geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاک سعودی لازوال دوستی میں کشمیر شہہ رگ

September 16, 2019 1 1 min read
Pakistan – Saudi Arabia Friendship
Share this:

Pakistan – Saudi Arabia Friendship

تحریر : مہر بشارت صدیقی

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی اپنے دیرینہ اور مخلص دوست ملک سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو استوار کیا ،وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی پاکستان کے دورے پر آ چکے ہیں، اب وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لئے جانے سے قبل سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی فرماں روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کے دورے میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔سعودی عرب کے خلاف موجودہ حالات میں پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ کشمیر کے حوالہ سے خاموش ہے ،ناقد یہ نہیں جانتے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے حکام کشمیر کے مسئلہ پر ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں ہیں، وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،گزشتہ ایک ماہ میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان او رسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین کم از کم پانچ بار ٹیلی فونک رابطہ ہو چکا ہے، اب وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے پر بھی کشمیر کے مسئلہ پر یقینی طور پر بات ہو گی۔

پاک سعودی عرب تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں اور دونوں ملکوں کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے، پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا، سعودی عرب کے شاہی خاندان نے پاکستان کی ہر ممکن دل کھول کر مدد کی۔ پاکستان نے جب ایٹمی دھماکے کئے تو سعودی عرب نے بہت سراہا اور عالمی اقتصادی پابندیاں لگیں تو پاکستان کو تین سال کیلئے مفت تیل فراہم کیا۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ میں الخالد ٹینک بنانے میں بھی سعودی عرب نے پاکستان کی بہت مدد کی سعودی فرماں روا شاہ فیصل، شاہ خالد، شاہ فہد کے دور میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی رہے۔ سقوطِ ڈھاکہ ہوا تو شاہ فیصل واحد عالمی رہنما تھے جنہوں نے اس واقعہ کو ذاتی غم کے طور پر لیا۔اب کشمیر کی موجودہ صورتحال میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا،وزیراعظم عمران خان سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات وزیراعظم کے دفتر میں ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیرخارجہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ کی مشترکہ ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش سے آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری طور پر اٹھانے پر زور دیا۔جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بلیک آؤٹ پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں نقل و حرکت اور مواصلات پر پابندیاں فوری اٹھانے پر زور دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان کے سعودی اور اماراتی تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا اور علاقے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ وزرائے خارجہ نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال بگڑنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودیہ اور امارات موجودہ چیلنجز سے نمٹنے، کشیدگی کے خاتمے اور امن و سلامتی کے ماحول کے فروغ کیلئے رابطے میں رہیں گے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے بھی ملاقات کی۔سعودی عرب کے شہر بقیق میں تیل کے کنوؤں اور پراسسنگ پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے جس کے نتیجے میں شدید مالی نقصان ہوا۔سعودی شہر بقیق میں بڑی آئل فیلڈ اور ارامکو کمپنی کے پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے جس کے نتیجے میں وہاں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔سعودی وزارت داخلہ نے ڈرون حملوں کی تصدیق کی ،پاکستان وہ ملک ہے جس نے سب سے پہلے ڈرون حملوں کی مذمت کی اور سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم تیل کی فیکٹری پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان امید کرتا ہے کہ ایسے واقعات آیندہ نہیں ہوں گے۔ ایسے واقعات سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، پاکستان امن و سلامتی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

سعودی عرب نے سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ سعودی وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیرتجارت زراق داود سے ملاقات کی ، جس میں سعودیہ عرب کی جانب سے بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائری لگائی جائے گی جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگامشیر تجارت نے کہا پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں بے پناہ مواقع موجود ہیں اور اس سیکٹر میں سعودی عرب کو سرمایہ کاری انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔

دوسری جانب پاکـ سعودی سپریم کوآرڈینشن کونسل کا اجلاس بھی جلد ہوگا، تمام منصوبے بلوچستان میں لگائے جائیں گے۔ پاک سعودی سپریم کوارڈینیشنز کونسل کے اگلے اجلاس سے قبل مجوزہ منصوبوں پر ٹھوس پیش رفت کا عزم پایا جاتا ہے، یہ اجلاس آئندہ سال کے اوائل میں ہو گا اور سعودی شاہی خاندان کی خواہش ہے کہ اس اجلاس کے انعقاد سے قبل جو وقت میسر ہے اسے منصوبوں کی جلد تکمیل پر صرف کیا جائے۔سعودی شہزادہ کے مذکورہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس، توانائی کے منصوبے اور معدنی ذرائع میں سرمایہ کاری شامل تھی،یہ تمام منصوبے بلوچستان میں شروع کئے گئے ہیں۔سعودی عرب نے پاکستان کی 3 ارب ڈالر مالی مدد بھی کی تھی، اس کے علاوہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دیا تھا، سعودی عرب گوادر میں 10 سے 12 ارب ڈالر لاگت سے گہری بندر گاہ بھی تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے ہماری معیشت میں بہتری آئیگی، سعودی عرب کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو ان کے کاروباری منصوبوں میں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ پاک سعودی تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کی ترقی کے سفر میں شریک ہے۔ سعودی عرب خوشحالی کے سفر میں پاکستان کا شراکت دارہے۔ سعودی سرمایہ کاروں کی طرف سے کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری انتہائی اہم ہے ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر پہلے مرحلہ میں آئل ریفائننگ، پیٹروکیمیکل سمیت دیگر مختلف شعبوں میں 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کیلئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دونوں ممالک نے دستخط ہوئے ہیں جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔

ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کیساتھ ملکر نہ صرف یہ کہ اپنے مالی بحران کو ختم کرسکتاہے بلکہ سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری میں حلال فوڈ انڈسٹری کا اضافہ بھی کر سکتا ہے، اگر پاکستان اور سعودی عرب ان خطوط پر چلتے ہیں تو یہ دونوں ممالک عالم اسلام کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلم امہ کو درپیش مسائل سے باہر نکال سکتے ہیں۔پاکستان ایک آزاد ،خود مختاراور طاقتور ملک ہے ،ہم ایک مضبوط فوج رکھتے ہیں ،ہم کوئی کسی کے بھکاری تو نہیں ہیں کہ کوئی کہے کہ ہم سے پوچھ کر سعودی عرب یا کسی دوسرے ملک سے تعلقات رکھنے ہیں ؟۔ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا تعلق دین ،ایمان ، عقیدے ،مکہ ،مدینہ اور ارض حرمین الشریفین کا ہے ، ہمیشہ ہماری پالیسی رہی ہے ، ہمارے آرمی چیف اور وزیر اعظم متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ ارض حرمین اور پاکستان کا دفاع سلامتی اور استحکام ایک ہے ،ہمارے ان تعلقات سے کسی کو پریشان نہیں ہونا چاہئے اور اگر کسی کو ان تعلقات سے کوئی تکلیف ہے تو ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
Mehr Basharat Siddiqi

تحریر : مہر بشارت صدیقی

Share this:
Donald Trump
Previous Post ٹرمپ کا امریکی جنگی تاریخ کا سب سے یوٹرن۔ افغان مفاہمتی عمل منسوخ
Next Post بلدیہ کورنگی کا ملیر ماڈل زون کو ضلع کورنگی کا ماڈل علاقہ بنانے کا عزم
DMC Korangi Karachi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.