geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آزادی مارچ: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا جے یو آئی (ف) سے پہلا باضابطہ رابطہ

October 20, 2019 1 1 min read
Abdul Ghafoor Haidari - Sadiq Sanjrani
Share this:

Abdul Ghafoor Haidari - Sadiq  Sanjrani

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ ف) کے اعلان کردہ آزادی مارچ کو روکنے اور اپوزیشن رہنماؤں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی غرض سے قائم کی گئی کمیٹی نے جے یو آئی سے پہلا باضابطہ رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 7 رکنی حکومتی کمیٹی کے رکن و چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جے یو آئی ف کے جنرل سیکریٹری عبدالغفور حیدری سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالغفور حیدری نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ملاقات کرکے آزادی مارچ کے حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

عبدالغفور حیدری نے بتایا کہ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو واضح کردیا ہے کہ ہمارا مؤقف صاف ہے اور وہ یہ کہ وزیراعظم کے استعفے کے بعد ہی باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔

عبدالغفور حیدری کے مطابق ان کے واضح مؤقف کے باوجود چیئرمین سینیٹ ملاقات کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب دیکھتے ہیں چیئرمین سینیٹ کیا تجاویز اور سفارشات سامنے لاتے ہیں، ہماری آج شام کی ملاقات طے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری کا جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے لیکن حکومت کی باتوں سے تو ایسا لگ رہا ہے کہ وہ مذاکرات کرنا چاہتی ہی نہیں ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ کے بغیر مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے جس کی جماعت اسلامی کے علاوہ تمام اپوزیشن کی جماعتوں نے حمایت کی ہے جبکہ آزادی مارچ کے اعلان کے بعد سے ہی ملک میں سیاسی گرما گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں 7 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنائی گئی ہے جس نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے تاہم اب مسلم لیگ (ن) نے اس پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

Share this:
Mike Pompeo - Netanyahu
Previous Post امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات
Next Post شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں سکیورٹی سخت
Jaloos

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.