت ‘مشتبہ سرگرمیوں’ والی مساجد کی بندش کا حکم دیا گیا تھا۔

اسی قانون کے تحت کین کی مسجد کو بھی کم از کم چھ ماہ کیلئے بند رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایمانویل میکرون نے گزشتہ سال یہ متنازع بیان دیا تھا کہ” اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو اس وقت دنیا بھر میں بحران کا شکار ہے۔” اس کے بعد انہوں نے مسلمانوں کی فرانس میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے نیا قانون پیش کیا تھا۔ اس قانون کے منظور ہونے کے بعد مسلمانوں پر کئی طرح کی پابندیاں عائد کی گئی تھیں اس کے ساتھ ساتھ تب سے اب تک درجنوں مساجد پر تالا لگایا جا چکا ہے۔ جبکہ اس قانون کے غلط استعمال کی شکایت کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مقامی مسلمانوں کی شکایت ہے کہ اسلامی کتابوں میں درج تعلیمات کو بیان کرنے پر بھی حکام کارروائی کرنے کا حکم دیدیتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس طرح کے قانون کے خلاف جہاں فرانس میں مسلمانوں نے احتجاج کیا تھا وہیں عالمی سطح پر بھی اس پر تنقیدیں ہوئی تھیں۔ فرانس میں مساجد اور نماز ہالزکی مجموعی تعداد 2623 ہے تاہم حکومت نے 70 مساجد کو بنیاد پرستی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔اس سے قبل 2020ء میں فرانس کے ایک اسکول میں طالب علموں کے سامنے گستاخانہ خاکے دکھانے والے استاد کا سر قلم کردیا گیا تھا جس کے بعد فرانسیسی صدر نے اس واقعے اور اسی سے متعلق دیگر حملوں کے خلاف فرانسیسی سیکولرازم کی کھل کر حمایت کی اور متنازع بیانات بھی دیے جس کے بعد فرانس کو دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے احتجاج اور مصنوعات کے بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

فرانس مغربی یورپ کا ایک خود مختار ملک ہے،جون 2018 ء کے سروے کے مطابق فرانس کی مجموعی آبادی 6کروڑ 71لاکھ 86ہزار 6سو اڑتیس لوگوں پر مشتمل ہے،فرانس ایک نیم وحدانی جمہوریہ ہے،جسکا دارالحکومت پیرس ہے،یہ فرانس کا سب سے بڑا شہر اور ملک کا اہم ترین ثقافتی واقتصادی مرکز ہے ۔فرانس ایک ترقی یافتہ ملک ہے،جوخام ملکی پیدوار کے لحاظ سے دنیا کی ساتویں اورمساوی قوت خرید کے لحاظ سے نویں بڑی معیشت سمجھا جاتاہے،اقوامِ متحدہ کی سیکوریٹی کونسل میں حق استرداد حاصل ہونے کی بنا پر اسے دنیا کی عظیم طاقت اور باضابطہ جوہری قوت کا حامل ملک سمجھا جاتاہے،اسکے علاوہ وہ نیٹو فوج،انجمن اقتصادی تعاون وترقی،عالمی تجارتی ادارہ اور فرانسیسی بین الاقوامی تنظیم کا بھی رکن رکین ہے۔

فرانس میں مسلمانوں کی تعداد تقریباً 60 لاکھ ہے جن میں سے اکثر شمالی افریقی مسلم ممالک اور مشرقِ وسطی کے مہاجرین ہین ہیں،جنوبی ایشیائی ممالک ہندوستان پاکستان،اور بنگلہ دیش وغیرہ کے مسلمان کم ہیں،مقامی آبادی سے حلقہ اسلام میں داخل ہونے والوں کی تعداد بھی تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے،انیسویں اور بیسویں صدی میں فرانس برطانیہ کے بعد دوسری بڑی عالمی طاقت کے طورپر جانا جاتاتھا،شمالی افریقہ ممالک مراکش، تیونس، الجزائر،سینی گال اور مشرق وسطی میں لبنان اسکے مفتوحہ ممالک تھے،کم وبیش تین سال اس نے مصر کو بھی غلام بنائے رکھا،پہلی جنگ عظیم سے قبل ہی فرانس کے زیرقبضہ ممالک سے مسلمان،فرانس منتقل ہونا شروع ہوگئے تھے،لیکن خاص طور پر 1950 ء کے بعد بڑی تعداد میں مسلمانوں نے فرانس کی طرف ہجرت کی،1962 ء میں الجزائر کو آزادی ملی،وہاں کے جن باشندوں نے مجاہدین آزادی کے خلاف فرانسیسی فوج کاساتھ دیا تھا۔

آزادی کے بعد انھیں فرانس میں پناہ دی گئی،جنکی تعداد تقریباً 90ہزار تھی،فرانس کی معاشی وصنعتی ترقی بھی بعد کے سالوں میں ہنرمند مسلمانوں کی ہجرت کا سبب بنی اورجنگ زدہ مسلم ممالک کے باشندے امن اور پناہ کی تلاش میں وہاں منتقل ہوتے رہے،جسکا سلسلہ تاحال جاری ہے،ساٹھ لاکھ مسلمانوں میں کم وبیش 35لاکھ عرب افریقی مسلم مہاجر اورانکی اولاد ہیں،ڈھائی ہزار سے زائد وہاں مساجد ہیں،جن میں سے دوسو کے قریب پیرس میں ہیں،فرانسیسی مسلمانوں کی ایک نمائندہ تنظیم”مسلم کونسل آف فرانس ”ہے جو 2003 ء میں قائم کی گئی،یورپی ممالک میں فرانس مسلم آبادی کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔ فرانس میں انتہاء پسندی کی روک تھام کے نام پر مسلمانوں کے خلاف سخت پابندیوں اور کڑی نگرانی کیلئے قانون لاگو کیا گیا ہے ۔ فرانس کے مسلمان مسلسل نشانے پر ہیں،اور اسلام کی مقبولیت سے فرانس کی موجودہ حکومت خوفزدہ ہے ۔بی بی سی کے مطابق 2015 ء سے اب تک شدت پسندوں کے حملوں میں ڈھائی سو سے زیادہ مسلمان شہید کر دئیے گئے ہیں۔
Haji Mohammad Latif Khokhar

تحریر: حاجی محمد لطیف کھوکھر

Share this:
Usman Bazdar
Previous Post پنجاب کا پہلا نمبر اور مزیدار چوری
Next Post آئی ایم ایف اجلاس طلب، پاکستان کا 6 ارب ڈالر کا توسیعی پروگرام بحال ہونے کا امکان
IMF

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.