geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مستقبل کی جنگوں کے ’قاتل روبوٹ‘، دنیا کے لیے نیا خطرہ

January 18, 2020 1 1 min read
Killer Robot
Share this:

Killer Robot

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) ترقی یافتہ ممالک تیزی سے ’قاتل روبوٹ‘ تیار کر رہے ہیں۔ مصنوعی ذہانت سے ایسی مشینیں تیار کی جا رہی ہیں، جو خودکار طریقے سے اپنے ہدف چنیں گی اور انہیں نشانہ بنائیں گی۔ کیا اس حوالے سے بین الاقوامی قانون سازی ضروری ہے؟

ڈرونز سے لے کر ٹینکوں اور آبدوزوں سے لے کر میزائلوں تک، نیم خود مختار ہتھیاروں کا استعمال موجودہ دور کی جنگوں میں معمول کی بات بن چکا ہے۔ لیکن ابھی تک ان ہتھیاروں کا استعمال انسانی نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔ پریشان کن امر یہ ہے کہ مستقبل میں یہ سب کچھ تبدیل ہو سکتا ہے۔

امریکا، روس اور اسرائیل جیسے ممالک انتہائی مہلک اور مکمل طور پر خود مختار ہتھیاروں کے نظام (ایل اے ڈبلیو ایس) تیار کرنے کے لیے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ یہ ہتھیار خود ہی اپنے ہدف کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا کریں گے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انہیں کنٹرول کرنے اور ان کے استعمال کے حوالے سے کوئی بھی بین الاقوامی قانون موجود نہیں ہے۔

اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کی راہ ہموار کرنے کی کوششوں میں مصروف بین الاقوامی ریڈکراس کمیٹی کے صدر پیٹر ماؤر کہتے ہیں، ”ان مشینوں پر کسی نہ کسی طرح کا انسانی کنٹرول ہونا انتہائی ضروری ہے۔ لڑائی کے دوران صرف انسان ہی طاقت کے استعمال کا فرق ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس کے تناسب اور احتیاطی تدابیر سے متعلق فیصلے کر سکتے ہیں۔‘‘

انسانی حقوق کے تحفظ اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہنے والی یہ تنظیم سن انیس سو انچاس میں طے پانے والے جنیوا معاہدے کی پاسداری کے حوالے سے بھی نگرانی کا کام کرتی ہے۔ اس معاہدے کا مقصد جنگوں اور تنازعات کے دوران شہری حقوق کا تحفظ اور عام انسانوں کی مدد کرنا ہے۔ اسی وجہ سے مستقبل کی جدید جنگوں میں بھی ایسے ہی قوانین اپنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

محققین، دفاعی تجزیہ کاروں اور روبوٹس کے حوالے سے تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کے مطابق مکمل طور پر خود مختار ہتھیاروں کا نظام اب کوئی ویڈیو گیم یا پھر سائنس فکشن فلموں کی بات نہیں رہا۔ آئندہ چند برسوں کے دوران ملٹری روبوٹس میدان جنگ میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مستقبل میں سینکڑوں ڈرونز کو ایک ساتھ کسی شہر میں بھیجا جا سکتا ہے، جو اپنے اہداف کو لمحوں میں نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتے ہوں گے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ‘قاتل روبوٹس‘ کا استعمال بنیادی انسانی حقوق پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ کئی ماہرین کی رائے میں ایک انسان کی زندگی یا موت کے تعین کی طاقت کسی مشین کے حوالے کر دینا انسانی وقار کے بنیادی اصول کے منافی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے بھی بڑا خطرہ ایسے مکمل خودکار ہتھیاروں کی ہیکنگ کا بھی ہے، جس سے لاتعداد سویلین ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔

سن دو ہزار انیس میں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے چھبیس ممالک میں ایک سروے کرایا تھا، جس میں اکسٹھ فیصد افراد نے ایسے مکمل طور پر خودکار ہتھیاروں کی تیاری کے خلاف رائے دی تھی۔ ان ممالک میں امریکا اور اسرائیل بھی شامل تھے۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post امریکا اور یورپ پر تنقید، صدر ٹرمپ کی ایرانی سپریم لیڈر کو سخت تنبیہ
Next Post حکومت کا کشمیر ڈے بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ
Meeting

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.