geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرانس میں نیو نازی گروپ کے تین مشتبہ افراد گرفتار

May 9, 2021 3 1 min read
Protest
Share this:

Protest

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) مشرقی فرانس میں نیو نازی گروپ سے تعلق کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ افراد ممکنہ طور پر ایک عمارت پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

فرانسیسی عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیو نازی گروپ سے تعلق رکھنے کے شبے میں جن تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ان افراد کی گرفتاری جمعہ سات مئی کو کی گئی۔ ان پر فرد جرم بھی عائد کر دی گئی ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کو دہشت گرد تنظیم قائم کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔

فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کے سامنے گرفتار ہونے والے تینوں مشتبہ افراد کو سات مئی کی شام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر استغاثہ نے گرفتار شدگان پر فردِ جرم عائد کی۔

گرفتار ہونے والے تین مشتبہ افراد میں شامل دو مردوں کی عمریں انتیس اور چھپن برس ہیں جب کہ تیسری ملزمہ ہے اور اس کی عمر ترپن برس ہے۔ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ یہ تینوں افراد فری میسن سوسائٹی کی ایک عمارت پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

فری میسن سوسائٹی چودہویں صدی میں ایسے افراد نے تشکیل دی تھی جو اپنی اصل پتھروں کے قدیمی معماروں سے جوڑتے ہیں۔ حالیہ کئی برسوں سے اس تنظیم کو سازشہ نظریات سے بھی جوڑا جاتا ہے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں چار مئی بروز منگل کو بھی تین افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔ ان میں بھی دو مرد اور ایک عورت شامل تھی۔ ان افراد کو بعد ازاں رہائی مل گئی تھی۔ رہائی کی تفصیل دستیاب نہیں کہ آیا وہ عدالت سے ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔

ان کا تعلق بھی ایک گروپ سے ہے جو ‘توقیر اور قوم‘ یعنی “Honour and Nation” کا نام رکھتا ہے۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ یہ پرتشدد حملوں کی پلاننگ کر رہا تھا۔ تفتیش کاروں نے واضح کیا کہ حملے صرف منصوبہ بندی کی حد تک تھے اور عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاریاں ان کے پیغامات اور بارودی مواد کی ریسرچ اور ممکنہ حملوں کے اہداف کی بنیاد پر کی گئی تھیں۔

حالیہ گرفتاریوں کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا کہ یہ فرانس کے دائیں بازو کے حلقے کے خلاف ایک نئی تفتیش کا نتیجہ ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ فرانسیسی استغاثہ نے رواں برس اپریل میں ایک کالعدم گروپ ‘او اے ایس‘ کے نو افراد کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔

او اے ایس ( Organisation Arme Secrete) انتہائی دائیں بازو کی مسلح خفیہ تنظیم تھی اور اس میں الجزائری جنگ کے منحرف نیم فوجیوں کے شامل ہونے کا بتایا گیا تھا۔ یہ افراد فرانسیسی مسلمانوں کی سینیئر شخصیات پر حملے کرنے کا پلان بنا رہے تھے۔ اس گروپ کو سن 2017 میں خلافِ قانون قرار دے کر تحلیل کر دیا گیا تھا۔

اسی طرح کی ایک اور تنظیم اے ایف او کو بھی فرانسیسی حکام نے سن 2018 میں کالعدم قرار دے دیا تھا۔ یہ بھی فرانسیسی مسلمانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اسی گروپ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ یہ ملکی صدر ایمانوئل ماکروں پر بھی حملے کی کوشش میں تھا۔

ایسا بھی بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ نیو نازی گروپ یہودی اور مسلم عبادت خانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کیے ہوئے تھے۔ یہ گروپ سفید فام نسل کی برتری کے بھی قائل ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں سن 2019 کے حملے کرنے والے کی بھی تعریف کی تھی۔

Share this:
Clashes
Previous Post بیت المقدس میں دوبارہ کشیدگی، جھڑپوں میں مزید 50 افراد زخمی
Next Post یورپی یونین فائزر بائیو این ٹیک کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ خریدے گی
Pfizer-BioNTech

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.