geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 27, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فومیو کیشیدا جاپان کے نئے وزیر اعظم

October 4, 2021 0 1 min read
Fumio Kishida
Share this:

Fumio Kishida

جاپان (اصل میڈیا ڈیسک) رخصت پذیر وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے کابینہ کو تحلیل کردیا ہے، جس کے ساتھ ہی فومیو کیشیدا کے نئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔ وہ پیر کو جاپان کے 100 ویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ کیشیدا کو جاپان کی حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی قیادت کے لیے رہنما کے طور پر گزشتہ ہفتے متفقہ طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

کیشیدا نے پیر کے روز پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔ یہ صرف رسمی کارروائی تھی کیونکہ اسمبلی میں ایل ڈی پی کو اکثریت حاصل ہے۔

کیشیدا سن 1885میں ایک کابینی نظام اپنانے کے بعد سے جاپان کے 100ویں وزیر اعظم ہوں گے۔ وہ یوشی ہیدے سوگا کے جانشین ہوں گے، جنہوں نے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے کی دوڑ میں شامل ہونے میں دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

کورونا وائر س کی وبا سے نمٹنے میں مبینہ ناکام رہنے کے لیے سوگا پر سخت نکتہ چینی ہو رہی تھی جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت کافی کم ہوگئی تھی۔

جاپان کے نئے وزیر اعظم کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ملک کی معیشت کو درپیش مسائل سے نمٹنا اور اسے تقویت فراہم کرنا ہے۔

کیشیدا کا کہنا ہے کہ وہ اقتصادی اصلاحات کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، جسے ‘ابینومکس‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کا آغاز سابق وزیر اعظم نے کیا تھا۔ اس کے تحت مالیاتی پالیسیوں کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

وہ 269 ارب ڈالر کے ایک بہت بڑے حوصلہ افزا پیکج کوبھی اس سال کے اواخر تک نافذ کرنا چاہتے ہیں تاکہ وبا کی وجہ سے جاپانی تجارت کو پہنچنے والے نقصانات کی بھرپائی کرنے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے سابقہ دو دہائی قبل کے ‘نیولبرلزم‘ کی پالیسی پر عمل کرنے کے بجائے ایک ’نئی جاپانی سرمایہ دارانہ‘ پالیسی کا وعدہ کیا ہے۔ وہ ٹیکس قوانین میں تبدیلی کرکے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے اقدامات اور چھوٹے اور درمیانہ سائز کی تجارت کو تحفظ فراہم کرنے کی ایک نئی پالیسی پر بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔

نئی حکومت میں اہم عہدوں پر سابق کنزرویٹیو وزیر اعظم شنزو ابے یا رخصت پذیر وزیر خزانہ تارو آسو جیسے اتحادیوں سے وابستہ اراکین کو شامل کیا جائے گا۔

آسو کی جگہ ان کے برادر نسبتی سونیچی سوزوکی کو کابینہ میں جگہ ملنے کی توقع ہے۔

ابے کے دست راست اکیرا اماری کو ایل ڈی پی کا نیا سکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

جاپانی میڈیا کی رپورٹو ں کے مطابق وزیر خارجہ توشی متشو موتیگی اور ابے کے بھائی وزیر دفاع نوبو کیشی اپنے عہدوں پر برقرار رکھے جائیں گے۔

وزیر اعظم ابے کی حکومت میں وزیر تعلیم کا عہدہ سنبھالنے والے ہیرو کازو ماتسونو کو چیف کابینہ سکریٹری نامزد کیا گیا ہے جب کہ موجودہ وزیر تعلیم اور ابے کے حلیف کوئچی ہاگیودا وزیر تجارت اور صنعت بنائے جائیں گے۔

اماری کے ساتھی تاکایاکی کوبایاشی کو اقتصادی سکیورٹی کے سربراہ کا عہدہ سونپا جائے گا۔

جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل نئے افراد کو موقع دینے کے کیشیدا کے عزم کے عین مطابق کابینہ کے 20عہدوں میں سے 13 پر ایسے افراد کو وزیر بنایا جارہا ہے جنہیں کابینہ کے عہدوں کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

جاپان میں 28 نومبر کو ہونے والے مجوزہ عام انتخابات میں کیشیدا ہی حکمراں ایل ڈی پی کی قیادت کریں گے۔

Share this:
Shahrukh Khan and Aryan Khan
Previous Post شاہ رخ کا بیٹا تفتیشی حکام کے سامنے رو پڑا، اعتراف جرم کرلیا
Next Post پیغمبر اسلام کا متنازعہ خاکہ بنانے والے سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس حادثے میں ہلاک
Lars Vilks

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.