geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
August 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    صحت و تندرستی
    • How Long Is Too Long on the Toilet? Experts Weigh Inبیت الخلاء میں کتنا وقت گزارنا صحت کے لیے بہتر ہے؟ ماہرین نے اہم انکشاف کر دیا
    • How Long Is Too Long on the Toilet? Doctors Weigh Inفرانس میں گرمی کی لہر جاری، 20 محکموں میں اورنج الرٹ جاری
    • Hot Weather Sex: Expert Tips for Summer Intimacyشدید گرمی میں مباشرت: ماہرین کے مشورے جو آپ کی محفل کو خوشگوار بنائیں گے
    دلچسپ اور عجیب
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • How Long Is Too Long on the Toilet? Experts Weigh Inبیت الخلاء میں کتنا وقت گزارنا صحت کے لیے بہتر ہے؟ ماہرین نے اہم انکشاف کر دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • EU Mandates AI Labels to Combat Online Deceptionیورپی یونین کا نیا قانون: اب آن لائن اصلی اور مصنوعی مواد میں فرق واضح ہوگا
    • Google Pulls AI Image Tool from Earth Over Disinfo Fearsگوگل ارت کا متنازعہ اے آئی ٹول شدید تنقید کے بعد واپس لے لیا گیا
    • Google Pulls AI Image Tool from Earth Over Misinformation Fearsگوگل ارتھ میں مصنوعی ذہانت سے تصاویر بنانے کا نیا فیچر غلط معلومات کے خدشات کے باعث واپس لے لیا گیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پھلوں کے بادشاہ آم کے ان سنے فوائد

July 13, 2019 0 1 min read
Mango
Share this:

Mango

صد شکر کہ دنیا کے بہترین آم برصغیر میں پیدا ہوتے ہیں۔ آم اپنے ذائقے اور خوشبو کی وجہ سے پھلوں کا بادشاہ کہلاتا ہے۔

آم کی تاریخ چار ہزار سال سے بھی قدیم ہے لیکن یہ اپنے ذائقے اور رنگت کے ساتھ ساتھ کئی غذائی خزانوں سے بھرپور ہے۔ ایک نظر اس کی غذائیت پر ڈالتے ہیں۔

ایک کپ یا 165 گرام آم میں 99 کیلوریز ہوتی ہے۔ اتنی مقدار میں پروٹین 1.4 گرام، 24.7 گرام کاربوہائڈریٹس، 0.6 گرام چکنائی اور 2.6 گرام فائبر موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ روزمرہ ضرورت کا 67 وٹامن سی، 20 فیصد فولیٹ، م 11 فیصد وٹامن بی سکس، 10 فیصد وٹامن اے، 9.7 فیصد وٹامن ای، 6.5 فیصد وٹامن بی فائیو، وٹامن کے 6 فیصد، نیاسن کی 7 فیصد، پوٹاشیئم کی 6 فیصد، ربوفلیون کی 5 فیصد، ربوفلیون کی 5 فیصد، مینگنیز کی 4.5 فیصد تھایامن کی 4 فیصد اور میگنیشیئم کی روزمرہ ضرورت کی 4 فیصد مقدار پائی جاتی ہے۔ تاہم فاسفورس، کیلشیئم اور فولاد کیمعمولی مقداربھی اس میں موجود ہوتی ہے۔

آم میں پولی فینولز اور اینٹی آکسیڈنٹس اٹا اٹ بھرے ہوتے ہیں اور وہ بھی درجنوں اقسام کے پائے جاتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس خلوی ٹوٹ پھوٹ کو روکتے ہیں، بڑھاپے کو دور رکھتے ہیں اور کینسر سمیت کئی امراض سے بچاتے ہیں۔

اب آم کے طبی و جسمانی فوائد پر بات ہوجائے۔

جسمانی دفاعی نظام کی مضبوطی

وٹامن اے اور سی کی بنا پرآم جسمانی دفاعی (امنیاتی) نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ اسطرح جسم کئی بیماریوں سے لڑنے کی سکت پیدا کرتا ہے۔

آم اور قلبی صحت

آم میں موجود میگنیشیئم اور پوٹاشیئم خون کی رگوں کو بہترحالت میں رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر کی صحتمند کیفیت بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ مینگی فیرن دل کے خلیات کی حفاظت کرتے ہیں۔

ہاضمے کو بہتر بنائے

کئی اجزا آم کو ہاضمے کےلیے انتہائی مفید بناتے ہیں۔ مثلاً امائی لیزگروپ کے بہت سے خامرے(اینزائم) اس میں موجود ہوتے ہیں۔ امائی لیز پیچیدہ کاربوہائڈریٹس اور دیگر اجزا کو سادہ اجزا میں تقسیم کرکے ہضم ہونے کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔

آم میں پانی اور فائبر ہاضمے اور معدے کو تقویت پہنچاتے ہیں۔ آم قبض ختم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آم اور آنکھوں کی صحت

آم میں موجود لیوٹائن اور زیکسینتھائن آنکھوں کے پردوں اور ریٹینا کی حفاظت کرتے ہیں۔ یہ دونوں اجزا آنکھ کو دھوپ کے نقصانات سے بھی بچاتے ہیں۔ پھر وٹامن اے بصارت کے لیے مفید ہوتے ہیں اور یہ وٹامن آم میں خاصی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

کینسر سےبچاؤ
آم میں موجود پولی فینولز کئی طرح کے کینسر کو روکتے ہیں ۔ ان میں خون، آنت، پھیپھڑے اور چھاتی کے سرطان شامل ہیں۔ اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ آم کئی اقسام کے کینسر کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Share this:
Shahbaz Sharif
Previous Post آشیانہ سکینڈل: کمر میں تکلیف، شہباز شریف احتساب عدالت پیش نہ ہوئے
Next Post عمران خان حکومت اور پنجاب کا محکمہ تعلیم
Imran Khan

Related Posts

Gironde Wildfires Spark Surge in Volunteer Firefighter Applications

شعلوں کے درمیان جنم لینے والی نئی امید: جب جیروند کے جنگلات کی آگ نے رضاکار فائرفائٹر بننے کا جذبہ بیدار کیا

August 7, 2026
Fuel Prices Drop: SP95 Falls Below €2 Threshold in France

پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی، SP95 دوبارہ 2 یورو فی لیٹر سے نیچے

August 7, 2026
France’s 2026 Solar Eclipse: Where to See the Best View

27 سال بعد یورپ میں نایاب سورج گرہن: 12 اگست کو فرانس میں کہاں اور کب دیکھنا سب سے شاندار ہوگا؟

August 7, 2026
France's Unemployment Rate Hits 8.3%, Highest Since 2020

فرانس میںے روزگاری کی شرح 8.3 فیصد تک جا پہنچی، 2020 کے بعد بلند ترین سطح

August 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.